نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    منظوم ڈرامہ

    السلام علیکم خلیل صاحب یاد آوری کیلیے۔ عارف صاحب نے جو دونوں مصرعے سرخ کیے ہیں ان دونوں میں وزن کا تو کوئی مسئلہ بالکل نہیں لیکن وقتِ سحر اور صبح و شام والا مصرع ان دونوں تراکیب کی وجہ سے مہمل ہو رہا ہے۔
  2. محمد وارث

    تعارف تعارف ایک شخص کا

    خوش آمدید بلال خان صاحب۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شنیدہ ام بہ صنم خانہ از زبانِ صنم صنم پرست و صنم گر و صنم شکن ہمہ اُوست شاہ نیاز احمد بریلوی (رح) میں نے صنم خانے میں صنم کی زبان سے سنا ہے کہ صنم پرست بھی وہی ہے اور صنم گر بھی وہی ہےا ور صنم شکن بھی وہی ہے۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری کہ چوب و تار و صدائے تنن تنن ہمہ اُوست - غزل شاہ نیاز احمد مع ترجمہ

    شاہ نیاز احمد بریلوی (رح) سلسلہٴ چشتیہ نظامیہ کے ایک نامور صوفی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اردو اور فارسی کے بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ اور دہلی میں نامور اردو شاعر اور مسلم الثبوت استاذ، مصحفی کے استاذ تھے جیسا کہ مصحفی نے خود اپنی کتاب "ریاض الفصحاء" میں ذکر کیا ہے۔ انہی شاہ نیاز کی ایک خوبصورت...
  5. محمد وارث

    ذوالفقار علی بخاری کی سرگزشت تیسری مرتبہ شائع ہوگئی ہے

    یہ فقرہ مولانا عبدالمجید سالک کا ہے اور انہوں نے اپنی خودنوشت "سرگزشت" میں لکھا ہے کہ ایک محفل میں انکی اور پطرس بخاری کی ملاقات ہوئی تو پطرس نے ازراہِ تفنن ان سے کہا کہ مولانا جب آپ کی نطموں کا مجموعہ شائع ہو تو اسکا نام "کلامِ مجید" رکھیے گا، جواب میں مولانا نے کہا کہ جب آپ کا مجموعہ شائع ہو...
  6. محمد وارث

    پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

    دوسرا بھی ہار گئے۔ میں تو میچ چھوڑ کر سو گیا تھا، لیکن صبح صبح اہلیہ سے رپورٹ ملی کہ رات بارہ بجے کے قریب جب میچ ہارے تو پہلے چھوٹا جی بھر کے رویا اور پھر بڑا اور چھوٹا آپس میں لڑ پڑے اور ہار کا غصہ ایک دوسرے کو مار کر نکالا۔ جب ان کے شور سے اہلیہ کی آنکھ کھلی تو اس نے نیند خراب ہونے کا غصہ...
  7. محمد وارث

    منظوم ڈرامہ

    واہ کیا بات ہے خلیل صاحب، بہت خوب کام کیا یہ آپ نے۔
  8. محمد وارث

    تعارف تعارف از حسیب

    خوش آمدید حسیب صاحب۔
  9. محمد وارث

    منظوم ترجمہ رباعیاتِ سرمد

    آپ کا خیال اپنی جگہ درست ہوگا محترم، لیکن مجھے بھی ایسے کئی نام یاد آئے ہیں جنہوں نے مثنوی کا منظوم ترجمہ مثنوی ہی میں کیا ہے اور غزل کا منظوم ترجمہ غزل میں اور رباعی کا رباعی میں۔ اور اس میں کیا مضائقہ ہے کہ اگر فارسی کی شعریت، فلسفہ، فکر اور مفاہیم کے ساتھ ساتھ صنف، ہیت، اور بحر کی پابندی بھی...
  10. محمد وارث

