نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دو عالم از اثرِ شعلۂ جمالت سوخت بجز متاعِ محبّت کہ در پناہِ من است (عرفی شیرازی) تیرے جمال کے شعلے کے اثر سے دونوں جہان جل گئے، بجز متاعِ محبت کے کہ وہ میری پناہ میں ہے۔
  2. محمد وارث

    تاسف اعجاز عبید صاحب کے لئے دعائے صحت

    اعجاز صاحب گاہے گاہے اردو محفل پر تو تشریف لا رہے ہیں لیکن یہ علم نہ تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  3. محمد وارث

    غزل - تمھاری فتح کا اعلان کرنا چاھتا ہے

    یہ شعر بہت پسند آیا۔ "نشتر" کی جگہ "خنجر" نے زیادہ لطف دیا کہ نشتر تو طبیب کے ہاتھ میں بھی ہو سکتا ہے جو عین درد کا درمان ہوتا ہے، خنجر سے یہ کام ذرا مشکل ہے :)۔ یہ فقط میری ذاتی رائے ہے امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ ایک اور اچھی غزل پر مبارک باد!
  4. محمد وارث

    متفرقات فورم کا صحیح اور غلط استعمال

    السلام علیکم، اردو محفل کے اراکین اور قارئین کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ہوں جسکا اظہار عنوان میں کر دیا ہے، کچھ تفصیل اسکی درج ذیل ہے: متفرقات فورم اس لیے بنایا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسا "اچھوتا" یا "نادر" موضوع ہے جو کہ محفل کے دیگر فورمز میں پوسٹ نہیں ہو...
  5. محمد وارث

    تاسف فہد کبیر المعروف ابو شامل کو صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور فہد صاحب اور انکے گھر والوں کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، طاقت، توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائیں۔
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہ من از خود، نے کسے از حالِ من دارد خبر دل مرا و من دلِ دیوانہ را گم کردہ ام (صائب تبریزی) نہ مجھے اپنی اور نہ کسی کو میرے حال کی خبر ہے کہ میرے دل نے مجھے اور میں نے اپنے دیوانے دل کو گم کر دیا ہے۔
  7. محمد وارث

    غزل - خواب ہے یا خیال ہے دنیا

    چند لمحوں کی‘ ساعتوں کی نہیں کاہشِ ماہ و سال ہے دنیا بہت خوب۔۔۔۔۔۔
  8. محمد وارث

    غزل - اللہ رے! اشارہء ابرو کا اعتبار

    خوبصورت غزل ہے فصیح صاحب، داد قبول کیجیے محترم۔ کس بے یقین شہر میں زندہ ہیں ہم جہاں صوفی کا‘ پارسا کا‘ نہ سادھو کا اعتبار کب کون دل پہ گھاؤ سجا دے کوئی فصیحؔ گل رُخ کا اعتبار‘ نہ مہ رُو کا اعتبار واہ واہ واہ، لاجواب
  9. محمد وارث

    تعارف ماجد کا تعارف

    خوش آمدید ماجد صاحب
  10. محمد وارث

    آغازِ فارسی کلاس

    زیف صاحب آپ نے درست کہا۔ ایرانی اہلِ زبان ہیں انہیں اپنی زبان میں تبدیلیاں کرنے کا پورا حق ہے۔ مسئلہ برصغیر کا ہے، یہاں تلفظ ابھی تک سعدی و حافظ و فیضی و عرفی و بیدل و غالب کے دور کا ہے لیکن ہمارا پریس جدید ایرانی املا کے تتبع میں املا جدید ہی کرتا ہے نون غنہ و معلنہ کا لکھنے میں خیال نہیں...
  11. محمد وارث

    آغازِ فارسی کلاس

    آسی صاحب جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ اگر علیحدہ اور تفصیلی مضامین ہیں اسی "تعلیم و تدریس" کے فورم میں نیے موضوعات شامل کر دیں۔
  12. محمد وارث

    تعارف کاظمی بابا کی جانب سے السلام علیکم

    خوش آمدید کاظمی صاحب۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وضعِ زمانہ قابلِ دیدن دوبارہ نیست رو پس نکرد ہر کہ ازیں خاکداں گذشت (کلیم کاشانی) دنیا کی وضع (چلن، طور طریقہ) اس قابل ہی نہیں ہے کہ اسے دوبارہ دیکھا جائے (یہی وجہ ہے) کہ جو بھی اس خاکدان سے جاتا ہے پھر ادھر کا رخ نہیں کرتا۔ خوبصورت حسنِ تعلیل ہے۔
  14. محمد وارث

    آغازِ فارسی کلاس

    صرف ہمارے لیے کہ یہاں نون غنہ کا کوئی وزن نہیں اور نون معلنہ (جس کا اعلان کیا جائے) اسکا وزن ہے۔ جدید ایرانی تلفظ نون غنہ اور نون معلنہ کے بین بین ہوتا ہے، ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ غنہ ہے یا معلنہ۔ لیکن ہمارا پریس جدید املا کے تناظر میں اس چیز کا خیال نہیں رکھتا اور غنہ کو معلنہ سے...
  15. محمد وارث

    آغازِ فارسی کلاس

    آسی صاحب یہ بحث رشید حسن خان کی کتاب املا کیسے لکھیں میں تفصیل سے ہے۔ چھوڑنا، چلے جانا وغیرہ کے معنی میں جو فارسی مصادر (گذشتن، گذاشتنن، گذاردن) و الفاظ ہیں وہ ذال کے ساتھ ہیں، جیسے گذشتہ، راہ گذر، در گذر، عمر، گذشتہ، یارانِ گذشتہ، گذر گاہ وغیرہ عرض کرنا، پیش کرنا کے ضمن میں جو مصدر ہے...
  16. محمد وارث

    پانچویں سالگرہ نتائج محفلِ ادب ایوارڈز 2010

    افسوس کہ ایک بار پھر آپ غلط مطلب سمجھے! انگریزی محاورے کے مطابق اب آپ نے "گندے کپڑے" چوک میں دھونے ہی شروع کر دیئے ہیں تو وہی عرض کرونگا جو فرخ صاحب نے لکھا، وارننگز اور بین آپ کو سیاسی اور مذہبی "ہارڈ کور ازم" اور "فانیٹکسزم" کیلیے گیا تھا، اور اگر آپ نے اس سلسلے میں محفل کے قواعد کی پابندی نہ...
  17. محمد وارث

    پالنا پتھراں دا۔۔۔۔۔عطا العزیز

    خوشی ہوئی یہ جان کر، اس میں سے کچھ شیئر بھی کریں۔
  18. محمد وارث

    تعارف میں افتخار ہوں

    خوش آمدید افتخار صاحب
  19. محمد وارث

    پانچویں سالگرہ نتائج محفلِ ادب ایوارڈز 2010

    میری طرف سے جناب فاتح الدین بشیر، جناب کاشفی اور جناب محمد اظہر نذیر کو بہت مبارک ہو۔ اور جو احباب نامزد ہوئے تھے ان سب کو بھی بہت مبارک، میرے بس میں ہوتا تو سب کو ایوارڈ دے دیتا :) کیونکہ آپ سب احباب اردو ادب کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ خاکسار آپ سب کی کاوشوں کا اسیر ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آئندہ...
Top