نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ن لیگ سندھ میں

    پاکستان اور ترکی کے پرچم ساتھ ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ :)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری ز آسماں گر تیغ بارَد سر نَخَارَد اہلِ دِل - شیخ جلال خان جمالی مع اردو ترجمہ

    بہت عمدہ۔ :) یہاں کردار پر شاید اضافت نہیں ہونی چاہیے۔ اسے دیکھ لیجئے۔
  3. حسان خان

    اوراد و اذکار دھاگے سے متعلق تجویز

    یہ صرف ایک تجویز تھی، جس پر عمل پیرا ہونے کے لیے کوئی شخص پابند نہیں ہے۔ اس لیے خوش رہیے۔ :)
  4. حسان خان

    رہنے لگے ہیں میز پہ صفحات منتشر

    اب بہتر ہے۔ :)
  5. حسان خان

    رہنے لگے ہیں میز پہ صفحات منتشر

    بہت خوب ذیشان بھائی۔ :) آپ شاید یہاں تا حدِ نگاہ کہنا چاہ رہے تھے۔ :) (یہ الگ بات ہے کہ یوں مصرع وزن میں نہیں رہتا۔)
  6. حسان خان

    جوش آدمی نامہ - حضرت جوش ملیح آبادی

    گو رفعتوں میں چرخ سے بالا ہے آدمی ہر شے سے کائنات کی اعلیٰ ہے آدمی محرابِ زندگی کا اجالا ہے آدمی لیکن ابھی تو طفلِ دوسالا ہے آدمی اب تک تو خاک چھاننے والا ہے آدمی اِس آدمی کا تجھ سے کہوں کیا میں کیف و کم اک آن میں ہے سبز، تو اک آن میں بھسم تریاق ہے جو صبح کو، تو شام کو ہے سم منعم ہے، تو ہے شیر...
  7. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    آج کل دوسری چیزوں میں مگن ہوں، موقع ملتے ہی چند نئی کتب اپلوڈ کروں گا۔ :)
  8. حسان خان

    جوش جامن والیاں

    روحِ شاعر آج پھر ہے وجد میں آئی ہوئی آم کے باغوں پہ ہے کالی گھٹا چھائی ہوئی مست بھونرا گونجتا پھرتا ہے کوہ و دشت میں روح پھرتی ہے کسی وحشی کی گھبرائی ہوئی غنچہ غنچہ اپنے فطری رنگ میں ڈوبا ہوا پتی پتی، اپنے اصلی رنگ پر آئی ہوئی خارِ صحرا، فیضِ ابر و باد سے نکھرے ہوئے خاکِ گلشن، موجِ رنگ و...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در نام نگہ مکن کہ فرق است از زادۂ عوف و پورِ ملجم (خاقانی شروانی) لوگوں کے ناموں پر نگہ مت کیا کرو، کیونکہ عوف زادے 'عبدالرحمٰن' اور ملجم کے بیٹے 'عبدالرحمٰن' میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عبدالرحمٰن بن عوف ایک صحابیِ رسول تھے، جبکہ عبدالرحمٰن بن ملجم قاتلِ امام علی تھا۔
  10. حسان خان

    اوراد و اذکار دھاگے سے متعلق تجویز

    ظفری بھائی، یہاں کسی نے خدانخواستہ کسی اہلِ محفل کی نیت پر انگلی نہیں اٹھائی، بلکہ شروع سے اعتراض محض محفل پر اُن مراسلوں کی افادیت پر ہے۔ آپ ہزار بار نہیں، تین ہزار بار ایک دعا کا ورد کیجئے، بہت اچھی بات ہے، خدا آپ کو اس کا اجر دے۔ لیکن ایسا میں نے اردو محفل پر ہی دیکھا ہے کہ ورد کا اظہار...
  11. حسان خان

    کتھے مہر علیؔ کتھے تیری ثناء اور ترجمہ

    یہ نعت فصیح الدین سہروردی صاحب کے خوبصورت لحن میں سنیے۔ http://hamariweb.com/islam/naatpreview.aspx?id=2483
  12. حسان خان

