نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اخروٹ کا حلوہ

    ہر روز عید نیست کہ حلوہ خورد کسے :)
  2. محمد وارث

    پیسے گننے والی انگوٹھی

    بھئی نوکری ہماری پیسے گننے والی ہے نہیں، اور پیسے اتنے ہے نہیں کہ اسکی ضرورت پڑے۔ میرے لیے تو سوختنی ہی ہے یہ :)
  3. محمد وارث

    غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

    بہت اچھی غزل ہے احمد صاحب، خوبصورت اشعار ہیں۔ کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر مگر دریا میں صحرا کون دیکھ شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن ہمارا دل پگھلتا کون دیکھ واہ واہ واہ، لاجواب!
  4. محمد وارث

    کیمسٹری

    آپ نے "کیمسٹری" کو خوب دیکھا، ایک مولانا نے اس کو اس طرح دیکھا تھا اے کیمیا، اے کیمیا، در من نگر زیں را کہ من صد دیر را مسجد کنم، صد دار را منبر کنم (مولانا رومی) اے ماہرِ کیمیا میری طرف توجہ کر کیونکہ میں وہ ہوں کہ مندروں کو مسجد بنا دیتا ہوں اور سولی کو منبر (یعنی تو جو عناصر میں تغیرات کو...
  5. محمد وارث

    تعارف سلام ٹو آل

    خوش آمدید!
  6. محمد وارث

    درد میں حوصلہ نہیں رہتا۔

    بجا فرمایا اعجاز صاحب آپ نے، واقعی اس طرف میرا دھیان نہیں گیا تھا، خلا قافیہ یہاں غلط ہے۔ راجا صاحب، اس غزل کا قافیہ "اِلہ" ہے، گلہ، سلسلہ، کِھلا، فاصلہ، سِلا وغیرہ، اس میں خلا نہیں آ سکتا۔ کیونکہ مطلع میں آپ نے "اِلہ" کی قید لگا دی سو اس کو نبھانا لازم ٹھہرا۔ اگر آپ مطلع میں مثال کے طور پر...
  7. محمد وارث

    آب حیات - تبصرے و تجاویز

    ٹائپ وہ واقعی شاید تین چار سال پہلے کر چکی ہیں لیکن پوسٹ کب کریں گی خدا ہی بہتر جانتا ہے!
  8. محمد وارث

    درد میں حوصلہ نہیں رہتا۔

    ہم وفا کر نہیں سکے ورنہ بیچ اپنے خلا نہیں رہتا عشق نے روح پھونک دی ورنہ سا نس کا سلسلہ نہیں رہتا یہ تو تیری کرم نوازی ہے ورنہ دامن سلا نہیں رہتا ان تینوں اشعار میں شاید آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ "نہ رہتا" لیکن ردیف کی مجبوری "نہیں رہتا" سے یہ مفہوم صحیح ادا نہیں ہو رہا، ان اشعار کے پہلے مصرعے...
  9. محمد وارث

    تاسف عبد العزیز راقم صاحب کو صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور راقم صاحب اور دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، آمین یا رب العالٰمین۔
  10. محمد وارث

    آب حیات - تبصرے و تجاویز

    السلام علیکم، شمشاد بھائی بہت نیک کام ہے، لیکن میری کچھ سال قبل سیدہ شگفتہ سے "آبِ حیات" کو برقیانے پر بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ کتاب پہلے ہی ٹائپ کر چکی ہیں، آپ پلیز ان سے ایک بار پوچھ لیں شاید (کوئی) جواب مل جائے۔
  11. محمد وارث

    نعت (خاورچودھری(

    جزاک اللہ خاور صاحب
  12. محمد وارث

    '' کاکول پریڈ'' (خاورچودھری)

    بہت شکریہ خاور صاحب اپنا مضمون شیئر کرنے کیلیے، خوب لکھا آپ نے! شفیق الرحمان، جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور عموماً اپنی کتب پر اپنے نام کے ساتھ اپنا پیشہ (ڈاکٹر) یا عہدہ نہیں لکھتے تھے، جو "کرنل" مشہور ہیں وہ کرنل محمد خان ہیں جن کی "بجنگ آمد"، "بسلامت روی" اور "بزم آرائیاں" کا شمار طنز...
  13. محمد وارث

    دفتر میں پابندیاں خاص برائے کمپیوٹر

    سب سے بہتر حل تو یہی ہے کہ آپ اپنے آئی ٹی مینیجر صاحب سے درخواست کریں، اگر آپ کا مسئلہ جائز ہے تو انہیں آپ کی بات ماننے میں کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔
  14. محمد وارث

    عبد اللہ گبین کی نئی تصویریں۔ شمشاد بھائی، سعود اور بابا جانی کی فرمائش پر

    پھر تو آپ واقعی ہی بہت بری فوٹو گرافر ہیں، اس کا کیمرہ 3 میگا پکسل سے اوپر یا اس کے قریب قریب ہوگا، اور اس سے اتنے برے رزلٹ کیلیے واقعی بہت ہنرمندی کی ضرورت ہے :)
  15. محمد وارث

    عبد اللہ گبین کی نئی تصویریں۔ شمشاد بھائی، سعود اور بابا جانی کی فرمائش پر

    شمشاد بھائی یہ کام میں نے کر ہی ڈالا، دفتر سے نکل رہا ہوں، گھر کا کمپیوٹر خراب ہے سو کر ہی ڈالا۔ :)
  16. محمد وارث

    عبد اللہ گبین کی نئی تصویریں۔ شمشاد بھائی، سعود اور بابا جانی کی فرمائش پر

    شمشاد بھائی تنازعے کی جو اصل جڑ تھی وہاں میں نے صفائی کر دی ہے، یہاں آپ کر دیں :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مردہ بدم زندہ شدم، گریہ بدم خندہ شدم دولتِ عشق آمد و من دولتِ پایندہ شدم (مولانا رُومی) میں مُردہ تھا زندہ ہو گیا، گریہ کناں تھا مسکرا اٹھا، دولتِ عشق کیا ملی کہ میں خود ایک لازوال دولت ہو گیا۔
  18. محمد وارث

    مبارکباد م م مغل کو سالگرہ مبارک ہو

    سالگرہ بہت مبارک ہو مغل صاحب!
Top