نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    بہت خوب ساگر صاحب، یہ شعر مکمل وزن میں ہے۔ یہ اشعار بھی وزن میں ہیں، صرف 'دے' کے استعمال پر میں تھوڑا سا "ڈاؤٹ فُل" ہوں، ان اشعار میں ہر جگہ 'دے' بروزنِ 'دِ' بندھا ہے، میں اسے غلط تو نہیں کہتا لیکن اساتذہ کے کلام میں شاید اسکی کوئی مثال بھی میرے ذہن میں نہیں ہے۔ ابھی کوشش یہی کریں کہ خاص طور...
  2. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    بہت شکریہ آپ کا فاتح صاحب ہمت افزائی کیلیئے۔ مثال فی الوقت یاد تو نہیں ہے ہاں یاد آئی یا ملی تو ضرور پیش کرونگا۔
  3. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    اربابِ محفل کی خدمت میں اپنی ایک رباعی پیش کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ شکوہ بھی لبوں پر نہیں آتا ہمدَم آنکھیں بھی رہتی ہیں اکثر بے نَم مردم کُش یوں ہوا زمانے کا چلن اب دل بھی دھڑکتا ہے شاید کم کم
  4. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    میرے خیال میں 'نیا' بمعنی کشتی کا صحیح تلفظ 'نیّا' یعنی 'نی یا' یعنی 22 ہے یعنی یہاں وزن سے خارج ہے، 'ایسا' میں پھر وہی غلطی ہے یعنی الفاظ کے درمیان سے حرف کا گرانا۔
  5. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    دو غلطیاں ہیں، ایک تو وہی جو آپ کے ذہن میں آئی۔ ابال کو اوبال بنانا غلط ہے، شاید اس کا ذکر اوپر نہیں ہوا کہ اشباع صرف اضافتِ کسرہ (یعنی زیر) کا ہوتا ہے اور اس کو جب کھینچ کر پڑھا جاتا ہے تو وہ ی سے بدل جاتی ہے جیسے 'دیوانِ غالب' کو 'دیوانے غالب' کرنا۔ پیش کو واؤ بنانا اور زبر کو الف بنانا جائز...
  6. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    ساگر صاحب اس کیلیئے ٹارچ چارج کرنے کی کیا ضرورت ہے، نورِ بصیرت ہی کافی ہے ;) ایک بات یاد رکھیں جب بھی کبھی شعر میں ایسا مرحلہ آ جائے کہ تقطیع کسی طور فِٹ نہ بیٹھ رہی ہو، تو فوری طور پر اس شعر یا مقام پر مندرجہ ذیل چیزوں کو ڈھونڈیں: - کیا شاعر نے اخفا یا اشباع سے تو کام نہیں لیا۔ - کیا عملِ...
  7. محمد وارث

    آج کا شعر

    دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا؟ زخم کے بھرنے تلک، ناخن نہ بڑھ آویں گے کیا؟ (غالب)
  8. محمد وارث

    توبۃ النصوح

    کچھ اور تھریڈز بھی بڑے زور سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ فانٹ نہ بننے سے سب کام رکے ہوئے ہیں یہ نہیں ہو وہ نہیں رہا، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ یہ کیا ہے اور کون سے کام رکے ہوئے ہیں، اگر کسی سائٹ پر کچھ پڑھا نہیں جا رہا تو اسکا یہ مطلب کہاں سے نکل آیا کہ جس سائٹ پر کام ہو رہا ہے اس پر بھی روک کر 'نو...
  9. محمد وارث

    نظم/غزل جسٹیفیکیشن بی بی کوڈ

    جہاں تک رسم الخط اور خصوصیات کی بات ہے تو جتنی بھی زبانیں جن کا اصل اور مبدا عربی رسم الخط ہے ان سب میں یہ چیزیں مشترک ہیں، اسلام سے پہلے فارسی (جو اس وقت پہلوی کہلاتی تھی) کا رسم الخط آرامی تھا اور موجودہ رسم الخط اردو کی طرح عربی زبان کے رسم الخط پر مبنی ہے اور خصوصیات بھی وہی ہیں اسی طرح اردو...
  10. محمد وارث