    اوراد و اذکار دھاگے سے متعلق تجویز

    جہاں تک مجھے لگتا ہے احادیث اور بزرگانِ دین کے اقوال میں دعاؤں کو بار بار پڑھنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے، بار بار اردو محفل پر کاپی پیسٹ کرنے کی نہیں۔ لہذا اگر ان مراسلوں کی شکل میں بے مصرف کاپی پیسٹ پر کوئی اعتراض کرے تو مجھے امید ہے ہمارے عزیز محفلین اس سے کوئی غلط مطلب اخذ نہیں کریں گے۔ خیر،...
  13. حسان خان

    اوراد و اذکار دھاگے سے متعلق تجویز

    کوئی اہلِ محفل اگر کسی دعا سے متعلق ایک دھاگے کا آغاز کرتا ہے کہ فلاں دعا کی یہ فضیلت ہے اور اسے اتنی مرتبہ پڑھنا چاہیے، تو وہیں پر اُس دھاگے پر علامتِ وقف لگا دینی چاہیے۔ اب جو بھی اُس دھاگے کا رخ کرے گا، وہ ضرور مذکورہ دعا پڑھے گا۔ یوں دھاگے کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔ لیکن دعا پڑھنے پڑھوانے...
  14. حسان خان

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    استادِ محترم، یہ شیخ سعدی کی گلستان کا شعر ہے۔ حوالہ
  15. حسان خان

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    خبرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر زاں پیشتر کہ بانگ برآید فلاں نماند اے فلاں شخص! آگاہ رہو اور اپنی عمر کو غنیمت جانو، اس سے پہلے کہ صدا بلند ہو کہ فلاں شخص نہیں رہا۔
  16. حسان خان

    اوراد و اذکار دھاگے سے متعلق تجویز

    جنابِ منتظمین! کیا یہ بہتر نہیں کہ اوراد و اذکار کے دھاگے کو صرف وظائف سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے؟ اور اُس میں ایک ہی وظیفے کی بار بار گردان کی حوصلہ شکنی کی جائے؟ صراحتاً کہوں تو ایک تو مجھےمحفل پر ان گردانوں کا سوائے مراسلہ جات کی تعداد میں اضافہ کرنے کے کوئی فائدہ نظر نہیں...
  17. حسان خان

    محرم کا چاند - رحمٰن کیانی (مرثیہ)

    جب لشکرِ شفق کے جلاتی ہوئی خیام کرتی جنودِ مہرِ درخشاں کا قتلِ عام پہنچی فصیلِ شہرِ افق پر سپاہِ شام اٹھی مری نگاہ تو بالائے سقف و بام چاروں طرف سے ابرِ سیہ میں گھرا ہوا سر کو جھکائے اک مہِ نو تھا کھڑا ہوا زنداں میں جس طرح کوئی کمسن پری جمال محزوں، کبیدہ خاطر و خائف، پریشاں حال تنہا، اداس،...
  18. حسان خان

    کپاس کی چھڑیاں-کھیتوں سے گھروں تک

    گاؤں کی تصویری سیر کرانے کے لیے شکریہ، حسیب بھائی۔ :)
  19. حسان خان

    اور جب پرچم ملا - رحمٰن کیانی

    بدقسمتی سے اس کا جواب فی الحال نفی میں ہی دیا جا سکتا ہے۔ اب جذبے کی جگہ پر صرف مایوسی ملے گی۔
  20. حسان خان

    اور جب پرچم ملا - رحمٰن کیانی

    (۷ ستمبر ۱۹۶۸ء کو جب پاک فضائیہ کو قومی پرچم دیا گیا) مردانِ باوقار و خواتینِ محترم! لے کر خدا کا نام اٹھاتا ہوں پھر قلم جس کی عنایتوں سے ہمیں قوم کا علم بخشا گیا ہے آج یہی جان کر کہ ہم بے خوف ہیں، جری ہیں، غیور و دلیر ہیں جانباز و جاں نثار ہیں، شیروں کے شیر ہیں ہم آسمانِ پاک کے شاہین و شاہ...
Top