نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    اگر آپ کا اشارہ اوپر والی مسدس کے اشعار کی طرف ہے تو مولانا حالی کی روح ایک دفع تو ضرور شرما گئی ہوگی ;)
  2. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    بہت اچھی کاوش ہے آپکی ساگر صاحب اور مجھے خوشی ہے کہ آپ سیکھ رہے ہیں، جیسے آپ نے کئی جا جگہ اخفا، اشباع اور تسبیغ کا عمل بہت خوبصورتی سے انجام دیا ہے۔ اور خیالات بھی بہت اچھے ہیں، بہت خوب۔ جو مصرعے یا الفاظ اوپر میں نے سرخ کیے ہیں وہ وزن میں نہیں ہیں، میں آپ کو بتا دونگا لیکن میں چاہتا ہوں کہ...
  3. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    خرم صاحب آپ کی تقطیع بالکل صحیح ہے، بہت خوب۔
  4. محمد وارث

    رنگ کوری یا کلر بلائینڈ نیس

    شکریہ قیصرانی صاحب اس ٹیسٹ کیلیئے، نمبر تو میرے سو فیصد آئے اس میں اور ایک بات کنفرم ہوئی کہ میں رنگوں کا اندھا نہیں ہوں ہاں عقل کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا :)
  5. محمد وارث

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    بہت شکریہ فرخ صاحب، نشاندہی کیلیئے، واقعی اس "نسخۂ نیٹ" میں یہ غلطی ہے کہ 'اشک' کی جگہ 'عشق' لکھا گیا ہے، جب کہ شائع شدہ دواوین میں 'اشک' ہی ہے۔ اعجاز صاحب کو اسکی تصیح ضرور کرنی چاہیئے تا کہ آئندہ یہ غلطی نہ ہو۔ ایک واقعہ یاد آ گیا، کسی مولوی صاحب کے سامنے کسی نے غالب کا شعر غلط پڑھ دیا،...
  6. محمد وارث

    بالی وڈ ایوارڈ 2008

    خوشی ہوئی یہ جان کر کہ 'تارے زمین پر' کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ ملا، گو میں نے مکمل فلم تو نہیں دیکھی لیکن جتنی بھی دیکھی تھی بہت اچھی لگی، بہت جاندار آئیڈیا ہے اس فلم کا، بچوں کی تعلیم و تربیت اور نفسیات کے حوالے سے لا جواب کام ہے۔
  7. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا - احمد ندیم قاسمی

    آپ نے صحیح کہا، ایک دنیا، دنیا کے بارے میں ایسی بات ہی کہتی ہے لیکن میرے نزدیک شاید یہ بات بھی ایک اشتباہ ہی ہے۔ :)
  8. محمد وارث

    یوں تو جاتے ہوئے میں نے ، اُسے روکا بھی نہیں

    بالکل صحیح سمجھے آپ حجازی صاحب، اسی لیئے تو کہتے ہیں کہ قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید۔ ;)
  9. محمد وارث

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا

    بہت اعلیٰ نعت ہے شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیئے
  10. محمد وارث

    اک اور غزل آپ کی بصارتوں کی نذر ۔

    بہت اچھی غزل ہے آپ کی بہت خوب، لا جواب۔
  11. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    سچ کہوں تو یہ بھی بہت اچھی غزل ہے ابنِ سعید صاحب، بہت خوب۔ یہ "آئینہ" کا قافیہ، جہاں، کہاں، داستاں، وغیرہ کے ساتھ مجھے تو معیوب لگا ہے، آپ کا کیا خیال ہے۔
  12. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا - احمد ندیم قاسمی

    ہاں یہ واقعی تشویشناک بات ہے ویسے ہو سکتا ہے یہ اشتباہِ نظر ہو۔ :) اور آپ نے اچھا کیا کہ مذاق لکھ دیا ساتھ ورنہ میں تو سنجیدہ ہونے ہی والا تھا :grin:
  13. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا - احمد ندیم قاسمی

    لاجواب غزل ہے یہ احمد ندیم قاسمی کی اور میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے، شکریہ زونی صاحبہ شیئر کرنے کیلیئے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ایں رسمہائے تازہ ز حرمانِ عہدِ ماست عنقا بروزگار کسے نامہ بَر نہ شُد (نظیری نیشاپوری) یہ نئی رسمیں ہمارے عہد (وعدہ) کی نا امیدی و حسرت و بد نصیبی کی وجہ سے ہیں، دنیا میں عنقا تو کسی کا نامہ بر نہ ہوا تھا۔
  15. محمد وارث

    آج کا شعر

    کامل وہی ہے رندی کے فن میں مستی ہے جس کی بے منّتِ تاک (اقبال)
  16. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئنہ خانے میرے - احمد ندیم قاسمی

    شکریہ فرخ صاحب۔ اور آپ نے بالکل صحیح کہا پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کا چلن ایک سا ہی ہے، گو پی ٹی وی مویسقی کی کئی ایک اچھی چیزیں مارکیٹ میں لایا لیکن اب بھی انکے پاس بہت سے اچھے ریکارڈز ہیں جو کہیں نہیں ملتے اور ریڈیو پاکستان کا تو اللہ ہی حافظ ہے، کیا کچھ نہیں ہوگا انکے پاس لیکن اس طرف کوئی...
  17. محمد وارث

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    شکریہ فرخ صاحب، غالب کی خوبصورت غزل پوسٹ کرنے کیلیئے۔
  18. محمد وارث

    یوں تو جاتے ہوئے میں نے ، اُسے روکا بھی نہیں

    فرخ صاحب جس غزل سے یہ شعر تھا وہ تو میں نے پوسٹ کر رکھی ہے محفل پر، نیچے والا ربط دیکھیئے گا، اگر کوئی اور کلام ہاتھ لگا تو ضرور پوسٹ کرونگا، انشاءاللہ۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7236
  19. محمد وارث

    یوں تو جاتے ہوئے میں نے ، اُسے روکا بھی نہیں

    واہ واہ فرخ صاحب کیا خوب شعر یاد آیا آپ کو، میرے ساتھ تو لگتا ہے دونوں ہی مسئلے ہیں ;) بہرحال ایک شعر احمد مشتاق کا بھی سنیئے :) دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے
Top