غزل
مجھ کو رسوا سرِ بازار نہ کروایا کرے
کاش آنسو میری آنکھوں میں ہی رہ جایا کرے
اے ہوا میں نے تو بس اسکا پتہ پوچھا تھا
اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایا کرے
بس بہت دیکھ لئے خواب سہانے دن کے
اب وہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا کرے
اک مصیبت تو نہیںٹوٹی سو اب اس دل سے
جس مصیبت نے گزرنا...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خیر کے اعلیٰ زمانے کبھی دیکھے ہوتے
وہ زمانے وہ دیوانے کبھی دیکھے ہوتے
ہم بھی پائے شہ لولاک کا بوسہ دیتے
دید کے ارفع ٹھکانے کبھی دیکھے ہوتے
کیسے صدیق رضی اللہ عنہ لٹاتے تھے دل و جاں ان پر
کرتے صدقے وہ خزانے کبھی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
حمد باری تعالٰی
(از: افتخار راغب)
وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے
جو روح جسموں میں ڈالتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے
وہ جس کی حکمت کی سرفرازی، وہ جس کی قدرت کی کارسازی
ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے وہی خدا ہے وہی خدا...
بہت شکریہ جناب محمود احمد غزنوی صاحب، سخنور صاحب اور محمد وارث صاحب۔۔آپ تمام حضرات کا بیحد شکریہ۔۔ خوش رہیں سدا۔ آمین۔
بہت شکریہ فری صاحبہ۔۔خوش رہیں سدا۔ آمین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ
خدا کا رسول ﷺ
امین و صادق و کامل ہیں مصطفی ﷺ کے لقب
الف بھی لام بھی یٰسین بھی خدا کا رسول ﷺ
وہ گھپ اندھیروں میں "اقرا" کا نور لے آیا!
دُعائے حمد بھی، آمین بھی خدا کا رسول ﷺ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
حمد باری تعالٰی
(از: صبا اکبر آبادی)
ہر طرف کائنات میں تم ہو
صرف بزمِ حیات میں تم ہو
کچھ نہ تھا کائنات میں تم تھے
کچھ نہیں کائنات میں تم ہو
ہر عدم ہر وجود تم سے ہے
یعنی ہر نفی ہر ثبات میں تم ہو
اور کچھ بھی نظر نہیں...
غزل
زمیں پہ چاند اترتا دکھائی دیتا ہے
ترا خیال بھی تجھ سا دکھائی دیتا ہے
جو ساتھ لے کے چلا تھا ہزار ہنگامے
وہ شخص آج اکیلا دکھائی دیتا ہے
ہوا چلی تو اندھیروں کی آگ تیز ہوئی
ہر ایک خواب پگھلتا دکھائی دیتا ہے
بڑے عجیب ہیں یہ درد و غم کے رشتے بھی
کہ جس کو دیکھئے اپنا دکھائی دیتا ہے...
غزل
(جگجیون لعل استھانہ - حیدر آباد دکن)
یہ وقت کا کرم ہے کوئی فلسفہ نہیں
اب کوئی اپنے گھر کا پتہ جانتا نہیں
مجھ کو میرے نصیب کہ، کچھ بھی ملا نہیں
ورنہ بہارِ وقت کے دامن میں کیا نہیں
اس حدثے سے بڑھ کے کوئی حادثا نہیں
وہ میرا ہو کے بھی مجھے پہچانتا نہیں
وہ کیا سمجھ سکے گا زمانے کے...
غزل
(نواب معظم جاہ شجیع ، حیدر آباد دکن)
ان کو غم کا آخری قصہ سُنا کر رو دئے
ضبط کر کے مسکرائے، مسکرا کر رو دئے
آج اپنی بیکسی کا ہو گیا ہم کو یقین
دِل کو دیکھا اور اُنہیں دل میں نہ پا کر رو دئے
آگئیں گزری ہوئی باتیں نظر کے سامنے
آنکھ اُٹھا کر اُن کو دیکھا، سر جھکا کر رو دئے
آپ...
غزل
(نواب معظم جاہ شجیع ، حیدر آباد دکن)
شبِ ہجر وہ دمبدم یاد آئے
بہت یاد آکر بھی کم یاد آئے
اک ایسا بھی گزرا ہے فرقت میں عالم
نہ تم یاد آئے نہ ہم یاد آئے
کرم پر فدا دیدہ و دل تھے لیکن
کرم سے زیادہ ستم یاد آئے
تری یاد جب آئی تنہا ہی آئی
خوشی یاد آئی نہ غم یاد آئے
زمانہ اُنہیں...