نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشاے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
  2. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

    ایک استدعا ہے کہ زونی یا شمشاد بھائی اس تھریڈ کے عنوان میں السلام علیکم کے جو غلط ہجے لکھے ہوئے ہیں یعنی 'اسلام و علیکم' ان کو صحیح کر دیں، شکریہ۔
  3. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

    کیوں نہ آؤں گا بھائی جب محب گنگا بہا رہا ہے۔ میں تمھاری بات سے یہ سمجھا ہوں کہ مشرف 'کمبل' اور نواز شریف 'قالین' ہے اور اضافہ کرلیں تو بے نظیر 'لٹو' ہے، تم کہاں ہو؟;)
  4. محمد وارث

    شفیع محمد انتقال کر گئے۔

    میرے خیال میں لاہور اور کراچی میں اے ٹی وی کی الگ الگ نشریات چلتی ہونگی، آپ دونوں کی باتوں سے تو یہی لگ رہا ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

    محب میں بھی آ گیا تمھارے بلائے بغیر لیکن یہ نہ سمجھنا کہ میں تم جیسے 'ملنگ' کو چھیڑنے آیا ہوں، میں تو صرف یہ سمجھنے آیا ہوں کہ یہ 'قالین' کا کیا معاملہ ہے، میں نے تو آج تک 'کمبل' ہی سنا تھا۔;)
  6. محمد وارث

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    پروفیسر تفسیر صاحب نہ جانے کہاں رہتے ہیں آج کل۔
  7. محمد وارث

    مجاز کچھ تجھ کو خبر ہے ہم کیا کیا۔۔۔ اسرار الحق مجاز

    بہت اچھی غزل ہے فرحت، شکریہ شیئر کرنے کیلیے
  8. محمد وارث

    عدم وہ باتیں تری وہ فسانے ترے - عبدالحمید عدم

    فرخ صاحب میں آج شام اس غزل کو کتاب میں سے ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔
  9. محمد وارث

    غزل برائے تنقید

    بہت شکریہ زرقا مفتی صاحبہ کے آپ نے ایسا سمجھا حالانکہ میں کسرِ نفسی سے نہیں حقیقتِ حال سے کام لے رہا ہوں۔ :) آپ کی غزل پر بھر پور رائے جناب نوید صادق دے چکے ہیں اور ان کی کئی باتوں سے مجھے اتفاق ہے مثلاً مطلع الفاظ کا زائد استعمال وغیرہ۔ مجموعی طور پر غزل کا تاثر بہت اچھا ہے اور ایک کسک، ایک...
  10. محمد وارث

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    اعجاز صاحب یہ تو مِس 'فِٹ' ہو جائے گا۔
  11. محمد وارث

    مبارکباد خوش آمدید بابا جانی (اعجاز اختر صاحب

    مجھے کچھ اور طرح سے محسوس ہو رہا ہے، آج تک اعجاز صاحب ساری دنیا کو خوش آمدید کہتے رہے اور آج ہم سب ان کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ باقی سب احباب کی طرح میں بھی آپ کا بہت ممنون و شکر گزار ہوں اعجاز عبید صاحب کہ آپ نے محفل کو رونق بخشی بلکہ محبتوں کی پذیرائی کی۔
  12. محمد وارث

    عدم وہ باتیں تری وہ فسانے ترے - عبدالحمید عدم

    شکریہ فرخ صاحب، بہت اچھی غزل ہے اور میری پسندیدہ غزلوں میں سے ہے۔ اور بہت اچھی گائی ہے ملکہ پکھراج اور طاہرہ سید نے۔ اسی غزل کے دو اور خوبصورت اشعار آپ کی نذر بس ایک زخمِ نظارہ، حصہ مرا بہاریں تری، آشیانے ترے بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم برے یا بھلے، سب زمانے ترے
  13. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    حسن علوی صاحب نے اپنے حصے کے صفحات 201 سے 208 تک پوسٹ کر دیئے ہیں جس کیلیے میں ان کا ممنون ہوں (اور فاتح بھائی کی طرف سے بھی شکریہ کہ یہ پراجیکٹ انہوں نے ہی شروع کیا تھا)
  14. محمد وارث

    طلسم ہوشربا تبصرے

    تو نبیل بس یہ سمجھیں کہ آپ کا پرانا خواب اب پورا ہونے والے ہے کہ 'طلسمِ ہوشربا' اب مکمل ہو کے رہی گئی انشاءاللہ کہ شمشاد بھائی کی نظرِ کرم ہونے کی دیر ہے۔ میرے خیال میں ٹیم کے ہر ممبر کو ایک ٹارگٹ دینا چاہیئے اور جو پورا نہ کرنے اسکو ریمائنڈر بھی دینا چاہیئے۔
  15. محمد وارث

    تاسف صحت کے لیے دعا کی اشہد ضرورت ۔

    محترم محمد شمیل قریشی صاحب بہت افسوس ہوا آپکی بیماری کا جان کر، اللہ تعالٰی آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
  16. محمد وارث

    طلسم ہوشربا تبصرے

    پھر تو نبیل کو بھی کام دیں گے :) یہ محض میری رائے تھی، اور میں وہ ہر کام بہت اچھا کرتا ہوں جو مجبوراً کرنا پڑتا ہے جیسے نوکری :) خیر تفنن برطرف، آپ میرا نام اس کتاب کو برقیانے والی ٹیم میں لکھ لیں۔
  17. محمد وارث

    غزل برائے تنقید

    بس نوید بھائی کیا بتاؤں، میں اس کام کے قابل نہیں ہوں، یہ بہت بھاری کام ہے میرے لئے۔ میں تو صرف داد دے سکتا ہوں سو وہ دیتا ہوں مقدور بھر۔ دوسرے 'بحر خفیف' کے ساتھ مگن تھا، کام ختم ہوا تو اب ادھر ادھر دیکھوں گا۔ اور رہی آپ کی رائے تو بھائی یہ عرض کرتا چلوں کہ آپ نہ صرف شاعر بہت اچھے ہیں بلکہ...
  18. محمد وارث

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث)

    فیض احمد فیض آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے بامِ مینا سے ماہتاب اترے دستِ ساقی میں آفتاب آئے کر رہا تھا غمِ جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے فیض تھی راہ سر بسر منزل ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے ولہ شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کی شکر ہے زندگی تباہ نہ کی تجھ کو دیکھا تو...
  19. محمد وارث

    طلسم ہوشربا تبصرے

    نہیں یہ بات نہیں ہے، طلسم ہوشربا کاپی رائٹ فری بھی ہے اور کسی حد تک اہم بھی، لیکن میرے خیال میں اردو ادب میں اس کتاب کا وہ مقام نہیں ہے کہ دوسری اس سے اہم کتابیں چھوڑ کر پہلے اس کو برقیا جائے، لیکن یہ محض میری ذاتی رائے ہے جس سے کسی کو بھی اختلاف کا حق ہے۔ اور اگر ٹیم ورک کرنا ہی پڑا تو پھر کیا...
  20. محمد وارث

    لاہور کا محسن گنگا رام

    خالد مسعود کا بہت فکر انگیز کالم ہے یہ، شکریہ نبیل شیئر کرنے کیلیے۔ سر گنگا رام کے متعلق منٹو کا ایک مختصر افسانہ 'جوتا' اسکی کتاب سیاہ حاشیے'میں سے یاد آ گیا۔ جوتا ہجوم نے رخ بدلا اور سر گنگا رام کے بت پر پل پڑا۔ لاٹھیاں برسائی گئیں، اینٹیں اور پتھر پھینکے گئے۔ ایک نے منہ پر تارکول مل...
Top