نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    لاہور میں بک سٹریٹ بنے گی

    لیکن کتابیں بیچنے کا فائدہ یہ ہے کہ ہم جیسوں کو اچھی اور سستی کتابیں مل جاتی ہیں۔ ڈونیٹ کرنے والی بات بہت اچھی ہے نبیل۔ میرے پیارے پیارے شہر میں ایک ہی پبلک لائبریری ہے، کوئی پندرہ سولہ سال پہلے کی بات ہے میں کالج میں پڑھتا تھا، 'اداس نسلیں' ہاتھ میں تھی کہ لائبریری چلا گیا۔ لائبررین نے میرے...
  2. محمد وارث

    لاہور میں بک سٹریٹ بنے گی

    اس لب سے مل ہی جائے گا بوسہ کبھی تو، ہاں شوقِ فضول و جرأتِ رندانہ چاہیئے
  3. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    غدر کے بعد جب کئی برس پانی پت میں بیکاری کی حالت میں گزر گئے تو فکرِ معاش نے گھر سے نکلنے پر مجبور کیا۔ حسنِ اتفاق سے نواب مصطفٰی خاں مرحوم، رئیسِ دہلی و تعلقہ دار جہانگیر آباد ضلع بلند شہر، سے جو فارسی میں حسرتی اور اردو میں شیفتہ تخلص کرتے تھے اور شاعری کا اعلٰی درجہ کا مذاق رکھتے تھے شناسائی...
  4. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    تماشا دو تین روز سے طیارے سیاہ عقابوں کی طرح پر پھیلائے خاموش فضا میں منڈلا رہے تھے جیسے وہ کسی شکار کی جستجو میں ہوں۔ سرخ آندھیاں وقتاً فوقتاً کسی آنیوالے خونی حادثہ کا پیغام لا رہی تھیں۔ سنسان بازاروں میں مسلح پولیس کی گشت ایک عجیب ہولناک سماں پیش کر رہی تھی۔ وہ بازار جو صبح سے کچھ عرصہ...
  5. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) میں دیر سے آمادہ ہوں تلوار کو تولے کہدے کہ علَم فوج صفیں باندھ کے کھولے ماروں انھیں پھوٹیں کہیں کچھ دل کے پھپھولے سر تن سے اڑا دوں کوئی اب منہ سے جو بولے آرام سفر کر گیا، راحت نہیں باقی بڑھتا ہوں کہ بس اب کوئی حجّت نہیں باقی یہ فوج ہے کیا آگ کا دریا ہو...
  6. محمد وارث

    لاہور میں بک سٹریٹ بنے گی

    بلا مبالغہ میں نے وہاں سے سینکڑوں کتابیں خریدی ہیں، مزے کی بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک کتب فروش کہنے لگا کہ آپ بہت دنوں بعد چکر لگاتے ہیں یوں کرتے ہیں کہ ہم اپنی کتابیں لیکر آپ کے گھر سیالکوٹ آ جاتے ہیں۔ اب میں اسے کیا بتاتا کہ وہ گھر میں گھستے تو مجھے بھی ان کے ساتھ ہی واپس جانا پڑتا۔ :) وہاں...
  7. محمد وارث

    داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے - باقی صدّیقی

    واہ واہ سبحان اللہ فرخ صاحب، اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھیں، آپ نے تو میری دلی مراد پوری کر دی۔ آج تک اسے اقبال بانو کی آواز میں ہی سنا تھا، پہلی دفعہ مکمل غزل پڑھ رہا ہوں اور سب سے بڑی بات یہ کہ دیرنیہ خواہش پوری ہو گئی یعنی اس غزل کے خالق کا نام معلوم ہو گیا۔ بہت شکریہ قبلہ۔
  8. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    شمشاد بھائی آپ کو اور باقی سب کرکٹ کے شائقین کو مبارک ہو کہ پاکستان میچ ہارنے سے بچ گیا۔ چار کھلاڑی تو نکل لئے تھے لیکن یونس خان اور محمد یوسف نے جم کر بیٹنگ کی اور میچ ڈرا ہو گیا۔ یونس خان نے کمال اننگز کھیلی بھئی۔
  9. محمد وارث

    ایک تاریخی سچ

    چرچل کا یہ واقع بہت مشہور ہے اور عدل و انصاف اور ظلم پر حضرت علی (ع) کے قول کے بعد میں نے چرچل کا یہ جملہ ہی سب سے زیادہ پڑھا ہے۔
  10. محمد وارث

