نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مطبوعاتِ مقتدرہ

    حضور مقتدرہ تو کیا میں آپ کے ساتھ جہنم میں بھی جانے کو تیار ہوں، اور آپ کی محبتوں کا تو میں اسیر ہوں فاتح صاحب، لیکن عادت سے بھی مجبور ہوں بلکہ لاچار ہوں۔ میرے لیے شاید سب سے آسان کام یہ ہو کہ مقتدرہ کا ایڈریس اور نمبرز کہیں سے مل جائیں، آپ کے علم میں ہوں تو بتائیے گا میں بھی نیٹ سے ڈھونڈتا ہوں۔
  2. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی موسیقی میں خیال

    تو کیا فاتح صاحب کوئی سرگم وغیرہ بھی یاد کی اور ہارمونیم یا الیکڑک آرگن پر ہاتھ بھی کھولے یا فقط مطالعہ ہی کیا ہے۔ شاکر صاحب کے پاس جو کتاب ہے اسکی تفصیلات جاننے کیلیئے بیتاب ہو رہا ہوں۔
  3. محمد وارث

    مطبوعاتِ مقتدرہ

    نظامی صاحب اس فہرست میں میرے مطلب کی کئی کتب ہیں، کیا آپ کچھ مزید تفصیلات مہیا کر سکتے ہیں کہ یہ کتب کیسے دستیاب ہو سکتی ہیں، شکریہ۔
  4. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی موسیقی میں خیال

    فاتح صاحب مجھے بھی انتظار رہے گا اس کتاب کو دیکھنے کا اگر شاکر القادری صاحب نے ادھر نطر کرم کی تو۔ ویسے اگر موسیقی پر بنیادی معلومات حاصل کرنا چاہیں تو ایچ اقبال کی کتاب 'ابجدِ موسیقی' بہت اہم اور معلوماتی کتاب ہے اس موضوع پر، اسی مصنف کی دوسری کتاب 'سر سنگ گیت' بھی اچھی کتاب ہے لیکن یہ دراصل...
  5. محمد وارث

    آصف زرداری نہ کھپے

    آپ کے کہنے کا مطلب ہے ہمت صاحب کہ شیطان اگر کسی بزرگ کے روپ میں آ جائے تو اسکے پاؤں دھو دھو کر پینے چاہیئں۔;) اور جیلس ہیں بھائی ان ساون کے 'نظر' والوں پر جنہیں روٹی، کپڑا اور مکان ہرا نظر آ رہا ہے حالانکہ جن کو ہری ہری گھاس کی ضرورت ہوتی ہے انہیں سیب کے مربے نطر آ رہے ہیں۔
  6. محمد وارث

    شاہ است حسین

    رباعیات - جوش ملیح آبادی کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حسین چرخِ نوعِ بشر کے تارے ہیں حسین انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین اوہام کو ہر اک قدم پہ ٹھکراتے ہیں ادیان سے ہر گام پہ ٹکراتے ہیں لیکن جس وقت کوئی کہتا ہے حسین ہم اہلِ خرابات بھی جھک جاتے ہیں سینے...
  7. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی موسیقی میں خیال

    مجھے بھی بہت خوشی ہوئی یہ تھریڈ دیکھ کر۔ :) مجھے فرخ صاحب کی بات سے اتفاق ہے کہ خیال کلاسیکی موسیقی کی ایک خالص شکل ہے، لیکن اس سے بھی اوپر شاید دھرپد ہے جو کہ قدیم ترین راگوں کی اقسام دھورا اور پد کے ملاپ سے وجود میں آیا تھا۔ دھرپد کے بعد خیال کا راگوں کی قدیم ترین قسم میں شمار ہوتا ہے۔ خیال...
  8. محمد وارث

    غالب سے منسوب ایک غلط شعر؟

    جی ہاں راعمس، پروفیسر صاحب کا میں بہت بڑا معتقد ہوں اور نہ صرف انکا غالب پر کام بلکہ میر اور اردو عروض پر بھی کام دیکھ چکا ہوں اور مستفید ہو چکا ہوں۔ یقین مانیئے اگر پروفیسر Fwp نے اس موضوع پر کام شروع کردیا ہے تو وہ جلد ہی کچھ نہ کچھ ڈھونڈ نکالیں گے، پروفیسر صاحب پہلے بھی دیوانِ غالب میں...
  9. محمد وارث

