تاریخِ طبری سے چار عربی اشعار لکھتا ہوں، لیکن اقتباس سے پہلے کچھ سیاق و سباق کہ شعر زیادہ واضح ہو سکیں۔
مروانی (اموی) خلیفوں نے اپنے دور میں ایک کام یہ شروع کر دیا تھا کہ اپنے بعد دو دو ولی عہد نامزد کر کے اپنی زندگی میں ہی ان کیلیے بیعت لے لیتے تھے۔ مروانی خلیفہ یزید بن عبدالملک بن مروان نے...