نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    درد منت کشِ دوا نہ ہوا میں نہ اچھّا ہوا برا نہ ہوا (غالب)
  2. محمد وارث

    عید میلاد النبی کا دن کیسے منایا جائے؟

    بالکل صحیح کہا آپ نے شمشاد صاحب۔ خرم صاحب (فوٹو ٹیک81) صاحب یا جس کی بھی یہ تحریر اس کو سخت مغالطہ ہوا ہے کہ 'میلادی' کو میلاد النبی (ص) کے ساتھ منسوب کر دیا، حالانکہ عرب اور ایران میں میلاد کی یہ تاریخ حضرت عیسیٰ کے ساتھ منسوب ہے جسے ہم یہاں برصغیر میں عیسوی لکھتے اور کہتے ہیں۔
  3. محمد وارث

    آج میں‌خوش ہوں

    اجی حضرت ہم تو 35 سالہ بزرگ ہیں آپ بھی کچھ اپنی عمر شریف کے دیدار کرانے کی ہمت کیجیئے کہ ہمیں بھی معلوم ہو کہ آپ کے سالہ بچے ہیں ;) اور بے نظیر کی بابت آپ نے یہ بالکل صحیح کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے۔
  4. محمد وارث

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

    ژرف نگاہی ہے آپکی محترم جو یہ کھیل آپ کے پلے بھی پڑا۔ ;)
  5. محمد وارث

    میری پہلی غزل آپ کے نام

    آپ اپنے اشعار میں 'ایلفی' کا استعمال کریں، یقینِ واثق ہے کہ خاطر خواہ افاقہ ہوگا ;)
  6. محمد وارث

    آج میں‌خوش ہوں

    جی مجھے بھی آپ کی بات سے اتفاق ہے ڈاکٹر ہمت علی صاحب کہ بے نظیر کی شہادت کے صدقے اب اس قوم کو شاید کچھ امید ہو جائے جمہوریت کی وگرنہ اللہ معاف کرے اگر وہ ہوتیں تو نہ جانے کیا ہوتا۔
  7. محمد وارث

    میری پہلی غزل آپ کے نام

    اس سے میں لا وارث ہی بھلا ;)
  8. محمد وارث

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

    ڈھول دور کے سہانے لگتے ہیں اور اسطرح کے کھیل بھی مجھے دور دور سے ہی اچھے لگتے ہیں :)
  9. محمد وارث

    داغ لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے - داغ

    بہت شکریہ شمشاد صاحب، فاتح صاحب اور فرخ صاحب۔ شعر یہ مجھ کو وہ بھائے ہیں کہ جی جانتا ہے اور 'نورو' نے یوں گائے ہیں کہ جی جانتا ہے میرے نانا جان مرحوم ملکۂ ترنم نورجہاں کو پیار سے 'نُورو' کہتے تھے اور یہی نام آپ کے مصرعے پر فِٹ بیٹھا۔ :) اَپ لوڈ کہاں اور کیسے کرتے ہیں یہ مجھے علم نہیں...
  10. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہوش جاتے رہے رقیبوں کے داغ کو اور بے وفا کہیئے یہ بھی داغ کا شعر ہے اور اس غزل کو فریدہ خانم نے گایا ہے، مطلع ہے ناروا کہیئے نا سزا کہیئے کہیئے کہیئے مجھے برا کہیئے
  11. محمد وارث

    تعارف شب کے جاگے ہوئے

    شکریہ فرخ صاحب اتنی قیمتی معلومات کیلیئے۔ میں نے نہ کبھی یا نظم پڑھی یا سنی اور نہ ہی فلم دیکھی، یاز صاحب نے اسے فاضلی کا شعر لکھا تو اعتبار کر لیا۔
  12. محمد وارث

    داغ لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے - داغ

    آج فرخ صاحب (سخنور) نے حکم دیا تھا کہ اگر ہو سکے تو داغ کی یہ غزل پوسٹ کردوں، مکمل غزل تو نہیں ملی لیکن نورجہاں کی گائی ہوئی غزل اور دیوانِ داغ کے انتخاب سے جتنے اشعار ملے ہیں وہ لکھ رہا ہوں، ہو سکتا ہے کہ غزل میں اتنے ہی اشعار ہوں، بہرحال اگر کوئی دوست کنفرم کر سکیں یا اس غزل کے مزید اشعار...
  13. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    بہت شکریہ اعجاز صاحب، عین نوازش آپ کی۔ آپ سے داد اور سند دونوں ملنا سرمایۂ افتخار ہے میرے لیئے۔
  14. محمد وارث

    میری پہلی غزل آپ کے نام

    اچانک، اردو محفل پر خوش آمدید
  15. محمد وارث

    تعارف شب کے جاگے ہوئے

    ایسا نہ کہیں یاز صاحب، سبھی انسان غلطیاں کرتے ہیں اور میں بھی کرتا ہوں، بلکہ غلطی کرنے کو اپنے انسان ہونے پر دال سمجھتا ہوں۔ :) خوشی اس بات کی ہے کہ وَن اردو سے کئی اچھے دوست اور اعلٰی ذوق کے مالک احباب اردو محفل پر تشریف لا رہے ہیں۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آپ نے بالکل صحیح کہا شاکر القادری صاحب۔ دراصل یہ شعر نامور نقاد ڈاکٹر عبادت بریلوی کی کتاب "بلا کشانِ محبت" سے لیا تھا اور ڈاکٹر صاحب کی علمیت پر اعتبار کر کے بغیر تحقیق اور غور کیئے بغیر جیسا تھا ویسا ہی لکھ دیا۔ :) دیوانِ حافظ سے افسوس یہ شعر نہیں ڈھونڈ پایا، لیکن بحر کے مطابق اسے 'علی...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عَلی الصباح چُو مردم بہ کاروبار رَوند بلا کشانِ محبّت بہ کوئے یار روند (حافظ شیرازی) صبح صبح جیسے لوگ اپنے اپنے کاروبار کی طرف جاتے ہیں، محبت کا دکھ اٹھانے والے (عشاق) دوست کے کوچے کی طرف جاتے ہیں۔
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    فرخ صاحب یہ مکمل غزل ڈھونڈنے کی کوشش کرونگا ویسے نورجہاں نے گائی بھی ہوئی ہے اور وہ میں سنتا ہی رہتا ہوں (چند اشعار ہیں)، کسی دن سن کے لکھ سکا تو پوسٹ بھی کر دوں گا انشاءاللہ۔
  19. محمد وارث

    تعارف پلس دو رباعی آپ کی نظر

    محسن صاحب اس بات کو ایک مثال سے سمجھیں کہ ایک شادی شدہ فرد صرف اسی وقت شادی شدہ کہلواتا ہے جب وہ نکاح کی قید میں آ جاتا ہے اسی طرح ایک شعر (چاہے وہ رباعی کا ہو، یا قطعہ، غزل، نظم وغیرہ کا) صرف اسی وقت شعر کہلواتا ہے جب وہ وزن کی قید میں ہو :)
  20. محمد وارث

    تعارف شب کے جاگے ہوئے

    اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ :) کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
Top