    مزاح کے کارخانے میں دخل-حصہ دوم

    بہت خوشی ہوئی راشد صاحب یہ سب جان کر، ماشاءاللہ۔ اپنا ای میل ایڈریس آپ کو بھجوا دیا ہے۔ اور ہاں، محفل پر لنکس وغیرہ دینے پر قطعاً کوئی پابندی نہیں ہے فقط فون نمبر اور ای میل ایڈریس وغیرہ دینے پر پابندی ہے۔ والسلام
  11. محمد وارث

    تعارف محفل میں نیا اضافہ

    خوش آمدید ذیشان صاحب۔
  12. محمد وارث

    احمد اور مومل

    ماشاءاللہ
  13. محمد وارث

    اردو کی سب سے پہلی غزل

    صُور پھونکنے سے پہلے آپ اگر اردو محفل کے جہان پر ایک نظر ڈال لیتے تو اسکی ضرورت ہی نہ پڑتی۔
  14. محمد وارث

    سبھی کو غم ہے ۔۔۔ الوداع شہر یار

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائیں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
  15. محمد وارث

    تاسف حجاب کی والدہ کے لیے دعائے تندرستی

    اللہ تعالیٰ انہیں صحّتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  16. محمد وارث

    منظوم ترجمہ رباعیاتِ سرمد

    ناقدین درست کہتے ہونگے جناب لیکن رباعی نام ہی کچھ رُسوم و حُدود و قُیود کا ہے اور اسکا منظوم ترجمہ بھی ہمیشہ انہی حُدود و قُیود کے ساتھ ہی کیا جاتا ہے بصورتِ دیگر رباعی کے منظوم ترجمے کی کچھ خاص ضرورت بھی نہیں رہتی۔
  17. محمد وارث

    منظوم ترجمہ رباعیاتِ سرمد

    اجی نہیں قبلہ، میرے جذبات اتنے نازک نہیں ہیں، اور آپ بھی فکر نہ کریں، یہ اتنی بڑی بات نہیں ہے۔ میں ٹھہرا روایت پسند بلکہ روایت پرست تو بس اسی رو میں لکھ دیا تھا کہ رباعی کے منظوم ترجمے کی روایت یہی ہے۔ خوش رہیے برادرم :)
  18. محمد وارث

    منظوم ترجمہ رباعیاتِ سرمد

    خوب ترجمہ ہے خلیل صاحب اور تصحیح کرنے والا میں کون ہوتا ہوں برادرم کہ یہاں میرے پر جلتے ہیں لیکن مجھے زیادہ خوشی ہوتی اگر رباعیات کا منظوم ترجمہ آپ رباعیات ہی میں کرتے۔ لیکن قطع نظر اس کے، پھر کہوں گا کہ خوب ترجمہ ہے۔ خوش رہیے محترم۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    از منصبِ عشق سرفرازَم کردند وز منّتِ خلق بے نیازَم کردند چو شمع در ایں بزم گدازم کردند از سوختگی محرمِ رازم کردند مجھے منصبِ عشق سے سرفراز کر دیا گیا، اور خلق کی منت سماجت سے بے نیاز کر دیا گیا، شمع کی طرح اس بزم میں مجھے پگھلا دیا گیا اور اس سوختگی کی وجہ سے مجھے محرمِ راز کر دیا گیا۔
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    انتہائی خوبصورت نعتیہ رباعی اے از رُخِ تو شکستہ خاطر گُلِ سُرخ باطن ہمہ خونِ دل و ظاہِر گُلِ سرخ زاں دیر برآمدی ز یُوسُف کہ بباغ اوّل گُلِ زرد آمد و آخِر گُلِ سُرخ اے کہ آپ (ص) کے رخ (کے جمال) سے گُلِ سرخ شکستہ خاطر ہے، اُس کا باطن تو سب دل کا خون ہے اور ظاہر گل سرخ ہے۔ آپ (ص) یوسف (ع) کے...
Top