نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری جہاں روشن است از جمالِ محمد--- مولانا جامی

    درست فرمایا مغل صاحب، 'وصف' والے مصرعے میں کوئی ٹائپو ہے شاید یا 'وصف' سے پہلے کچھ محذوف ہو گیا ہے، وزن گڑبڑ کر رہا ہے!
  2. محمد وارث

    کیا بحر موجود ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    معذرت خواں ہوں نعمان، لیکن میں بھی اعجاز صاحب کا انتظار کر رہا ہوں :)
  3. محمد وارث

    مبارکباد م۔م۔مغل کو دوسری سالگرہ مبارک ہو

    محفل پر دو سال مکمل ہونے پر بہت مبارک ہو آپ کو مغل صاحب!
  4. محمد وارث

    کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے

    منصور صاحب، میں نے آپ کے موضوعات کو 'اصلاحِ سخن' میں منتقل کر دیا ہے۔ والسلام
  5. محمد وارث

    نیٹ کی اسپیڈ

    http://www.speedtest.net/
  6. محمد وارث

    کچھ بات ہی تھی ایسی کہ تھامے جگر گئے - حکیم اجمل خاں شیدا

    کچھ بات ہی تھی ایسی کہ تھامے جگر گئے ہم اور جاتے بزمِ عدو میں؟ مگر گئے! یہ تو خبر نہیں کہ کہاں اور کدھر گئے لیکن یہاں سے دُور کچھ اہلِ سفر گئے ارماں جو ہم نے جمع کئے تھے شباب میں پیری میں وہ، خدا کو خبر ہے، کدھر گئے رتبہ بلند ہے مرے داغوں کا اس قَدَر میں ہوں زمیں، پہ داغ مرے تا قمر گئے...
  7. محمد وارث

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    تم اور وفا کرو، یہ نہ مانوں گا میں کبھی اُس کو فریب دو، جو تمھیں جانتا نہ ہو کیا کیا شرر ذلیل ہوئے، آبرو گئی ایسا بھی عاشقی کا کسی کو مزا نہ ہو (مولوی عبدالحلیم شرر لکھنوی)
  8. محمد وارث

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    مجھے شکوہ نہیں، برباد رکھ، برباد رہنے دے مگر لِلّہ میرے دل میں اپنی یاد رہنے دے مرے ناشاد رہنے سے اگر تجھ کو مسرّت ہے تو میں ناشاد ہی اچھّا، مجھے ناشاد رہنے دے کچھ اپنی گزری ہی بیدم بھلی معلوم ہوتی ہے مری بیتی سنا دے، قصّۂ فرہاد رہنے دے (شاہ بیدم وارثی)
  9. محمد وارث

    اشعار کے استعمال سے شعلہ بیاں‌مقرر بنیئے

    مولانا محمد علی جوہر کی شعری زندگی کو یہ شعر جاودانی دے گیا کہ اس میں ذکر زندہ و جاوید ہستی (ع) کا ہے: قتلِ حُسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'بستود' تو ڈھونڈے سے نہیں ملتا :) میرے خیال میں یہ فارسی ترکیب کے مطابق 'بست و بند' کا مخفف ہے، جس کا مطلب باندھنا، بنانا وغیرہ ہے، فارسی میں ایسے کئی مخفف استعمال ہوتے ہیں، مفہوم کے حساب سے تو ایسا ہی لگ رہا ہے واللہ اَعلَمُ بالصّواب۔
  11. محمد وارث

    گپ شپ ود محفل اسٹارز

    اعجاز صاحب نے بہت انتظار کروا دیا :) ویسے تعبیر ایک تجویز ہے کہ اگر ہر بار نئی شخصیت کے ساتھ تھریڈ بھی نیا ہو جائے تو پڑھنے والوں کیلیے کافی آسانی ہو جائے گی، کیا خیال ہے :)
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خوب ترجمہ کیا فاتح صاحب، خوشی ہوئی، اور "نالش" کا خطرہ نہ جانے آپ کو کیوں پیدا ہو گیا :) بہرحال، تیسرا مصرع: صرف تنہا جامی ہی 'اسکا' (ص) نعت خوان نہیں ہے۔ فارسی میں 'ش' یا 'اش' سے صیغہ واحد غائب مطلب ہوتا ہے، مثلاً کتابش اسکی کتاب، زلفش اسکی زلف یا "نالش" اسکی نال ;)
  13. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    اب اگر 'رال' نہ ٹپکے تو ٹپکانی پڑے گی کہ کھیل چلتا رہے :) دو گام کے چلنے میں پامال ہوا عالم کچھ ساری خدائی سے وہ چال ن رال ی ہے :) اگلا لفط: عالم
  14. محمد وارث

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست ہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور خرم اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں!
  15. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    میر کے شعر کا جواب میر کے دیوان سے ہی آ سکتا تھا، اب 'رال' پر شعر بھی شاید میر کے دیوان ہی سے ٹپکے گا :)
  16. محمد وارث

    مذہبِ انسانیت سب سے مقدم ہے - حسن اللہ ہما

    محفلِ ادب میں خوش آمدید گرائیں۔ مجھے افسوس ہے کہ شاید آپ کے مذکورہ سوالوں کا جواب یہاں نہ دیا جا سکے، اور اگر کوئی کوشش کی بھی گئی اس سلسلے میں تو شاید مجبوراً روک دی جائے، ہاں سیاست یا مذہب کا زمرہ میرے خیال میں ان سوالوں کیلیے بہترین جگہ ہے۔ والسلام
  17. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    بھئی مجھے کب انکار ہے، 'لڑکا؛ ہی سہی، لیکن کھیل کے اصولوں کے مطابق جو لفظ میں نے دیا تھا اگلا شعر اس پر ہونا چاہیئے یعنی لونڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے لڑکے پر :)
  18. محمد وارث

    مذہبِ انسانیت سب سے مقدم ہے - حسن اللہ ہما

    شکریہ جناب خوبصورت نظم شیئر کرنے کیلیے!
Top