    لاہور میں بک سٹریٹ بنے گی

    ارے واہ، کیا اچھی خبر سنائی ہے نبیل بھیا۔ مال، پرانی انار کلی اور اسطرح کی دوسری 'فٹ پاتھ' شاپس سے میں کوئی پچھلے بارہ تیرہ سال سے کتابیں خرید رہا ہوں، خاص طور پر اتوار اور چھٹی والے دن تو مال پر کتابوں کا میلہ لگا ہوتا ہے اور مجھے بہت سی نایاب کتب ملیں ہیں وہاں سے۔ اور ہاں ان پرانی کتابیں...
  11. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    انڈیا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیا ہے 82 اوورز میں جو کہ یقیناً پاکستان 'چیز' نہیں کرے گا۔ پاکستانی بلے باز میچ کو ڈرا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ اس وقت 49 اوورز باقی ہیں اور پاکستان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔
  12. محمد وارث

    طلسم ہوشربا تبصرے

    میری رائے بحیثیت لائبریری ٹیم ممبر کے یہ ہے کہ اب اس کام کو روکنا نہیں چاہیئے، جب 'اصل' کتاب مہیا ہو جائے گی تو تب نیا لائحہ عمل بنایا جا سکتا ہے۔ اس 'تصویری' کتاب میں اغلاط کی طرف نشاندہیوں سے کم از کم ایک بات سب ممبران کے سامنے آ گئی ہے کہ اس پراجیکٹ کے دوران ہمیں اصل کتاب مہیا کرنا ہوگی لیکن...
  13. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    شمس العلما مولانا الطاف حسین حالی کی سوانح حیات جو آپ نے نواب عماد الملک بہادر مولوی سید حسین صاحب بلگرامی کی فرمائش سے سپردِ قلم کی میری ولادت تقریباً 1253ھ مطابق 1837ء میں بمقام قصبہ پانی پت جو شاہجہان آباد سے جانبِ شمال 53 میل کے فاصلہ پر ایک قدیم بستی ہے، واقع ہوئی۔ اس قصبہ میں کچھ کم...
  14. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    فہرست - خود نوشت سوانح حیات مولانا حالی - پہلا دیباچہ - دوسرا دیباچہ - رباعی - مُسدّس - ضمیمہ - عرضِ حال ۔
  15. محمد وارث

    مسدسِ حالی

    مدّ و جزرِ اسلام المعروف بہ مُسدّسِ حالی از مولانا الطاف حُسین حالی ۔
  16. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    کعب ابن زہیر جو ایک مخضرمی شاعر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مداح ہے وہ کہتا ہے۔ ما ارانا نقول الا سعا را او معاداً من قولنا مکرر را (یعنی ہم جو کچھ کہتے ہیں یا تو اوروں کے کلام سے مستعار لے کر کہتے ہیں یا اپنے ہی کلام کو بار بار دہراتے ہیں) پس جب کہ آج سے ساڑھے تیرہ سو برس پہلے شعراء...
  17. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) بے سایہ جو ہے لاشۂ ہم شکلِ پیمبر بکسے ہوئے ہیں دھوپ میں زخمِ تنِ انور وا حسرت و دردا کہ نہیں لاش پہ چادر سوتے ہیں لبِ نہر علم دارِ دلاور تنہا جو وہ ساونت ہزاروں سے لڑا ہے مارا ہوا اک شیر ترائی میں پڑا ہے فرماتے ہیں گرمی کی بس اب مجھ کو نہیں تاب میں تین...
  18. محمد وارث

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    تو شاید پھر ادھر کا کوئی راہی ہمارا سلام بھی لے جائے ان تک کہ 'دانش کدہ' میں ہم جیسے نالائقوں کا کیا کام :(
  19. محمد وارث

    تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

    کہتے ہیں کہ 'وارث' کا ہے اندازِ بیاں اور :grin: ویسے اب تو ہماری محفل میں ماشاءاللہ فنونِ لطیفہ کے ماہر تشریف لے آئے ہیں۔
  20. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    لیکن شمشاد بھائی میچ ڈرا کرانے کیلیئے پاکستانی بلے بازوں کو سخت محنت کرنے ہوگی، 90 اوورز کھیلنے ہیں۔
Top