نتائج تلاش

  1. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    جی ہاں ، بھائی کبھی ناراض نہیں ہوتے۔:) ہاں ان کی سوچ ضرور منفی ہوتی ہے خاص طور پر اُس وقت جب وہ کوئی بات سمجھانے کی کوشش کریں یا غلطی کی نشان دہی کریں۔ میں بھی آپ سے ناراض نہیں ہوں۔ اس لئیے آپ بے فکر رہیں۔
  2. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    فیروز بھائی ، آفریدی کی زبان سے پنجابی؟ ماشاءاللہ کیا کہنے۔ نہ جانے مجھے کیوں یار خان آفریدی پھر سے یاد آ گیا۔ فیروز بھائی ، آپ کے اس جملے کے پہلے حصے کا اطلاق تو مجھ پہ نہیں ہوتا ، یہ کریڈٹ صرف ماوراء کو جاتا ہے اور ماوراء نے یہ لکھ کر اس بات کا ثبوت بھی فراہم کر دیا ہے۔ ماوراء ، میری...
  3. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    ہاں جی پا جی ، پا دتی مٹی۔ ہور کوئی حکم ۔
  4. س

    بے نظیر جلوس دھماکے ۔ چند حقائق چند کڑیاں

    زینب اگرچہ ، اس دھاگے پر مزید تحاریر کے جواب پر معذرت کی تختی آویزاں ہے لیکن قانون شکنی کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ پہلے تم نے کی اب میں بھی پیچھے کیوں رہوں؟ اسرائیلی ایجنڈا ، امریکی ایجنڈا ، کفار کی مدد سے آنے والا یا والی ،اب یہ باتیں پرانی ہوئیں کہ اسلامی دنیا میں کسی کی حکمرانی ان بیان کردہ عناصر...
  5. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    ماوراء ، تم بات گھما پھرا کر مجھ پر ہی فٹ کرنے کی کوشش کرو۔:) بہ فرضِ مُحال اگر نعمان مجھے بھی کہہ رہے تھے تو عرض ہے کہ تنقید اور دشمنی میں بہت فرق ہوتا ہے اور جو کچھ میں نے لکھا وہ تنقید تھی جو جمہوری معاشروں کا خاصہ ہوتی ہے ۔ ماوراء ، اب تم نے بھی تو بے نظیر کی پنکھی ہونے کا اعلان کیا تھا...
  6. س

    آپ کا کیمرہ

    شمشاد بھائی، یہ مجھے 1820 ریال میں ملا ہے لیکن اس کے ساتھ میموری کارڈ الگ سے 145 ریال کا خرید کیا جو 2 گیگا بائٹ کا ہے ۔ یہ میں نے مدینہ سے ہی خرید کیا ہے جدہ میں اس کی قیمت شاید کچھ کم ہو گی۔
  7. س

    آپ کا کیمرہ

    میں نے کل ہی سونی کا DSC-W200 کیمرہ خریدا ہے۔ ابھی اس کو استعمال نہیں کیا لیکن دوستوں سے اس کی کافی تعریف سنی تھی سو خرید لیا۔ اس سے پہلے میں اپنے موبائل نوکیا N-73 کو تصویر بنانے کے لئیے استعمال کرتا رہا ہوں۔ چھوٹی ریزولیوشن پر تو اس کا رزلٹ ٹھیک آتا ہے لیکن بڑی پر تصویر بھدی دکھائی...
  8. س

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    ہمت بھائی ، اس کے کارکن؟؟؟ اس کو کیا جہیز میں ملے تھے یہ کارکن۔ جناب یہ جو بیچارے اس کی خاطر اپنی جان سے جاتے ہیں وہ اس کے کارکن ہونے سے پہلے ہمارے بھائی ، بیٹے ، بھتیجے اور پیارے ہیں۔ ہمیں اس کے کارکن کہہ کر ان کی موت کا ذمہ دوسروں پر ڈال کر پلا نہیں جھاڑ لینا چاہئیے بلکہ اپنے پیاروں کی موت...
  9. س

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    شعیب بھائی ، ناچیز تو سب کو ہی مداری کہتا ہے اور علی الاعلان کہتا ہے۔
  10. س