    گانوں کا کھیل (3)

    شعلہ جو بھڑکے، دل میرا دھڑکے درد جوانی کا ستائے بڑھ بڑھ کے ج
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی رندے دیدم نشستہ بر خنگ زمیں نہ کفر نہ اسلام نہ دنیا و نہ دیں نہ حق نہ حقیقت نہ شریعت نہ یقیں اندر دو جہاں کرا بود زہرہ ایں (عمر خیام) میں نے ایک رند کو دیکھا جو زمین (میخانے) کے ایک کونے میں بیٹھا تھا، نہ اسے کفر کی کچھ فکر تھی نہ اسلام اور نہ دین و دنیا کی، اور نہ ہی حق کی نہ حققیت کی...
  11. محمد وارث

    آج کا شعر

    چھوڑی اسد نہ ہم نے گدائی میں دل لگی سائل ہوئے تو عاشقِ اہلِ کرم ہوئے (غالب)
  12. محمد وارث

    غالب سے منسوب ایک غلط شعر؟

    میرے خیال میں راعمس آپ بہت جلد نتیجے پر پہنچ گئے ہیں جب کہ مشہور بھی یہی ہے اور شہادتیں بھی یہی ہیں، جیسے اوپر فرّخ صاحب نے لکھا ہے اور میں نے بھی اس شعر کو غالب کے ایک دیوان میں دیکھا تھا۔ جب کہ غالب کی طرف غلط طور سے منسوب ہونے کی بات ابھی تک میرے محدود مطالعے میں تو نہیں آئی، اور نا ہی ابھی...
  13. محمد وارث

    غزل ضرور لکھیں ! مگر زیر نظر تحریر ضرور دیکھیں

    ضرور یونس صاحب، لیکن ساگر صاحب کا سوال تفصیل طلب ہے بلکہ صبر طلب ہے اور تمنا بھی بیتاب :)، بہرحال آج رات اگر ہمت جمع کر سکا تو مختصراً کچھ عرض کرنے کی کوشش کرونگا۔
  14. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    بالکل صحیح ہے، بہت خوب۔ دو باتیں، اس شعر میں 'ترے' اور 'مری' نوٹ کریں، یہ اگر 'تیرے' اور 'میری' ہوتا یعنی ی کے ساتھ تو وزن بگڑ جاتا لہذا شاعر نے قصداً 'ترے' اور 'مری' استعمال کیا ہے، شعر پڑھتے وقت (اور کہتے وقت بھی :) ) اس صورتحال پر نظر رکھیں کہ شاعر بعض جگہ تیرے، میرے، تیری، میری لکھتے ہیں...
  15. محمد وارث

    تعارف ہم ہیں تو جہاں بھی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اردو محفل پر خوش آمدید عابد صاحب، امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
  16. محمد وارث

    تاسف فاتح صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا

    آپ بسم اللہ کیجیئے فاتح، خونِ دو عالم مری گردن پر ;)
  17. محمد وارث

    مبارکباد سخنور ہزار پوسٹس کے سنگ میل پر

    بہت مبارک ہو آپ کو فرّخ صاحب یہ سنگِ میل عبور کرنا ع - ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور ;)
  18. محمد وارث

    غزل ضرور لکھیں ! مگر زیر نظر تحریر ضرور دیکھیں

    شکریہ ساغر صاحب، 1- اگر صرف اسے نظریاتی طور پر لیں تو کر سکتے ہیں لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہوتا بلکہ اپنے کلام کو کسی بحر میں لانا ہی پڑے گا۔ ویسے بحریں اتنی زیادہ ہیں اور اتنی زیادہ بنائی جا سکتی ہیں کہ شاید ہی کوئی باوزن دو مصرعے ہوں جو کسی بحر کی قید میں نہ آتے ہوں۔ اس کیلیئے آپ کو...
  19. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے (غالب) مجنوں
  20. محمد وارث

    آصف زرداری نہ کھپے

    ایک مردہ (باد) ہو گیا اور ایک زندہ (باد)، واہ جی واہ
Top