نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    وہی رات ہے جس میں نیند پوری ہو جائے اور سنا ہے آپ اپنی نیند ہمارے "دن" میں پوری کرتے ہیں۔ ;) یہ ظفری بھ؂ائی بھی تو تھے یہیں کہیں۔
  2. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    تو میرا کون سا ذاتی دھندہ ہے فاتح صاحب ;) میں تو پانچ گھنٹے کام کر بھی چکا کہ ظالم روزوں میں بلا بھی صبح صبح لیتے ہیں:mad:۔ ویسے سارے چاند اکھٹے دیکھے تو سوچا میں کیوں پیچھے رہوں سو کچھا چلا آیا۔
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    شمشاد بھاؕئی لگتا ہے آج فاتح کی "راتوں" کی نیند کوئی چھین کر لے گیا ہے۔ ;)
  4. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    تو بھائی اپنی راتوں میں لگائیے نہ کوئی چاند ;) کہ آپ کو بھی علم ہو کہ اماوس کی راتیں کیا ہوتی ہیں۔
  5. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    اور یہ مفتوح بھی حاضر ہے۔
  6. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    السلام علیکم اہالیانِ محفل اورپاکستانی دوستوں کو صبح ؓبخیر ۔ فی الحال تو میں آ کر جا رہا ہوں، کہ اکیلا ہی گھوم پھر رہا تھا۔ عمار آئیں گے اب شاید کچھ دیر میں۔
  7. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) تیروں پہ گئی برچھیوں والوں کی طرف سے جا پہنچی کماں داروں پہ بھالوں کی طرف سے پھر آئی سواروں کے رسالوں کی طرف سے منہ تیغوں کی جانب کیا ڈھالوں کی طرف سے بس ہوگیا دفتر نظری نام و نسب کا لاکھوں تھے تو کیا، دیکھ لیا جائزہ سب کا سر پر جو سپر کو کسی خود سر نے...
  8. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (عطاءالحق قاسمی) جب بھی شام کو سورج ڈوبنے لگتا ہے ایسے میں یہ دل بھی ڈولنے لگتا ہے آنکھوں میں پھر جاتی ہے وہ سوہنی صورت اور پھر دل پر خنجر چلنے لگتا ہے اس کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں خیموں میں کوئی بچہ رونے لگتا ہے چاروں جانب گھیرا جھوٹ کے لشکر کا سچ کا سایہ اس پر پھیلنے لگتا ہے...
  9. محمد وارث

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    اب آپ اس نظم کی تعریف کر رہیں اعجاز صاحب تو ڈھونڈنی ہی پڑے گی، نظم میرا مطلب ہے۔ :) کرتا ہوں ورق گردانی کچھ وقت نکال کر، یا ہو سکتا ہے فرخ صاحب کو یاد ہو۔
  10. محمد وارث

    تعلیم اور ادب و فن کے رشتے - احمد ندیم قاسمی

    فن کا اثبات (گزشتہ سے پیوستہ) میں سمجھتا ہوں کہ ایک اچھا شعر پڑھ کر اور ایک اچھا نغمہ سن کر، ایک باذوق یعنی فنی اثرات کو قبول کرنے والے ایک ذہن کو جس اہتزازی کیفیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے اسکا نتیجہ قلب و ذہن کے گداز کی صورت میں نکلتا ہے۔ اور انسان نے تہذیب کی جو منزلیں طے کی ہیں، وہ یہی قلب...
  11. محمد وارث

    بھیا۔۔۔آئی۔پی ایڈریس کیا بلا ہے!!!

    آپ کا بھی شکریہ تفسیر صاحب کہ آپ ہم جیسے بدھوں کو بھی کھینچ کھانچ کر ادھر لے آئے، بس آپ تفسیر ہی کی کچھ ایسی کرتے ہیں کہ بے اختیار واہ واہ منہ سے نکل جاتا ہے۔:)
  12. محمد وارث

    غزل

    تمھاری جان ہے نکہت، تمھارا جسم بہار مری غزل بھی تمھی، میری داستاں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
  13. محمد وارث

    خدا

    خدا کا شکر ہے، مرا راستہ معیّن ہے کہ کارواں بھی تمھی، میرِ کارواں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
  14. محمد وارث

    دریا

    یہ کیا طلسم ہے، دریا میں بن کے عکسِ قمر رکے ہوئے بھی تمھی ہو، رواں دواں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
  15. محمد وارث

    دل کے موضوع پر اشعار!

    تمام حسنِ عمل ہوں، تمام حسنِ بیاں کہ میرا دل بھی تمھی ہو، مری زباں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
  16. محمد وارث

    غم

    تمھی ہو جس سے ملی مجھ کو شانِ استغنا کہ میرا غم بھی تمھی، غم کے رازداں بھی تمھی (احمد ندیم قاسمی)
  17. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی (پروین شاکر) برسات
  18. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یارو میں اس نظر کی بلندی کو کیا کروں سایہ بھی اپنا دیکھتا ہوں آسمان پر آ کر گرا تھا کوئی پرندہ لہو میں تر تصویر اپنی چھوڑ گیا ہے چٹان پر (شکیب جلالی)
  19. محمد وارث

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    میرا بھی یہی خیال ہے فرخ صاحب، جن نظموں کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ متنازعہ ہیں تو سب سے پہلے انہی کو پوسٹ کریں۔ ویسے آپ بتا سکتے ہین کہ یہ نظمیں کس حوالے سے متنازعہ تھیں یا ہیں۔ ۔
Top