نتائج تلاش

  1. کاشفی

    تعارف السلام علیکم۔

    آپ کو شعر و شاعری سے لگاؤ ہے کیا؟
  2. کاشفی

    تعارف ہم آئے نئے مہمان

    السلام علیکم - خوش آمدید جناب!
  3. کاشفی

    تعارف آخر ! " یہ کون ھے "

    السلام علیکم - خوش آمدید ۔ خوش رہیں۔
  4. کاشفی

    تعارف السلام علیکم۔

    السلام علیکم - خوش آمدید - خوش رہیں۔۔
  5. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    پھرتا ہوں پھول پھول کو گُلشن میں سونگھتا یارب!‌ گل مراد مرا کس چمن میں ہے (راجہ راجیسورراؤ اصغر)
  6. کاشفی

    ویسے تو وہ ’ ہوں ، ہاں ‘ کے سوا کچھ نہیں کہتے - افتخار راغب

    غزل ویسے تو وہ ’ ہوں ، ہاں ‘ کے سوا کچھ نہیں کہتے کہنے پہ جب آ جائیں تو کیا کچھ نہیں کہتے! ہو جائے مِرے دل میں کچھ الہام خدایا کیوں ہو گئے وہ مجھ سے خفا کچھ نہیں کہتے کوزے میں سمندر وہ سمونے کے ہیں قائل وہ لوگ بھی غزلوں کے سوا کچھ نہیں کہتے وہ حد سے گزرنے لگا جب ظلم و ستم میں سب...
  7. کاشفی

    درسِ عبرت - سدا اک آرہا اک جارہا ہے - عبرت

    درسِ عبرت سدا اک آرہا اک جارہا ہے زمانے کا یہی نقشہ رہا ہے یگانہ میں رہا بیگانگی میں پرایا غم مجھے اپنا رہا ہے نمود و بود اک ناچیز شے ہے عبث اس پر بشر اترا رہا ہے مزا پایا اُسی نے زندگی کا جو مر مر کر یہاں جیتا رہا ہے سمجھ کی اب یہ حالت ہے ہماری ہمیں نافہم بھی سمجھا رہا ہے اسی نے...
  8. کاشفی

    دوست دشمن نظر نہیں آتے - ذرہ حیدرآبادی

    غزل دوست دشمن نظر نہیں آتے اب تو پتھر بھی گھر نہیں آتے دوستی ہو گئی ستاروں سے خواب اب رات بھر نہیں آتے سب کو رونا مرا مذاق لگے اشک آنکھوں میں بھر نہیں آتے مجھ سے پوچھا یہ رات وحشت نے آج کل آپ گھر نہیں‌ آتے باپ سے پوچھو کیا گذرتی ہے بیٹیوں کے جو بَر نہیں آتے (ذرّہ حیدر آبادی)
  9. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    حامل ہوئی جو نورِمحمد کی بوالبشر فرماتے تھے بنازوتفاخر یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر جن لوگوں کو ہے ماخلق اللہ پر نظر بالاتفاق قول ہے اونکا یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (کلبِ حسین نادر)
  10. کاشفی

    مبارکباد اشتیاق علی قادری کی خدمات کا اعتراف

    السلام علیکم۔ بہت بہت مبارک ہو جناب۔۔۔اللہ رب العزت زندگی کے تمام میدانوں میں بھی اور آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے۔۔آمین ثم آمین
  11. کاشفی

    سر بسر شکل تمنّا ہے یہ اچھا درد ہے - مولانا کیفی چریا کوٹی

    غزل (مولانا کیفی چریا کوٹی) سر بسر شکل تمنّا ہے یہ اچھا درد ہے میں سراپا دل ہوں، دل میرا سراپا درد ہے مل گئے الفت میں مجھکو دونوں عالم کے مزے تم مری آنکھوں میں ہو دل میں تمہارا درد ہے ہجر میں اک اک قدم کا نام ہے بیچارگی تھام کر دل بیٹھ جاتا ہوں جو اٹھتا درد ہے کیا بتاؤں چارہ گر میں ‌آہ کس...
  12. کاشفی

    ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام - ریاض

    جناب محمد وارث صاحب سچ بتاؤں مجھے نہیں معلوم کہ یہ کون سے ریاض صاحب ہیں۔۔ میرے پاس صرف ریاض ہی لکھا ہوا ہے۔ معذرت۔
  13. کاشفی

    سب یہ کہتے ہیں میں‌ طوائف ہوں - نیرا راج پال

    سب یہ کہتے ہیں میں‌ طوائف ہوں (نیرا راج پال) میرا کوٹھا میرا مقدر ہے کون کہتا ہے یہ میرا گھر ہے ہار کے زندگی سے آئی ہوں میں‌یہاں کب خوشی سے آئی ہوں میں نے پہنے جو پاؤں میں گھنگرو مجھ کو کہنے لگا طوائف تو یہ نہ سوچ کہ غم کی ماری ہوں اپنی مجبوریوں سے ہاری ہوں جب بغاوت میں سر...
  14. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    چہرے کو شگفتہ کچھ بنانا ہی پڑا اٹھتے ہوئے درد کو دبانا ہی پڑا سمجھا تھا کہ مرے ساتھ روئیں گے دوست لیکن وہ ہنسے تو مسکرانا ہی پڑا (پرویز شاہدی)
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    دولت کو بہت لوگ یہ کہتے ہیں خُدا ہے میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ زر ایک وبا ہے (شبیر حسن خاں جوش ملیح آبادی لکھنوی)
  16. کاشفی

    حُسنِ غارتگر - حکیم آزاد انصاری

    حُسنِ غارتگر (حُسن کا تاریک پہلو) عشق میں اپنا جی نہ تیاگ عشق نہیں ہے، آگ ہی آگ حُسن کے گن کیا گاتا ہے حُسن تباہی لاتا ہے کس کی لگاوٹ، کس کی لاگ بھاگ بلائے حُسن سے بھاگ حُسن گلے کٹواتا ہے بھاگ بلائے حُسن سے بھاگ حُسن کے ارماں ٹھیک نہیں جی کا نقصاں ٹھیک نہیں دل کو لگا کر کیا لے...
  17. کاشفی

    ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام - ریاض

    غزل ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام قیس اور فرہاد نے تعظیم کا سجدہ کیا بزم وحشت میں جو آیا تیرے دیوانے کا نام سرفروشی عاشقی میں کامیابی کا ہے راز شمع کل روتی رہی سُن سُن کے پروانے کا نام خام کارِ عشق ہیں دلدادہءِ شہرت ریاض عاشقی ہے بندہ...
  18. کاشفی

    چھوڑا نہ مجھے دل نے مری جان کہیں کا - افتخار راغب

    غزل چھوڑا نہ مجھے دل نے مری جان کہیں کا دل ہے کہ نہیں مانتا نادان کہیں‌کا جائیں تو کہاں جائیں اسی سوچ میں گم ہیں خواہش ہے کہیں کی تو ہے ارمان کہیں کا ہم ہجر کے ماروں کو کہیں چین کہاں‌ہے موسم نہیں جچتا ہمیں اک آن کہیں کا اُس شوخیِ گفتار پر آتا ہے بہت پیار جب پیار سے کہتے ہیں‌ وہ...
  19. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    بشر اور خدا تری قدرت، مکاں سے لامکاں تک! مرا قابو! تمنّا سے فغاں تک! نہیں بس میں مرے موجِ نفس بھی! ترے قبضے میں ہے بادِ رواں‌تک! (ابرار احمد فاروقی)
  20. کاشفی

    دل وہ دے جس کو التجا ہی نہ ہو - لالہ مکند لعل جوہری

    پسندیدگی کے لیئے بیحد شکریہ جناب شاہ حسین صاحب!
Top