شانتی
(گزشتہ سے پیوستہ)
جون میں شادی ہوگئی۔ گوپا نے بہت کچھ دیا اور اپنی حیثیت سے بہت زیادہ دیا، لیکن پھر بھی اس کا دل مطمئن نہ ہوا۔ آج سنتی کے باپ ہوتے تو نہ جانے کیا کرتے، بار بار یہ کہتی اور روتی۔
جاڑوں میں مَیں پھر دہلی آگیا۔ میرا خیال تھا کہ گوپا اب خوش ہوگی، لڑکی کا گھر اور دونوں...