نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    واصف ایہہ بن سَن موتی انمول - واصف علی واصف

    ایہہ بن سَن موتی انمول ہنجو سانبھ کے رکھنا کول شہر دے بُوے کُھل جاون گے پہلے دِل دا بُوا کھول جس دے ناں دی ڈھولک وجدی اوسے یار نوں کہندے ڈھول جو کِیتا تُوں چنگا کِیتا دَبّی رہن دے، اَگ نہ پھول میرے ورگا مل جاوے گا پہلے اپنے ورگا ٹول سونے ورگی اے جوانی اینویں نہ مٹی وِچ رول اج تے...
  2. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    بہت شکریہ ساگر صاحب آپ کا اور احترام کیسا محترم یہ محفلِ دوستاں و بزمِ سخنوراں ہے یہاں سب روا ہے۔:)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شمع خود را می گدازَد درمیانِ انجمن نورِ ما چوں آتشِ سنگ از نظر پنہاں خوش است (میر رضی دانش) شمع انجمن میں اپنا جلوہ دکھاتی ہے (اور صبح تک ختم ہو جاتی ہے)، ہمارا نور آتشِ سنگ کی طرح نظر سے پنہاں ہے لیکن اچھا ہے (کہ دائمی ہے)۔ (بحوالہ 'کفر و اسلام'، بانگِ درا)
  4. محمد وارث

    آج کا شعر

    ساماں کی محبّت میں مضمر ہے تن آسانی مقصد ہے اگر منزل، غارت گرِ ساماں ہو (اقبال)
  5. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    واہ واہ سبحان اللہ، بہت خوب اور لا جواب غزل ہے ابنِ سعید صاحب، بہت داد قبول کیجیئے۔
  6. محمد وارث

    مبارکباد ہمارے پرانے رکن ایم مبین کو پریم چند اوارڈ

    بہت مبارک ہو آپ کو مبین صاحب اور بہت شکریہ آپ کا اعجاز صاحب یہ خوش کن خبر شیئر کرنے کیلیئے۔
  7. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    خرم صاحب آپکے مندرجہ بالا اشعار وزن میں ہیں۔ بہت خوب۔
  8. محمد وارث

    ابن انشا دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ - ابن انشا

    یعنی درد بھی اور دوا بھی، زندگی بھی اور قضا بھی، آزمائش بھی اور وفا بھی، ناممکن ناممکن ;)
  9. محمد وارث

    ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

    بہت خوب قبلہ آپ تو بچپن سے ڈائریکٹ "بزرگی" میں پہنچ گئے ;) اور ہم ایسے حواس باختہ ہوئے کہ اب تک ہوش گم ہیں :)
  10. محمد وارث

    مصطفیٰ زیدی جو دن گزر گئے ہیں ترے التفات میں ۔مصطفیٰ زیدی

    شکریہ شعیب صاحب مصطفٰی زیدی کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے۔ عموماً شعرا اسطرح کے قوافی نہیں باندھتے جیسے کہ مصطفٰی زیدی نے اس غزل میں باندھا ہے یعنی تا کے ساتھ ط کا قافیہ، بہرحال زیدی کی یہ غزل نئے شعرا کیلیئے سند کا کام دے سکتی ہے۔
  11. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    ایک استدعا یہ ساگر صاحب کہ مجھے استاد مت لکھیں حضور، میں اس لفظ کا اسکے ہر معنی میں سزاوار نہیں ہوں :) کہ خود اس علم کا طالب علم ہوں، امید ہے خیال رکھیں گے، شکریہ۔ مجھے آپ بلا تکلف 'وارث' لکھ اور کہہ سکتے ہیں۔ دو چشمی ھ کا کوئی وزن نہیں ہے، اسی طرح اس مخصوص ت کا جس پر بات اوپر ہوئی ہے اور جسے...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی با مردمِ نیک بد نمی باید بود در بادیہ دیو و دَد نمی باید بود مفتونِ معاشِ خود نمی باید بود مغرورِ بعقلِ خود نمی باید بود (حافظ شیرازی) نیک لوگوں کے ساتھ برا نہیں بننا چاہیئے، جنگل میں شیطان اور درندہ نہیں بننا چاہیئے، اپنی روزی کا دیوانہ نہیں بننا چاہیئے، (اور) اپنی عقل پر مغرور نہیں...
  13. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    شکریہ نظامی صاحب۔ جو حروف حذف کیے جاتے ہیں انکی دو اقسام یا صورتیں ہیں۔ اول تو وہ جن کے بارے میں طے ہے کہ انکا کوئی وزن نہیں ہے اور یہ ہر صورت میں حذف ہو جاتے ہیں، جیسے - نون غنہ (کوئی وزن نہیں رکھتا) - نونِ مخلوط، یہ نون ہندی / اردو الفاظ میں ہوتا ہے اور کوئی وزن نہیں رکھتا جیسے اندھیر،...
  14. محمد وارث

    آج کا شعر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
  15. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    بہت خوب ابنِ سعید صاحب، لا جواب غزل ہے آپکی۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ اشعار تو خاص طور پر بہت پسند آئے مجھے آخری شعر کے متعلق اعجاز صاحب کی رائے صائب ہے، شمع، شَمع اور شَمَع دونوں طرح مستعمل ہے لیکن میم کی تشدید کے ساتھ "شمّع" صحیح نہیں ہے۔
  16. محمد وارث

    ابن انشا جلےتو جلاؤ گوری - ابن انشا

    شکریہ فرخ صاحب پوسٹ کرنے کیلیئے اور دوآتشہ کی ہوئی ہے نیرہ نور نے۔
  17. محمد وارث

    ابن انشا دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ - ابن انشا

    واہ واہ واہ دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ واہ واہ واہ، یہ مصرع تو مار ڈالے گا مجھے اور خون آپ کی گردن پر فرخ صاحب۔
  18. محمد وارث

    ناصر کاظمی طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو

    لا جواب غزل ہے ناصر کاظمی کی، بہت شکریہ آپ کا زرقا مفتی صاحبہ پوسٹ کرنے کیلیئے۔
  19. محمد وارث

    ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

    شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے، میرے خیال میں یہ وہی نظم ہے جو ناہید اختر نے گائی ہوئی ہے، میں نے اپنے بچپن میں پی ٹی وی پر سنی تھی اسلیے صحیح طور پر یاد نہیں ہے، شاید آپ کو اس وقت ہوش ہو :)
Top