نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    لفظ بھی دے دیں شمشاد بھائی۔
  2. محمد وارث

    ہمارے خواب کا منظر بدلنے والا ہے۔۔۔زاہد فخری

    واہ واہ، سبحان اللہ۔ لا جواب کلام ہے۔ شکریہ پوسٹ کرنے کیلیے
  3. محمد وارث

    کچھ کلام

    محترم شاعر کا نام بھی بتا دیتے تو فرق کچھ اور واضح ہو جاتا ;)
  4. محمد وارث

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
  5. محمد وارث

    ن م راشد آئینہ حسّ و خبر سے عاری - از ن م راشد

    بہت اچھی نظم ہے فرخ صاحب، شکریہ شیئر کرنے کیلیے۔
  6. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) بجلی سی گری، جو صَفِ کفّار سے نکلی آواز 'بزن' تیغ کی جھنکار سے نکلی گہ ڈھال میں ڈوبی، کبھی تلوار سے نکلی در آئی جو پیکاں میں تو سوفار سے نکلی تھے بند خطا کاروں پہ در امن و اماں کے چلّے بھی چھپے جاتے تھے گوشوں میں کماں کے افلاک پہ چمکی کبھی، سر پر کبھی...
  7. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (فارغ بخاری) حُسین نوعِ بشر کی ہے آبرو تجھ سے حدیثِ حرمتِ انساں ہے سرخرو تجھ سے ملایا خاک میں تُو نے ستمگروں کا غرور یزیدیت کے ارادے ہوئے لہو تجھ سے بہت بلند ہے تیری جراحتوں کا مقام صداقتوں کے چمن میں ہے رنگ و بُو تجھ سے ترے لہو کا یہ ادنٰی سا اک کرشمہ ہے ہوئی ہے عام شہادت کی آرزو تجھ...
  8. محمد وارث

    تعلیم اور ادب و فن کے رشتے - احمد ندیم قاسمی

    فن کا اثبات ( اپریل 1970ء ) ایک کرم فرما نے مجھے مشورہ لکھ بھیجا ہے کہ میں قومی تاریخ کے اس دور میں آئندہ چھ مہینے کیلیے نہ صرف تہذیب و فن کے مسائل پر اظہارِ خیال کو ختم کردوں بلکہ میرے مضامین کا مستقل عنوان بھی "تہذیب و فن" کی بجائے آئندہ ششماہی کیلیے "سیاسیات و معاشیات" رکھ دیا جائے۔...
  9. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    بد نصیب ماں (گزشتہ سے پیوستہ) ( 3 ) دو تین مہینے اور گزر گئے، زیوروں پر تصرف کرکے چاروں بھائی اب ماں کی دلجوئی کرنے لگے۔ اپنی بیویوں کو سمجھاتے رہتے کہ اماں کا دل نہ دکھائیں۔ اگر اسکی تشفی تھوڑی سی ظاہر داری سے ہو جاتی ہے تو اس میں کیوں کمی کی جائے اور چاروں کرتے اپنے دل کی، مگر ماں سے...
  10. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    جی آیا صاحب (گزشتہ سے پیوستہ) سورج کی خونیں کرنیں اس مکان کے شیشوں سے نمودار ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔قاسم کی کتابِ حیات میں ایک اور پُر از مشقت باب کا اضافہ ہوگیا۔ صبح جب انسپکٹر صاحب نے اپنا نوکر باہر برآمدے میں بوٹوں کے پاس سویا ہوا دیکھا تو اسے ٹھوکر مار کر جگاتے ہوئے کہا۔ "یہ سور کی طرح یہاں...
  11. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    اتنی مدت بعد ملے ہو کن سوچوں میں گم رہتے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اتنے اچھے کیوں لگتے ہو (محسن نقوی) سوچ
  12. محمد وارث

    سُنو، وہ جب ستاتا ہے

    بہت خوب ضبط۔
  13. محمد وارث

    غم

    مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا ترا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا مجھے گفتگو سے بڑھ کر غمِ اذنِ گفتگو ہے وہی بات پوچھتے ہیں جو نہ کہہ سکوں دوبارہ (شکیل بدایونی)
  14. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ بزمِ محبت ہے اس بزمِ محبت میں دیوانے بھی شیدائی، فرزانے بھی شیدائی دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی (صوفی تبسم)
  15. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    تابِ نظارہ نہیں، آئینہ کیا دیکھنے دوں اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے آئینہ
  16. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    شمشاد بھائی میں حاضر ہوگیا، اور اب آہکی ہی باری ہے۔
  17. محمد وارث

    خدا

    ہر اک کو زعم تھا کس کس کو ناخدا کہتے بھلا ہوا کہ سفینہ کنارے جا نہ لگا وہ لاکھ زود فراموش ہو فراز نگر اسے بھی مجھ کو بھلانے میں اک زمانہ لگا
  18. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    اور اب یقیناً ضبط
  19. محمد وارث

    دریا

    اس دریا سے آگے ایک سمندر بھی ہے اور وہ بے ساحل ہے یہ بھی دھیان میں رکھنا میرے جھوٹ کو کھولو بھی اور تولو بھی تم لیکن اپنے سچ کو بھی میزان میں رکھنا (فراز)
  20. محمد وارث

    غزل

    شامِ وعدہ سہی، دکھ زیادہ سہی، پھر بھی دیکھو فراز آج شب اس کی فرقت میں کہہ لو غزل، کل اسے دیکھنا
Top