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    :eek:،،،،،،:eek:،،،،،،:eek: یا اللہ خیر ، کہیں میری "شہادت" کا وقت تو قریب نہیں آ گیا۔
  11. س

    قبائل،جرگہ۔۔۔چند سوالات

    فیروز بھائی ، ویسے تو اللہ نے آپ کو دنیا کے ہر مقام پر نازل ہونے کی طاقت و ہمت عطا کر رکھی ہے ، اس لئیے ذرا یہاں بھی نزول فرمائیں اور شگفتہ بہن کے سوالات کا جواب دیں۔ اب تو رمضان بھی ختم ہوا اور آپ کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی بھی نہیں ہے۔:grin:
  12. س

    طالبان کا وزیرستان

    ظفری بھائی ، یہی بات تو میں بھی بار بار دہرا رہا ہوں کہ کم از کم ہمیں ان اسباب پر غور کرنا چاہئیے جو اس مسئلے کی بنیاد ہیں۔
  13. س

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    آپ کی معلومات مکمل نہیں ہیں۔ پنجاب کے دو نہیں تین حصے ہیں۔ ایک تو یہی پوٹھوہار کا علاقہ جو جہلم تک ہے۔ اس کے بعد میدانی علاقہ جو بشمول کچھ سابقہ ریاست کے علاقوں کے کافی وسیع ہے اور تیسرا دریائے سندھ کا زیریں میدان یہ وہ علاقہ ہے جو راجن پور کے قریب کا ہے اور یہاں سندھی ، پنجابی اور سرائیکی زبان...
  14. س

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    آپ پاکستان تشریف لائیں تو میں آپ کو پورا پنجاب گھماؤں گا اور ان چوہدریوں ، چٹھوں ، میاؤں ، کے محلات بھی دکھاؤں گا پھر آپ اس کا مقابلہ سندھ کے شاہوں ، کھوڑوں ، بھٹوؤں ، زرداریوں اور بلوچستان کے بگٹیوں ، مینگلوں اور دیگر سرداروں سے کرنا اور اپنے انصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے فیصلہ دینا کہ کیا یہ...
  15. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    ہائیں ،،،،،کیا زمانہ آ گیا ہے سرِ عام غیر مردوں کو خط لکھنے کا اقرار کر رہی ہے:grin:
  16. س

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    کیا میں اور آپ وفاق کی علامت نہیں ہیں۔؟
  17. س

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    ہمت بھائی ، آپ بھی ہمت سے کام لیں اور کہہ دیں کہ یہ سب لٹیرے ہیں ہمارے ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں ہمیں آپس میں لڑوا کر اپنا ووٹ بنک بناتے ہیں۔ ان کی کرپشن کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ غیر ممالک کی عدالتوں میں بھی یہ مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔
  18. س

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    حضور والا ، غور فرمائیے ہم بھی یہی عرض کر رہے ہیں کہ وہ بھٹو ہی تھا جو لیڈر تھا۔ محترمہ تو اپنے مرحوم باپ کی سیاسی مجاور ہیں اور اسی کو کیش کروا رہی ہیں۔ ہم کو محترمہ سے کوئی رنجش نہیں لیکن لیڈروں پر تنقید کرنا تو ایک جمہوری حق ہے اور شاید آپ اس نقطہ نظر سے نہیں سوچ رہے کہ جمہوریت زور زبردستی...
  19. س

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    شکر ہے کہ محترمہ نے پھر نہیں فرما دیا " اذان بج رہا ہے"۔:grin:
  20. س

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    پنجاب کی با لا دستی؟؟؟:confused: ہمت بھائی ، کیسی بالا دستی؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سندھ سے بھی زیادہ ووٹ پنجاب سے ملتے ہیں۔ میں جس شہر (کمالیہ ) کا باسی ہوں وہ پنجاب کے مرکز میں واقع ہے اور اس شہر کو پنجاب کا لاڑکانہ کہا جاتا رہا ہے۔ اسی شہر میں بے نظیر کے انکل خالد احمد خاں کھرل...
Top