نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    فرخ صاحب میرے خیال میں یہ خوبصورت شعر داغ دہلوی کا ہے۔ داغِ وارفتہ کو ہم آج ترے کوچے سے اسطرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے
  2. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو پہلا سوال

    اچھا سلسلہ ہے زیک اور کامیاب ہونا چاہیئے اسے، اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ بھی نظر آئے :) مجھے ایک کی بجائے دو آوازیں شدید گراں گزرتی ہیں اور انتہائی بری لگتی ہیں، ایک الارم کی آواز جو ہر صبح 6 بج کر 40 منٹ پر صورِ اسرافیل کی طرح بج اٹھتا ہے اور دوسری اپنی بیوی کی چیخنے چلانے کی خوفناک آواز...
  3. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہم نے مدّت سے اُلٹ رکھّا ہے کاسہ اپنا دستِ زردار ترے درہم و دینار پہ خاک (عرفان صدیقی)
  4. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    ذرہ نوازی ہے آپکی بندہ پرور ورنہ یہ خاکسار کس قابل ہے۔
  5. محمد وارث

    یاس مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا - یاس یگانہ چنگیزی

    شکریہ آپ کا فرخ صاحب اور بالکل صحیح کہا آپ نے، یگانہ قتیلِ غزل اور قاتلِ غالب تھے، اور شاعر ایسے کہ انکی پہلی حیثیت سے مجھے عشق ہے اور دوسری پر پیار آتا ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    تعارف پلس دو رباعی آپ کی نظر

    محفل پر خوش آمدید محسن علی ہمسفر صاحب۔ شاعری آپ کی اچھی ہے لیکن اگر برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں کہ آپ کا کلام رباعیات نہیں ہیں، معذرت خواہ ہوں اس دریدہ دہنی کیلیئے لیکن جو صحیح بات تھی وہ آپ کے گوش گزار کر دی۔ امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
  7. محمد وارث

    عید میلاد النبی کا دن کیسے منایا جائے؟

    قبلہ محترم، میں سمجھتا تھا کہ میری پچھلی پوسٹ اس تھریڈ میں آخری پوسٹ تھی لیکن آپ نے چند ذاتی سوال کر کے مجبور کر دیا کہ یہ پوسٹ بھی کروں۔ محترم، آپ نے قیاس کر کے بہت سی باتیں فرض کر لی ہیں، جب کہ آپ کو میری ذاتی زندگی کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں، اور جب نہیں ہیں تو میں سرِ بازار آپ کو...
  8. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    بہت نوازش آپکی یونس رضا صاحب، بہت شکریہ آپ۔
  9. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    آپ کی پہلی بات کا شکریہ واجب، اور دوسری بات کی تصیح فرض۔ نوازش آپکی، لیکن آپ کے استعمال کردہ لفظ کا سزاوار نہیں ہوں بلکہ الٹا اپنے طور پر الگ سے شرمسار ہوتا ہوں،عروض کی دو چار کتابیں پڑھ کر خود کو استاد سمجھنے اور کہنے کہلوانے والے کے، بقول عرفان صدیقی، سرِ پندار پہ خاک۔
  10. محمد وارث

    عید میلاد النبی کا دن کیسے منایا جائے؟

    میرے خیال میں بات خوشی منانے یا نہ منانے کی سرے سے ہی غلط ہے، خوشی کیوں نہیں منانی چاہیئے، آخر وہ لوگ جو میلاد النبی کی خوشی منانے کو غلط جانتے ہیں وہ بھی تو اپنے بچوں کی سالگرہ کی خوشی مناتے ہونگے یا اپنے والدین کی سالگرہ منا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہونگے، یہ تو ایک انتہائی فطری چیز ہے...
  11. محمد وارث

    میخانے دی چھت

    بہت سوہنا تے من موہنا کلام اے تہاڈے والد صاحب دا، فرذوق صاحب۔ لاجواب۔ اللہ تعالٰی انہاں نوں جنت نصیب کرنے، آمین۔
  12. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    بہت خوبصورت نعت ہے خرم صاحب، بہت خوب۔ سکوں کو آپ نے سرخ کیا ہے، لیکن 'سکوں' نون غنہ کے ساتھ صحیح ہے۔
  13. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    ساگر صاحب نہ جانے کیوں، پی ٹی وی پر دیکھی ہوئیں ایڈز یاد آ گئیں کہ 'تیز رفتاری جان لیوا ہوتی ہے' ;) 'نہ' کے بارے میں ایک بات کہ کلاسیکی اساتذہ اسے 1 باندھتے تھے اور 2 کیلیئے جو آپ کی ضرورت ہے، 'نے' یا 'نا' کا استعمال کرتے تھے، ھم عصر اساتذہ 'نہ' کا وہ استعمال جو آپ نے کیا اس کو بھی روا سمجھتے...
  14. محمد وارث

    میجک ٹول باکس

    ایکسپلورر پر بھی مثال مکمل صحیح نظر نہیں آ رہی، لیکن فریم اور شعر جسٹفائی ہوا نظر آرہا ہے، اور شعر میں کچھ باکس بنے نظر آ رہے ہیں۔ میں بہت بیتابی سے منتظر ہوں نبیل صاحب کہ یہ فیچر مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دیں، اشعار کو 'اشعار' کی صورت میں محفل پر لکھا ہوا دیکھنا میری بھی خواہش ہے۔ بہت...
  15. محمد وارث

    رجنی کانت/سلطان راہی

    خاصے کی چیز پوسٹ کی آپ نے قیصرانی صاحب :)
  16. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    جانے کس رنگ میں تفسیر کریں اہلِ ہوس مدحِ زلف و لب و رخسار کروں یا نہ کروں (فیض) تفسیر
  17. محمد وارث

    یاس مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا - یاس یگانہ چنگیزی

    مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا پرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا بُرا ہو پائے سرکش کا کہ تھک جانا نہیں آتا کبھی گمراہ ہو کر راہ پر آنا نہیں آتا مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گا مجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا دلِ بے حوصلہ ہے اک ذرا سی ٹھیس کا مہماں وہ آنسو کیا پئے گا...
  18. محمد وارث

    اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

    کفِ افسوس مل رہا ہوں، ابھی میری بیوی نے آ کر بتایا کہ گلی میں سے کسی مہندی کا پورا جلوس گزر گیا اور تمھیں ہوا تک نہیں لگی :(
Top