    یا رب غم ہجراں میں

    بہت شکریہ راہب شیئر کرنے کیلیئے، لاجواب غزل ہے یہ
  11. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    خرم صاحب میں نے اپنا ذاتی اصول یہ بنایا ہوا تھا کہ جہاں کہیں اساتذہ کے کلام میں شک گزرے کہ یہاں کچھ گڑ بڑ ہے تو "بائی ڈیفالٹ" میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ مجھ سے غلطی ہو رہی ہے نا کہ استاد کے کلام میں، اور پھر اپنی غلطی کو درست کر لیتا تھا :) اب آپ بتائیں کہ آپ کا شک کیا ہے؟
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ فرخ صاحب توجہ کیلیئے۔ نظیری کا شعر ایں رسمہائے تازہ ز حرمانِ عہدِ ماست عنقا بروزگار کسے نامہ بَر نہ شُد یہ شعر مولانا ابوالکلام آزاد کی کتاب 'غبارِ خاطر' سے لیا ہے اور ترجمہ کرنے کی جسارت خود ہی کی تھی۔ مولانا کی اس کتاب میں کل ملا کر کوئی سات سو کے قریب اشعار ہیں اور پچانوے فیصدی فارسی...
  13. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    مقطع کے بارے میں صحیح کہا آپ نے، ایک رکن کم ہے۔ کیوں کا وزن "کو" یعنی 2 یا فع ہے، 'ک یو' غلط ہے، اوپر کہیں میں نے لکھا ہے کہ اس ہندی لفظ میں ی کا وزن نہیں ہوتا۔ یعنی یہ سببِ خفیف ہے۔ 'کیا' بمعنی حرفِ استفہام کا بھی وزن 'کا' یا 2 یا فع ہے، اس میں بھی ی کا وزن نہیں ہے، اوپر دیکھیں مسدس کے...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی در کارگہہ کوزہ گراں بودم دوش دیدم دو ہزار کوزہ گویا و خموش ہر یک بزبانِ حال با من گفتم کو کوزہ گر و کوزہ خر و کوزہ فروش (عمر خیام) کل میں کوزہ گراں کی کارگاہ میں تھا، میں نے وہاں دو ہزار (بہت سے) کوزے گویا اور خاموش دیکھے، اور ہر ایک زبانِ حال سے مجھے یہی کہہ رہا تھا کہ وہ خود ہی کوزہ...
  15. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    شکریہ آپ کا وضاحت کیلیئے ساگر صاحب، میں نے وہ اشعار دیکھے تھے اور واقعی اچھے ہیں لیکن آپ کا پیغام چونکہ عین مسدس والے پیغام کے نیچے آ گیا بغیر اقتباس کے تو میری بھی "رگِ شرارت" پھڑک اٹھی :)
  16. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہستی ہے نہ کچھ عدم ہے غالب آخر تُو کیا ہے، اے "نہیں ہے"
  17. محمد وارث

    رنگ کوری یا کلر بلائینڈ نیس

    صحیح کہا آپ نے نبیل صاحب مجھے بھی قیصرانی صاحب کا ای میل ایڈریس نظر آیا تھا، بلکہ بعد میں تو وہ آپ کے ای میل اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھی پوچھتے ہیں، میں نے دے تو دیا پاس ورڈ لیکن بعد فوری تبدیل بھی کر لیا۔
  18. محمد وارث

    شکیب جلالی لہو ترنگ۔۔۔۔۔۔۔شکیب جلالی

    شکیب جلالی بہت اچھے شاعر تھے لیکن نہ جانے کیوں اتنے معروف و مقبول نہ ہوئے، بہت اچھا انتخاب ہے آپ کا زرقا صاحبہ، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے۔
  19. محمد وارث

    رنگ کوری یا کلر بلائینڈ نیس

    جی جی میں منتظر رہونگا اس ٹیسٹ کیلیئے لیکن اس دن یا تو مجھے بخار چڑھ جائے گا یا پیٹ میں شدید درد اٹھے گا اور یوں کلاس سے غیر حاضری :)
  20. محمد وارث

    مجید امجد منٹو - از مجید امجد

    بہت شکریہ قبلہ شیئر کرنے کیلیئے، نظمیں مجھے کم کم ہی پسند سہیں لیکن منٹو بہت پسند ہے۔:)
Top