معاف کیجئے گا، عوام اگر اسلام کو اپنی زندگی میں داخل کر لے تو پی پی پی تو آؤٹ ہو جائے گی جس کا ماٹو تھا، ہماری معیشت سوشلزم۔ یہ میں انہی الیکشنز کی بات کر رہا ہوں جو ابھی ہوئے ہیں۔ اسلام اور سوشلزم کی اس کھچڑی کی کچھ وضاحت؟
الف نظامی بحث کے دوران اگر کوئی دوست آپ کے خیال سے غیر متعلقہ بات شروع کرے تو اسے آرام سے روکنا چاہئے نہ کہ تو تڑاق سے، خصوصاً اگر آپ کو اپنے درست ہونے کا اتنا ہی گمان ہو
کیا یہ طریقہ سنت سے ثابت بھی ہے؟ دوسرا جب اس خاتون سے زبردستی کی شادی ہوئی تو ظاہر ہے کہ اسے زبردستی مسلمان بھی بنایا گیا ہوگا، کیا یہ زبردستی کا اسلام نافذ کرنا اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف نہیں؟
دراصل فرحت کیانی صاحبہ نے درست کہا۔ یہ بیماری مردوں میں نسبتاً بہت زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ عورتیں بھی اس کا شکار ہوتی ہیں، لیکن بہت کم۔ مزید تفصیل وکی پیڈیا سے دیکھ لیجئے
محترم اس بارے میں بیچارہ کیا کہوں کہ آپ خود اسی انجمن کے مقاصد تحت ہی تو تشریف لائے ہیں
مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ آپ اور آپ ہی کی طرح کے دوست ہر سنجیدہ موضوع پر جب گفتگو کو اپنے خلاف جاتا دیکھتے ہیں تو اسی طرح جملے بازی پر اتر آتے ہیں
اب صرف اتنا کہوں گا کہ میں چاہے آپ کی نظروں میں غلط سہی،...