بھئی چائے کے لیے تو بہت شکریہ ۔محترم نہ ہی کہیے میں بہت نالائق ہوں اور یہ میں ہی جانتا ہوں ۔ جب لڑکپن میں اقبال و غالب اور شعراء کی شاعری پڑھا کرتا تھا تو جا بجا فارسی (اور عربی) کے الماس و مروارید جڑے نظر آتے ان میں اکثر ناقابل فہم اور فراست کے حدوں سے کہیں دور محسوس ہوتے ، اور طبیعت جس خلجان...