نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد سالگرہ مبارک ضبط

    سالگرہ مبارک ہو ضبط، جگ جگ جیو ہنس ہنس جیو۔ (یہ نہ سمجھنا کہ مجھے 'جیو' کی یاد آرہی ہے کیونکہ میں وہ پہلے بھی نہیں دیکھتا تھا۔)
  2. محمد وارث

    مبارکباد نوید صادق "ماہر" کے عہدے پر

    آپ کو مبارک ہو نوید صادق صاحب
  3. محمد وارث

    آج کا شعر

    تُند خُو ہے کب سنے وہ دل کی بات اور بھی برہم کو برہم کیا کریں اپنے ہی غم سے نہیں ملتی نجات اس بنا پر فکرِ عالم کیا کریں شاعر۔ نامعلوم
  4. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    شانتی (گزشتہ سے پیوستہ) میں نے متاسف ہو کر کہا۔ "لیکن تم نے مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟ کیا میں بالکل غیر ہوں؟" گوپا نے شرمندہ ہو کر کہا۔ "نہیں نہیں، یہ بات نہیں ہے۔ تمھیں غیر سمجھوں گی تو اپنا کسے سمجھوں گی؟ میں نے سوچا پردیس میں تم خود اپنے جھمیلے میں پڑے ہونگے۔ تمھیں کیا ستاؤں۔ کسی نہ...
  5. محمد وارث

    تنقيدي محفل

    محترم جناب صدرِ محفل اعجاز عبید صاحب، گو یہ پامال سی بات سہی لیکن ایسے موقعوں پر ضرب المثل کی حد تک خدائے سخن کا جو مصرع پڑھا جاتا ہے حضور وہی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں کہ آپ، ہم اور سبھی انہی کے قتیل ہیں ع۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا اور گزارشِ احوالِ واقعی بھی یہی ہے کہ عدیم...
  6. محمد وارث

    مبارکباد روشنی کا تہوار دیوالی مبارک

    سب ہندوستانی بھائیوں اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے ہندو بھائیوں کو دیوالی کا تہوار مبارک ہو۔
  7. محمد وارث

    آج کا شعر

    بہت شکریہ فرخ صاحب، آپ نے خوب یاد دلائی جاوید قریشی صاحب کی۔ مجھے یہ غزل بہت پسند ہے اور ایک عرصے سے شاعر کا نام جاننے کیلیے سرگرداں تھا۔ نوازش آپ کی۔ ایک اور مشہور غزل ہے، آپ نے یقیناً سنی ہوگی، اقبال بانو نے گائی ہے، اسکے شاعر کا نام بھی اگر آپ یا کوئی اور دوست جانتے ہوں تو بتا کر شکریہ کا...
  8. محمد وارث

    تعارف محفل کےسپ مبمران کو سلام

    خوش آمدید جناب ابوبکر صاحب، خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
  9. محمد وارث

    آج کا شعر

    جی ہاں وہی ہے اور اسے فریدہ خانم نے بھی گایا ہے۔ اور شکریہ اگر شاعر کا نام بتا سکیں کہ تلاش میں ہوں۔
  10. محمد وارث

    ابنِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام

    ۱۷ دسمبر ۵۷ء جان عزیز۔ تمھیں خط لکھنا محض رسمی بات تو ہوتی نہیں۔ اس کے لئے فرصت اور سکون کی تلاش رہتی ہے تا کہ دل کی باتیں کہی جائیں۔ تازہ کہی ہوئی بیتیں بھیجی جائیں۔ سو تم جانتے ہو آج کل عنقا تو ایک چھوڑ جوڑا مل جاتا ہے سکون نہیں ملتا۔ اس وقت میں ایک عجیب سے زنداں میں بندھا بیٹھا ہوں۔ سوچتا...
  11. محمد وارث

    آج کا شعر

    حادِثہ تھا گزر گیا ہوگا کس کے جانے کی بات کرتے ہو ہم کو اپنی خبر نہیں یارو تم زمانے کی بات کرتے ہو شاعر۔ نا معلوم (اگر کسی کے علم میں ہو تو بتا کر ممنونِ احسان کریں)
  12. محمد وارث

    تعارف ایک اور تعارف

    خوش آمدید جناب ناصر جنجوعہ صاحب
  13. محمد وارث

    تعارف سلام

    خوش آمدید جناب صرف علی صاحب
  14. محمد وارث

    ایمرجنسی اور ہمارا طرز عمل

    کاشف صاحب مجروح سلطانپوری کا شعر کچھ اس طرح سے ہے۔ میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا ۔
  15. محمد وارث

    بھارتی مسلمانوں کا قتل عام

    ابرار صاحب تو 26 اگست کے بعد یہاں محفل پر تشریف ہی نہیں لائے، ویسے انہوں نے فرمایا تھا کہ انکی چھٹیاں ختم ہو رہی ہیں اور وہ شاید کافی عرصے تک یہاں تشریف نہیں لا سکیں گے۔ ملاحظہ کریں۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=175607#post175607
  16. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (کیا زخم ہے وہ زخم کہ مرہم نہیں جس کا) کیا زخم ہے وہ زخم کہ مرہم نہیں جس کا کیا درد ہے جز دل کوئی محرم نہیں جس کا کیا داغ ہے جلنا کوئی دم کم نہیں جس کا کیا غم ہے کہ آخر کبھی ماتم نہیں جس کا کس داغ میں صدمہ ہے فراقِ تن و جاں کا وہ داغ ضعیفی میں ہے، فرزندِ جواں کا (مطلعِ...
  17. محمد وارث

    شاہ است حسین

    سبط علی صبا جمود ذہن پہ طاری تھا انقلاب نہ تھا سکونِ قلب کہیں سے بھی دستیاب نہ تھا حصارِ ظلم کی بنیاد کو اکھاڑ دیا جہاں میں تجھ سا کوئی بھی تو فتح یاب نہ تھا کچھ اس لیے بھی ترے نام کے ہوئے دشمن تو وہ سوال تھا جس کا کوئی جواب نہ تھا کچھ اس طرح سے بہتر کا انتخاب کیا کسی رسول کا بھی ایسا...
  18. محمد وارث

    ابنِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام

    ۲۵/۹/۵۷ میری جان خلیل۔ تمھارا خط ملا۔ خوشی تو ہوئی لیکن احساس تنہائی اور بڑھ گیا۔ ساری نظمیں، غزلیں، لکھی ہوئی، لکھی جانے والی یاد آنے لگیں۔ اف یہ اجاڑ اجاڑ سی راتیں جو رت کی وہی اپنی بھی کایا شام و سحر ہم اپنی ہی غزلیں پڑھا کئے اور جی کو دکھایا مثلاً کب تک دامن تھام سکیں گیں جھوٹے آنسو...
  19. محمد وارث

    الفاظ قرآنی باعتبار مادہ

    شکریہ فاروق صاحب، مشکل یہ ہے کہ جہاں سکینر ہے وہاں یہ کام نہیں کر سکتا اور جہاں کام کر سکتا ہوں وہاں (یعنی گھر میں) سکینر نہیں ہے۔ بہرحال میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کر سکتا ہوں۔
Top