نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    دکھ فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہَیں دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں بے طرح حالِ دل ہے اور تجھ سے دوستانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں (فراز)
  2. محمد وارث

    مبارکباد ضبط شادی دعوت نامہ ،

    واہ واہ ضبط، شادی سے پہلے ہی اتنی خوشی۔ بھئی میں کراچی کا نہیں ہوں اور نہ آپ سیالکوٹ کے ہو۔
  3. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    شمشاد بھائی اسطرح تو 999 پر 9 آؤٹ، پاکستان کا کیا بنے گا
  4. محمد وارث

    داغ خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا - داغ دہلوی

    بہت اچھی غزل ہے، شکریہ فرخ صاحب
  5. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    اگر تین صفر نہیں تو دو صفر سے تو یہ ٹیسٹ سیریز انڈیا کے حق میں کہیں نہیں گئی۔
  6. محمد وارث

    قائد تجھے میرا سلام

    اور پاکستانیوں کا پرائے پھڈوں میں ٹانگ اڑانے، خواہ مخواہ کے کے بان چلانے اور مان نہ مان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ میں بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔
  7. محمد وارث

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث)

    کتابیات حصۂ اول 1-بحر الفصاحت، مولوی نجم الغنی رامپوری، حصہ دوم علمِ عروض۔ مرتب سید قدرت نقوی۔ مجلسِ ترقی ادب، لاہور۔ 2001 2- A practical handbook of Urdu Meter, F.W. Pritchett and Kh.A. Khaliq (online version). حصۂ دوم 1- نقوش غزل نمبر۔ ادارۂ فروغِ اردو، لاہور۔ اکتوبر 1985 2-...
  8. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    آپ کی بیش قیمت رائے کیلیئے بہت شکریہ نوید بھائی۔ زونی کی مہربانی سے ایک پرانی غزل سامنے آ گئی، اور میری یہ تک بندیاں بس یوں سمجھیں کہ بس منہ ذائقہ کا بدلنے کیلیئے یا عروض کا مزا چکھنے کیلیئے ہیں۔ آپ جیسے کہنہ مشق اور ماہر شاعر کو غزل اچھی لگی، میرے لئے یہی نشانِ حیدر بلکہ 'نشانِ صادق' ہے۔ :)...
  9. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) کی عرض ملائک نے کہ یا سیّدِ ابرار ہم آپ کے بابا کی مدد کرتے تھے ہر بار فرمایا وہ خواہاں تھے کہ مغلوب ہوں کفّار میں اپنی شہادت کا خدا سے ہوں طلبگار جان آج ہماری کسی صورت نہ بچے گی بالفرض بچا لیں تو پھر امّت نہ بچے گی زعفر نے یہ کی عرض بصد اشک فشانی ہو...
  10. محمد وارث

    کون ھے جو محفل میں آیا (13)

    قبلہ محترم ہم بھی کر رہے تھے آپ کا انتظار خاکسار، خاکپائے 'حسنِ علوی'
  11. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

    شکریہ آپ کا جلدی سے نشاندہی کیلیئے۔:)
  12. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    بھئی آپ لاحول پڑھیں یا استغفار، کس کافر کو اعتراض ہے :)
  13. محمد وارث

    آج کا شعر

    اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا (فراز)
  14. محمد وارث

    عدم وہ باتیں تری وہ فسانے ترے - عبدالحمید عدم

    شکریہ فرخ صاحب، لیکن بھائی 'جادوگر' میں نہیں، زیک ہیں، انکی پروفائل دیکھ لیں بے شک۔:)
  15. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    شمشاد بھائی میں ہر اس جگہ سے بھاگ جاتا ہوں جہاں مجھے انکل کہا جاتا ہے۔ ;)
  16. محمد وارث

    نہج البلاغہ

    میرے پاس 'نہج البلاغہ' کا جو نسخہ ہے وہ علامہ مرزا یوسف حسین صاحب لکھنوی کا ترجمہ شدہ ہے اور اس میں عربی کا متن بھی موجود ہے۔ نہج البلاغہ کے بارے میں جو قول سب سے زیادہ مشہور ہے وہ 'تحت کلام الخالق و فوق کلام المخلوق' یعنی خالق کے کلام کے نیچے اور مخلوق کے کلام کے اوپر ہے۔ اسی نسخے میں...
  17. محمد وارث

    عدم وہ باتیں تری وہ فسانے ترے - عبدالحمید عدم

    فرخ صاحب حسبِ وعدہ۔ غزل کے کل اشعار تو سات ہی ہیں لیکن ایک شعر جو سرخ کر رہا ہوں وہ میرے پاس کتاب (غزلوں کی ایک انتخاب کی کتاب) میں اور طرح سے بہرحال دونوں لکھ رہا ہوں (ہو سکتا ہے یہ دونوں شعر ہی اسی غزل کے ہوں) اور ترتیب بھی لگا دیتا ہوں۔ وہ باتیں تری وہ فسانے ترے شگفتہ شگفتہ بہانے ترے بس...
  18. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    شکریہ زونی بیٹا غزل کی پسندیدگی کیلیے۔ 'اسد' پر آپ کو اعتراض نہیں ہے شکریہ، بس پسند آگیا سو رکھ لیا۔ اور ہاں آپ مجھے بلا تکلف 'انکل' کہہ سکتی ہیں کہ میں عادی ہوں 'انکل' سننے کا، بلکہ یہ سن سن کر ہی تو بھاگا تھا۔ :)
Top