ویسے میرا اس عورت مارچ کے ساتھ کچھ لینا دینا تو نہیں لیکن ان بھائی صاحبان نے جو کہا ہے وہ مجھ سمیت بہت سے لوگ خود ہی کرتے ہیں۔ میں کیوں بھلا کسی سے کہوں گی کہ مجھے فریج سے برف نکال کر دو۔ شدید سست ہونے کے باوجود میں یہ کام خود کر سکتی ہوں۔ سیرپ کی بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کیا راکٹ سائنس ہے بھلا۔...