نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    طلسم ہوشربا تبصرے

    تو کیوں نہ پھر چھوٹی چھوٹی اردو کلاسک بکس (کاپی رائٹ فری) پر محنت کی جائے، جیسے ڈپٹی نذیر احمد کے ناول، شبلی نعمانی کی کتب، حالی کی کتب، سجاد حیدر یلدرم کی کتب، پریم چند کے افسانے اور ناول، اور منٹو کے افسانے، خاکے، وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے کئی تصویری شکل میں نیٹ پر موجود بھی ہیں۔
  2. محمد وارث

    روزنامہ چاند، سوات آن لائن

    شکریہ جیہ، اچھی سائٹ ہے
  3. محمد وارث

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    واہ فرخ صاحب لیکن شعر بے وزن ہوگیا ;)
  4. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

    اردو محفل پر خوش آمدید زونی
  5. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    تمام ہندوستانی دوستوں کو ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ میں جیت مبارک ہو۔
  6. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    اوہو غلطی ہوگئی لکھنے میں در اصل میرے پاس 104 کے نصف (غزل ۔۔۔۔) سے لیکر 200 تک ہیں۔ حسن صاحب نے واقعی کوئی جواب نہیں دیا 201 سے 208 تک کے صفحات کا۔
  7. محمد وارث

    کون ھے جو محفل میں آیا (13)

    ظفری بھائی اگر موجود ہیں تو السلام علیکم، وگرنہ سلام کا جواب ایک دفعہ پھر آپ کی طرف سے دل میں کہہ لیا ہے کہ آپ کی 'سلیمانی ٹوپی' کی وجہ سے معلوم ہی نہیں پڑتا کہ آپ ہیں یا جا چکے ہیں۔ :)
  8. محمد وارث

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث)

    ابراہیم ذوق وقتِ پیری شباب کی باتیں ایسی ہیں جیسی خواب کی باتیں پھر مجھے لے چلا ادھر دیکھو دلِ خانہ خراب کی باتیں تجھ کو رسوا کرئینگی خوب اے دل تیری یہ اضطراب کی باتیں ولہ خوب روکا شکایتوں سے مجھے تُو نے مارا عنایتوں سے مجھے واجب القتل اس نے ٹھرایا آیتوں سے روایتوں سے مجھے ولہ آنکھ اس...
  9. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    ۳- مذکورہ بالا مضامین کے سوا اور جس بات کا سچا جوش اور ولولہ دل میں اٹھے خواہ اس کا منش خوشی ہو یا غم، یا حسرت، یا ندامت، یا شکر، یا شکایت، یا صبر، یا رضا، یا قناعت، یا توکل، یا رغبت، یا نفرت، یا رحم، یا انصاف، یا غصہ، یا تعجب، یا امید، یا ناامیدی، یا شوق، یا انتظار، یا حبِ وطن، یا قومی ہمدردی،...
  10. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    واہ شمشاد بھائی آپ تو میرے ساتھ ساتھ 'اردو' کو بھی زیرِ بارِ احسان کرتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ یقین مانیے یہ کتابیں محفوظ ہو جائیں گی اور کسی ایک صاحبِ دل نے بھی ان سے استفادہ کیا تو آپ کی، ہماری، پوری ٹیم کی محنت سوارت ہو جائے گی۔ لیکن بہرحال یہ آپ کی خوشی ہے کی اگر کسی اور پراجیکٹ پر کام نہیں کر...
  11. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یہ تو آپ کو صحیح وہ بتلائیں گے جو 'تلبیسِ ابلیس' دو دو بار پڑھ چکے ہیں، ہم تو تیر مارنے کے چکر کمان ہی گم کر چکے ہیں۔
  12. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    محب خریدی تو پڑھنے کیلیے ہی تھی لیکن پڑھتے پڑھتے خیال آیا کہ ساری کتاب پڑھ بھی لی تو پھر کیا تیر مار لوں گا، کیوں صحیح کہا نا؟ ;)
  13. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کتابیں سبھی تو نہیں پڑھیں جاتیں نبیل، بیچ میں میں بھی چھوڑ دیتا ہوں جیسے تلبیس ابلیس:) شیخ اکرام صاحب کی کتب لاجواب اور پڑھنے کے قابل ہیں، اور مولانا آزارد کی 'انسانیت موت کے دروازے پر' واقعی ایک اچھوتے موضوع پر کتاب ہے۔ مجھے تو 'کلیاتِ فراز' بھی کوئی اتنے عرصے کے بعد واپس ملے ہیں، وہ بھی...
  14. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میری عادت ہے کہ کئی کتابیں بیک وقت پڑھنا شروع کر دیتا ہوں، بہرحال آج کل جو پڑھ رہا ہوں ان میں۔ 'تاریخِ پاک و ہند' ہے، یہ ایک ہی جلد میں تین کتابیں ہیں جس میں ایک عہدِ قدیم، دوسری سلاطین دہلی اور تیسری مغلیہ عہد پر پے۔ یہ کتابیں اصل میں غیر ملکی پروفیسروں کی کتابیں ہیں (انکے طرزِ تحریر سے معلوم...
  15. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    ایک دفعہ پھر بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ میں نے بھی کوئی بیس کے قرین صفحے ٹائپ کر لیے ہیں اور کچھ پوسٹ بھی کر دیئے ہیں اور انشاءاللہ باقی بھی اپنی رفتار سے مکمل کرلوں گا۔ آپ کا کام انشاءاللہ وکی لائبریری پر بھی منتقل کرتا ہوں۔
  16. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    بہت شکریہ شمشاد بھائی، ماشاءاللہ کیا برق رفتاری ہے آپ کی، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دیں۔ فاتح بھائی ہوتے (میرا مطلب ہے محفل پر ہوتے :)) تو کتنا خوش ہوتے۔ اور خوشی تو مجھے بھی حد سے زیادہ ہے کہ 'باغ و بہار' کے بعد یہ سب سے اہم 'لیگل' کتاب ہوگی جو اردو لائبریری کی زینت بنے گی۔
  17. محمد وارث

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث)

    حصۂ دوم - بحرِ خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع میں کہی گئی کچھ مشہور غزلیات اس مضمون کا عنوان "ایک خوبصورت بحر" میرے ذہن میں اس بحر میں کہی گئی مشہور غزلیات کو دیکھ کر آیا تھا۔ اور دوسری بات یہ تھی کہ اس بحر میں کہی گئی غزلیات ہمارے گلوکاروں میں بھی مقبول رہی ہیں اور بعضوں نے تو بہت اچھے انداز...
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    اللہ اللہ وہ ستم گر بھی یہی کہتا ہے ہم سے یہ درد کے مارے نہیں دیکھے جاتے (سیف الدین سیف)
  19. محمد وارث

    کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

    دوسرا سیشن بھی پاکستان کے نام رہا تھا لیکن ایک دفعہ پھر 'کاغذی شیروں' نے پاکستان کو مصیبت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر یونس خان، محمد یوسف اور شیعب ملک نے۔ ابھی صرف 116 رنز کی برتری ہوئی ہے اور پانچ وکٹیں گر چکی ہیں۔:(
Top