نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عبرانی زبان کی تعلیم

    شعیب بھائی، سلاطین عثمانی پر میری معلومات کا عالم تو یہ ہے کہ مجھے تین چار خلفا کے علاوہ باقیوں کے نام تک معلوم نہیں۔ ایسے میں، اس موضوع پر میں کچھ نہ ہی لکھوں تو بہتر ہے۔ :)
  2. حسان خان

    گرگٹ - انتون چیخوف

    یہ افسانہ کچھ ماہ پہلے میں نے ہندی میں شائع ایک افسانوی مجموعے سے چنا تھا۔ مترجم (جن کا نام اب مجھے یاد نہیں) نے اسے روسی سے ہندی میں ترجمہ کیا تھا۔ میں نے بس اسی ترجمے کو اردو کے قالب میں ڈھال دیا۔ اب ترجمہ تو نہیں کہہ سکتے، کیونکہ میں نے صرف رسم الخط تبدیل کیا ہے اور ہندی کے نامانوس الفاظ کی...
  3. حسان خان

    گرگٹ - انتون چیخوف

    گرگٹ - انتون چیخوف پولیس کا داروغہ اوچمیلوف نیا اوورکوٹ پہنے، بغل میں ایک بنڈل دبائے بازار کے چوک سے گزر رہا تھا۔ اس کے پیچھے پیچھے لال بالوں والا پولیس کا ایک سپاہی ہاتھ میں ایک ٹوکری لیے لپکا چلا آ رہا تھا۔ ٹوکری ضبط کیے گئے کروندوں سے اوپر تک بھری ہوئی تھی۔ چاروں طرف خاموشی۔۔۔۔ چوک میں ایک...
  4. حسان خان

    عبرانی زبان کی تعلیم

    جی شعیب بھائی، کوشش کرتا ہوں۔ اگر ایسا نہ بھی کر سکا تو کم از کم ادبیاتِ عثمانی کو اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنے کا دھاگہ ضرور شروع کروں گا۔
  5. حسان خان

    آپ کون کون سی زبانیں جانتے ہیں، شعیب بھائی؟

    آپ کون کون سی زبانیں جانتے ہیں، شعیب بھائی؟
  6. حسان خان

    شعیب بھائی، کونسی ترکی؟ اتاترک کی ترمیمات کے نتیجے میں ابداع ہونے والی جدید ترکی؟ یا پھر عثمانی...

    شعیب بھائی، کونسی ترکی؟ اتاترک کی ترمیمات کے نتیجے میں ابداع ہونے والی جدید ترکی؟ یا پھر عثمانی خلافت میں استعمال ہونے والی لسانِ عثمانیہ؟ اول الذکر تو میں خود سیکھ رہا ہوں، البتہ ترکی عثمانی تھوڑی بہت آتی ہے۔
  7. حسان خان

    عبرانی زبان کی تعلیم

    صحیح فرمایا جنابِ والا۔ یقینا میرے مطلب کا موضوع ہے۔ :)
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چون روی درکشی تو شود مه سیه ز غم قصد خسوف قرص قمر می‌کنی مکن (رومی) جب تم چہرہ پھیرتے ہو (یا نظروں سے اوجھل ہوتے ہو) تو چاند مارے غم کے سیاہ پڑ جاتا ہے۔ (میں دیکھ رہا ہوں کہ) تم قرصِ قمر کو گہن لگانے کا قصد کر رہے ہو۔۔۔ مت کرو!
  9. حسان خان

    فنا کا ہوش آنا زندگی کا دردِ سر جانا / اجل کیا ہے خمارِ بادهٔ ہستی اتر جانا (چکبست)

    فنا کا ہوش آنا زندگی کا دردِ سر جانا / اجل کیا ہے خمارِ بادهٔ ہستی اتر جانا (چکبست)
  10. حسان خان

    فنا کا ہوش آنا زندگی کا دردسر جانا - پنڈت برج ناراین چکبست لکھنوی

    اجل کیا ہے خمار بادہء ہستی اُتر جانا واہ واہ۔۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل کی آپ نے ہمارے ساتھ شراکت کی ہے۔ مشکور ہوں۔
  11. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    شکریہ ابن سعید بھائی :)
  12. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    ہاہاہاہا۔ خوب بھالو آچھی؟ آپنی کیمون آچھین؟ ::tongueout:
  13. حسان خان

    کہے دیتی ہے دن دونی ترقی حسنِ یوسف کی / کہ ہوگا پردهٔ شرمِ زلیخا عشق میں پارا (مولوی محمد احتشام...

    کہے دیتی ہے دن دونی ترقی حسنِ یوسف کی / کہ ہوگا پردهٔ شرمِ زلیخا عشق میں پارا (مولوی محمد احتشام الدین)
  14. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    ابتدا کے بارے میں تو مجھے خود بھی یاد نہیں، بس پیدائشی عشق ہی سمجھیے، اوائل عمری میں ہی میں نے ٹھیلوں سے بول چال والی چھوٹی چھوٹی کتابیں لینا شروع کر دیں تھی۔۔۔ پھر کچھ دادا کی صحبت کا اثر ہے کہ وہ بھی اردو، گجراتی، ہندی اور فارسی میں کامل مہارت رکھتے ہیں۔۔ بس انہیں دیکھ کر شوق نے اور جوش مارا۔...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در میکدہ دوش، زاہدی دیدم مست تسبیح بہ گردن و صراحی در دست گفتم: ز چہ در میکدہ جا کردی؟ گفت: از میکدہ ہم بہ سوی حق راہی ہست (شیخ بہائی) (میرا ناقص نثری ترجمہ: "کل میں نے میکدے میں ایک مست زاہد کو دیکھا؛ جس کی گردن میں تسبیح اور ہاتھ میں صراحی تھی؛ میں نے (اس سے) کہا: تو کس واسطے میکدے میں آیا...
  16. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    بہت شکریہ بھائی آپ کا :)
  17. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    جی واقعی، ان کا دوست ہونا میں اپنے لیے خوش نصیبی سمجھتا ہوں۔
  18. حسان خان

    تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    اور عجم پرست مرزا نوشہ غالب، جو خیر سے خود ترک تھے۔۔ بس انہی بزرگوں کا فیض ہے۔ :)
Top