نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما در پیاله عکسِ رخِ یار دیده‌ایم ای بی‌خبر ز لذتِ شربِ مدامِ ما (حافظ) مولوی احتشام الدین حقی صاحب نے اس شعر کا ترجمہ یوں فرمایا ہے: ساغر میں، میں نے عکسِ رخِ یار دیکھا ہے کیا جانو میری لذتِ شُربِ مدام کو
  2. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ شعیب بھائی۔ انشاءاللہ ترکی کے ادبیاتِ عالیہ کے مزید نمونے پیش کروں گا۔
  3. حسان خان

    پروین شاکر پا بہ گِل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کون

    پا بہ گِل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کون دست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون میرا سر حاضر ہے لیکن میرا منصف دیکھ لے کر رہا ہے میری فردِ جرم کو تحریر کون آج دروازوں پہ دستک جانی پہچانی سی ہے آج میرے نام لاتا ہے مری تعزیر کون کوئی مقتل کو گیا تھا مدتوں پہلے مگر ہے درِ خیمہ پہ اب تک صورتِ...
  4. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    شعِب بھائی، سلسلۂ صفویہ کے پہلے بادشاہ شاہ اسمعاعیل صفوی کی یہ آذری ٖغزل ملاحظہ کیجئے۔ دلبرا عشقینده من تک کیمسه مشهور اولمادی یا سنین تک حسنینه هیچ کیمسه مغرور اولمادی اے دلبر! تیرے عشق میں میری طرح کوئی مشہور نہ ہوا اور نہ کوئی تیری طرح اپنے حسن پر مغرور ہی ہوا حور ایله باغِ بهشتی...
  5. حسان خان

    دل اپنا بھی شیدائی ہے اُس ناخنِ پا کا / اتنا بھی مہِ نَو پہ نہ اے چرخِ کہن پھول (امام احمد رضا خان)

    دل اپنا بھی شیدائی ہے اُس ناخنِ پا کا / اتنا بھی مہِ نَو پہ نہ اے چرخِ کہن پھول (امام احمد رضا خان)
  6. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    السلام علیکم فارسی زبان کی عظمت و بزرگی کے تو سب قائل ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ اردو یقینا تہذیبی طور پر دختر فارسی یا بقول شخصے فارسی کی ہندوستانی بہن ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی زبان نے کسی دوسری زبان کا اثر قبول نہیں کیا جتنا فارسی نے عربی کا، اور اردو نے فارسی کا اثر قبول کیا ہے۔ مگر شاید کچھ...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می‌برد نام تو و آتش بجانم می‌زند خواهم از غیرت بسوزانم زبان خویش را (سلطان سلیم اول رح) رشک کے مارے میں چاہتا ہوں کہ اپنی زبان کو جلا دوں، کیونکہ یہ تیرا نام لے رہی ہے اور میرے تن بدن میں آگ لگا رہی ہے۔ سلطنتِ عالیہ عثمانیہ کے نویں خلیفہ سلطان سلیم خان رح ان خلفائے عثمانی میں شامل ہیں،...
  8. حسان خان

    ٹوٹے تری نگہ سے اگر دل حباب کا / پانی بھی بھر پئیں تو مزہ ہے شراب کا (سودا)

    ٹوٹے تری نگہ سے اگر دل حباب کا / پانی بھی بھر پئیں تو مزہ ہے شراب کا (سودا)
  9. حسان خان

    راجیش کھنہ کی موت پر میڈیا کا ماتم

    برما کے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے کہ نہیں، یہ تو بالکل ایک الگ بحث ہے۔ ہاں مگر اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ ایک ایسے شخص کی خبر کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنا اور اس پر نوحہ کناں ہونا، جس سے نہ میرا کچھ واسطہ ہے اور نہ ہی کل تک میں اس کو جانتا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے۔
  10. حسان خان

    سرائیکی وسیب

    چهوٹا غالب بھائی، خدا آپ کو شاد رکھے۔ سرائیکی کی مٹھاس تو فارسی کی طرح مشہورِ زمانہ ہے۔
  11. حسان خان

    مصورانہ شاعری آپ کی فرمائش پر

    ویسے یہ تل والا شعر ہے کس کا؟
  12. حسان خان

    اپنے نام کی خطاطی حاصل کریں

    کیا آپ مجھے میرے نام 'حسان ضیاء خان' کی خطاطی ارسال کر سکتے ہیں؟
  13. حسان خان

    مصورانہ شاعری آپ کی فرمائش پر

    عاطف سعید بھائی اور نایاب بھائی، آپ دونوں نے کمال کر دیا۔
  14. حسان خان

    عبرانی آتی ہو، اور عربی نہ آتی ہو۔ ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ :)

    عبرانی آتی ہو، اور عربی نہ آتی ہو۔ ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ :)
  15. حسان خان

    حالی حقیقت محرمِ اسرار سے پوچھ

    حقیقت محرمِ اسرار سے پوچھ مزہ انگور کا مے خوار سے پوچھ وفا اغیار کی اغیار سے سن مری الفت در و دیوار سے پوچھ ہماری آہِ بے تاثیر کا حال کچھ اپنے دل سے کچھ اغیار سے پوچھ دلوں میں ڈالتا ذوقِ اسیری کمندِ گیسوئے خمدار سے پوچھ دلِ مہجور سے سن لذتِ وصل نشاطِ عافیت بیمار سے پوچھ نہیں جز گریۂ غم...
  16. حسان خان

    ازبسکہ۔ زبس، زبسکہ

    عام طور پر لغت میں اس کا مطلب 'چونکہ' دیا ہوتا ہے، مگر مجھے الجھن یہاں ہے کہ کیا یہ کہیں کہیں 'از بسیار' کے معانی میں بھی استعمال ہوا ہے؟
  17. حسان خان

    ازبسکہ۔ زبس، زبسکہ

    السلام علیکم۔۔ مجھے آج تک ازبس (یا ازبسکہ) کا مطلب اور استعمال ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا۔ کیا کوئی مثالوں کے ساتھ اس کا مطلب سمجھا سکتا ہے؟ شکریہ۔ :)
  18. حسان خان

    گرگٹ - انتون چیخوف

    نہ تو ہندی ترجمہ کا ماخذ اور نہ ہی مترجم کا نام یاد ہے۔ البتہ یہ ضرور معلوم ہے کہ یہ افسانہ معروف روسی ادیب انتون چیخوف کا ہے جن کا سالِ انتقال 1904 ہے۔ شاید جو کہانی آپ نے پیش کی ہے، وہ چیخوف کی کہانی سے ماخوذ ہو۔
  19. حسان خان

    گرگٹ - انتون چیخوف

    بہت خوب۔ مزہ آ گیا پڑھ کر۔ :)
  20. حسان خان

    ماہِ رمضان المبارک کی آمد سب کو مبارک ہو

    ماہِ رمضان المبارک کی آمد سب کو مبارک ہو
Top