نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری

    میں برادرم نبیل اور اردو محفل انتظامیہ کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ہیچمدان کو اس بھاری ذمہ داری کے قابل سمجھا، اور یقیناً آپ سب کی راہنمائی کی ہر قدم پر ضرورت رہے گی۔ دوسرے یہ کہ انشاءاللہ، مقدور بھر، اپنے بہترین علم اور محفل کی پالیسوں کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے کی کوشش...
  2. محمد وارث

    تقطیع میں رہ نمائی فرمائیے

    غلط ہے اسکی صحیح تقطیع فاعلاتن مفاعلن فعلن ہے ہم (فا) کہا (علا) او (تن) - فاعلاتن ر (مَ) تم (فا) کہا (علن) - مفاعلن جا (فع) نا (لن) - فعلن
  3. محمد وارث

    لائبریری : آغازِ سالِ نو

    لائبریری کا 'درد' میرے سینے میں بھی اٹھتا ہے :) سو میرے پاس ایسی تیر بہدف تجویز ہے کہ سب شکایت کنندہ خوش ہو جائیں گے، اور وہ یہ کہ مذہب سیاست اور کھیل ہی کھیل میں (اور اسی طرح کے دیگر آیا گیا تھریڈز میں) یا اگر منظور ہو تو کہیں بھی کسی بھی زمرے میں پوسٹ کرنے کیلیے پہلے آپ کو جبری طور پر...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ حمدیہ غزل لگ رہی ہے مغل صاحب اے برتر از خیال و قیاس و گمان و وهم وز هر چه گفته اند و شنیدیم و خوانده ایم اے (تو کہ جو ہر) خیال و قیاس و گمان و وہم سے بر تر ہے اور ہر اس چیز سے بھی جو ہم نے کہی یا سنی یا پڑھی۔
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی ضرور مغل صاحب، مسئلہ فقط اتنا ہے کہ مجھے فارسی نہیں آتی :)
  6. محمد وارث

    موت کو راستہ دیا کس نے (اصلاح

    میرے خیال میں غلط فہمی اس وجہ سے پیدا ہو رہی ہے اگر لغت (یا املا) اور عروضی وزن کو ایک سمجھا جائے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، مثلاً لغت میں لفظ دھیان (دے یان) ہے لیکن اس کا وزن صرف دان یا فاع ہے۔ لفظ پیاس یا پیار دونوں میں ے ہے لیکن ان دونوں کا وزن پاس اور پار یعنی فاع ہے۔ لفظ آنکھ، اس میں نون بھی...
  7. محمد وارث

    موت کو راستہ دیا کس نے (اصلاح

    میرے خیال می کھنڈر کا صحیح وزن 'فعو' یا 'فَعَل' ہے جیسا کہ اعجاز صاحب نے لکھا، اس میں ھ کا کوئی وزن تو سرے سے ہے ہی نہیں اور نون مخلوط ہے جس کا کوئی وزن نہیں ہوتا جیسے آنکھ میں نون مخلوط کا کوئی وزن نہیں۔ کسی کا ایک خوبصورت شعر ہے، مرے دل میں تری یادوں کے سائے ہوا جیسے کھنڈر میں سرسرائے
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ محمود صاحب یاد آوری کیلیے، یہ شعر پہلے میری نظر سے نہیں گزرا، اور جو اعراب کا آپ نے کہا تھا تو میرے خیال میں اول اضافت کے ساتھ ہے یعنی مجلس تمام گشت و به پایاں رسید عمر ما همچناں در اوّلِ وصفِ تو ماندهایم ترجمہ تو کوئی فارسی دان ہی کر سکتے ہیں :) مجھے جو کچھ سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ مجلس...
  9. محمد وارث

    خواتین شاعرات

    دلچسپ اور حسبِ حال تحریر ہے حجازی صاحب :)
  10. محمد وارث

    نظم - آگہی کے طلسم کی حس --- نوید صادق

    لاجواب۔ خوبصورت نظم ہے نوید صاحب، بہت داد قبول کیجیئے محترم!
  11. محمد وارث

    تاسف فہیم بھائی کی نانی محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں‌

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور فہیم اور انکے گھر والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائیں۔
  12. محمد وارث

    دو نظمیں

    دونوں نظمیں خوبصورت ہیں نوید صاحب، بہت داد قبول کیجیئے محترم۔ امید ہے کہ "غزل" کے ساتھ بھی رشتہ استوار اور تعلق برقرار رکھیں گے :)
  13. محمد وارث

    تعارف مختصر تعارف

    خوش آمدید اظہر صاحب۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قلندر مَیلِ تقریرے نَدارَد بجز ایں نکتہ اکسیرے ندارَد از آں کشتِ خرابے، حاصلے نیست کہ آب از خونِ شبّیرے ندارَد (علامہ اقبال، ارمغانِ حجاز) اس قلندر کو تقریریں کرنے کی کوئی حاجت و خواہش نہیں ہے، لیکن اتنا ضرور بتاؤں گا کہ جو اکسیری نکتہ میرے پاس ہے کہ اس بنجر و ویران (اسلام کی) زمین سے کچھ حاصل...
  15. محمد وارث

    چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

    اور اگر آپ کے مرنے کے بعد آپ کے گھر سے اس کے شمارے 'برآمد' ہو جائیں تو مصنف، ناشر سمیت بری الذمہ ہوگا ;)
  16. محمد وارث

    میں وی جانا جھوک رانجھن دی ۔ محمد جواد

    واہ بہت خوب، لاجواب۔ میری طرف سے بھی جواد صاحب کی خدمت میں بہت سی داد پیش کر دیں قبلہ!
  17. محمد وارث

    نبیل صاحب کی "وسعت ظرفی" پرانہیں ایوارڈ ملناچاہیے!

    چھڈو بھولے بادشاہو :)، گویا آپ کے نزدیک محفل انتظامیہ کی کوئی 'انا' یا صاف الفاظ میں 'عزت' نہیں ہونی چاہیئے۔ اس تھریڈ کا عنوان تو دیکھیں قبلہ، کیسا چست کیا ہے اس 'حواس باختہ اور شدید غصے میں' نئے رکن نے۔ تمیز تو آدمی گھر سے سیکھتا ہے کہ وہ بھی یہیں سکھانی پڑے گی ;)
Top