نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فرنچ بیچ کراچی۔۔۔

    آپ آج کل کراچی میں ہیں کیا؟
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پاکان خورند نعمتِ سوز و گدازِ عشق غیر از خلیل کیست که میهمانِ آتش است (رایج سیالکوتی) عشق کے سوز و گداز کی نعمت سے پاک سرشت افراد ہی بہرہ ور ہوتے ہیں، ورنہ حضرتِ خلیل کے سوا ایسا کون گذرا ہے جو آتش کا مہمان رہا ہو؟
  3. حسان خان

    تعارف ٹارزن کی واپسی - مکرر تعارف

    کاشف صاحب، آپ نے فرمایا کہ مستونگ کے لوگ اردو سے زیادہ آشنائی نہیں رکھتے تھے۔ پھر آپ اپنے احباب اور دیگر اہلیانِ مستونگ سے کس زبان میں گفتگو کیا کرتے تھے؟
  4. حسان خان

    صوبائی حکومتوں کی کارکردگی

    سندھ حکومت (متحدہ + پیپلز پارٹی) نے تو مجموعی طور پر مایوس کیا۔ میرے شہر کراچی میں امن و امان کی حالت اپنی بدترین سطح پر ہے، اور جہاں تک ترقیاتی کام کی بات ہے، اُس پر تو مصطفیٰ کمال کی رخصت کے بعد سے ہی بریک لگ چکا ہے۔ اور کراچی کے علاوہ بقیہ سندھ کی حالت تو اس سے بھی بدتر رہی ہے۔
  5. حسان خان

    جوش مردِ انقلاب کی آواز - جوش ملیح آبادی

    اگر انسان ہوں، دنیا کو حیراں کر کے چھوڑوں گا میں ہر ناچیز ذرے کو گلستاں کر کے چھوڑوں گا تری اِس زلف کی سوگند، اے لیلائے رنگینی کہ ارضِ خار و خس کو سنبلستاں کر کے چھوڑوں گا وہ پنہاں قوتیں جو مل کے زک دیتی ہیں دنیا کو اُنہیں آپس ہی میں دست و گریباں کر کے چھوڑوں گا سرِ تقلید کو مغزِ تفکر سے...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری السلام اے ساکنِ محنت سرائے کربلا - محمد بن سلیمان فضولی بغدادی

    السلام اے ساکنِ محنت سرائے کربلا السلام اے مستمند و مبتلائے کربلا السلام اے ہر بلائے کربلا را کردہ صبر السلام اے مبتلائے ہر بلائے کربلا السلام اے بر تو خارِ کربلا تیغِ جفا السلام اے کشتۂ تیغِ جفائے کربلا السلام اے متصل با آبِ چشم و آہِ دل السلام اے خستۂ آب و ہوائے کربلا السلام اے غنچۂ...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری با خط آں سلطانِ خوباں را جمالے دیگر است - محتشم کاشانی (مع ترجمہ)

    با خط آں سلطانِ خوباں را جمالے دیگر است بستۂ ہر موئے او صاحب کمالے دیگر است (خط کے آنے سے اُس سلطانِ خوباں کا جمال کچھ اور ہی نکھر گیا ہے۔ (اتنا نکھر گیا ہے کہ اب) ہر دوسرا صاحب کمال شخص اُس کے ایک ایک بال کا اسیر ہے۔) نیست در بت خانہ ما را غیرِ فکرِ روئے دوست ما دریں فکریم و مردم را خیالے...
  8. حسان خان

    جوش کہاں تک؟ - جوش ملیح آبادی

    آشفتہ سری اے دلِ ناکام کہاں تک؟ یہ شکوۂ بے مہریِ ایام کہاں تک؟ دارائیِ اسلاف پہ تا چند یہ ماتم؟ انجامِ تنعّم پہ یہ کہرام کہاں تک؟ اِس دغدغۂ گردشِ افلاک سے حاصل؟ یہ وسوسۂ فتنۂ ایام کہاں تک؟ پروانہ صفت جھونک بھی دے آگ میں خود کو آغاز میں اندیشۂ انجام کہاں تک؟ اے رہبرِ گمراہ! یہ غداریاں تا...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری روئے دلم باز سوئے کربلاست - محمد فضولی بغدادی (مع ترجمہ)

    روئے دلم باز سوئے کربلاست رغبتِ بیمار بہ دارالشفاست (میرے دل کا رخ دوبارہ کربلا کی جانب ہے؛ بیمار کو دوبارہ دارالشفا کی رغبت ہے۔) گردِ رہِ بادیۂ کربلا مخبرِ مظلومیِ آلِ عباست (صحرائے کربلا کے راستے کی گرد آلِ عبا کی مظلومی کی خبر دہندہ ہے۔) زیں سبب از دیدۂ اہلِ نظر اشک فشانندہ تر از توتیاست...
  10. حسان خان

    اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

    ساتگین (saatgeen) بمعنی پیالۂ شرابخوری، بڑا قدح؛ نیز مطلوب و محبوب کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ لغت نامۂ دہخدا کے مطابق یہ لفظ ترکی الاصل ہے۔ اس لفظ کا اردو میں استعمال کل پہلی مرتبہ حضرت شبیر حسن خان جوش ملیح آبادی کے اس شعر میں دیکھا تھا: یہاں کونین ہے اک موجِ صہبا یہاں ارض و سما...
  11. حسان خان

    کاشف عمران کامل ۔ محفل پر ایک نئی آواز

    صرف دو دن میں ہی اِن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ :) ابھی معلوم ہوا ہے کہ حضرت عربی بھی جانتے ہیں۔
  12. حسان خان

    جوش علی گڑھ سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    اے علی گڑھ، اے جواں قسمت دبستانِ کہن اے کہ شمعِ فکر سے تابندہ تیری انجمن تیرے پیمانوں میں لرزاں ہے شرابِ علم و فن حشر کے دن تک پھلا پھولا رہے تیرا چمن مشعلِ مینا سے روشن تیرا میخانہ رہے رہتی دنیا تک ترا گردش میں پیمانہ رہے ایک دن ہم بھی تری آنکھوں کے بیماروں میں تھے تیری جنسِ علم پرور کے...
  13. حسان خان

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    محترم کاشف صاحب، یہ آپ کس لفظ کی بابت فرما رہے ہیں؟ اور ذرا اس اصول کو تھوڑا اور واضح کیجئے، کیونکہ میں ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا ہوں۔
  14. حسان خان

    جوش جواب اس شب کا دنیا میں نہیں ہے - حضرت جوش ملیح آبادی

    جواب اس شب کا دنیا میں نہیں ہے مرے پہلو میں پھر وہ نازنیں ہے فضا پر کھیلتی ہے نوجوانی ہوا میں مستیِ وجد آفریں ہے سبک فانوس میں طرّار شعلہ بہ رنگِ یوسفِ زنداں گزیں ہے گلابی میں شرابِ ارغوانی بہ نازِ لیلئِ محمل نشیں ہے معاذاللہ یہ رنگیں فضائیں نہیں، دنیا نہیں، خلدِ بریں ہے جنوں انگیز...
  15. حسان خان

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    دونوں ہی صورتیں اچھی ہیں، لیکن معنوی لحاظ سے مجھے یہ زیادہ بہتر لگا ہے۔
  16. حسان خان

    اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا - قصیدۂ نعتیہ منسوب بہ امام زین العابدین (مع ترجمہ)

    اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا يَوْمًا اِلٰي اَرْضِ الحَرم بَلِّغْ سَلاَمِيْ رَوْضَةً فِيْهَا النَّبِيُّ المُحْتَرَم اے بادِ صبا، اگر تیرا گزر سرزمینِ حرم تک ہو تو میرا سلام اس روضہ کو پہنچانا جس میں نبیِ محترم تشریف فرما ہیں مَنْ وَّجْهُهُ شَمْسُ الضُّحٰي مَنْ خّدُّهُ بّدْرُ الدُّجٰي مَن...
  17. حسان خان

    جوش مستقبل - جوش ملیح آبادی

    مژدہ اے دل! کہ نیا اب سر و ساماں ہوگا جس کو دشوار سمجھتا ہے وہ آساں ہوگا ایک بار اور صبا لائے گی پیغامِ وصال ایک بار اور علاجِ غمِ ہجراں ہوگا ایک مبہم سا نشاں ہوگا نشانِ آلام ایک بھولا سا فسانہ غمِ دوراں ہوگا سنگریزہ کہ سرِ خاک پڑا ہے خاموش کاوشِ مہر سے کل لعلِ بدخشاں ہوگا رُوکشِ دشت و...
  18. حسان خان

    ن لیگ سندھ میں

    اس میں بھی ذمہ داری اُن سے زیادہ ہمارے اپنے چینلوں پر عائد ہوتی ہے، کہ جن کے پاس اپنے کوئی معیاری پروگرام دکھانے کے لیے نہیں بچے ہیں، اور اسی لیے باہر سے مواد مستعار لینا پڑ رہا ہے۔ ویسے یہ اعتراض اُس ملک میں سمجھ نہیں آتا جہاں ہر سنیما گھر اور کیبل چینل پر گھٹیا بھارتی فلمیں چل رہی ہوں اور جہاں...
Top