نتائج تلاش

  1. س

    مذاہب کا تقابلی مطالعہ

    خرم بھائی ، اچھا ہوا کہ آپ نے وضاحت فرما دی۔ دراصل میرے پاس پاکستان میں انجیل کے دو نسخے پڑے ہیں اور میں کل سے یہی سوچ رہا تھا کہ میری مسلمانی تو ناقص ہو گئی۔ ( یہ نسخے صرف علمی حوالوں کے کام آتے ہیں ۔ کوئی فتوی نہ دے اس لئیے وضاحت کر دی ہے )۔
  2. س

    آخری مکا

    ہمت بھائی ، آپ کون سے الزامات کا ذکر کر رہے ہیں؟ جناب، یہ حقائق ہیں ۔ یہ فوج یا ضیاء مرحوم نے بھی نہیں گھڑے کیوں کہ ان حقائق کا تعلق اس وقت سے ہے جب بھٹو مرحوم بلا شرکتِ غیرے پورے پاکستان کے بادشاہ تھے اور ضیاء مرحوم ان کے انتہائی معتقد تھے۔ اور میں نے بھی صرف وہی کچھ لکھا ہے جس کی گواہ میری...
  3. س

    عمران خان، امید کی کرن؟

    فرید احمد صاحب ، آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ وضاحت فرمائیں گے آپ؟
  4. س

    عمران خان، امید کی کرن؟

    "طنز" نہیں ، مزاح کہئیے ، چھوٹے بھائی۔
  5. س

    تعارف سلام

    اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت اچھے بچے ہیں۔ :)
  6. س

    کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

    نبیل ، ابھی تک تو ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ کیوں کہ پاکستانی عوام میں ، اس وقت محض مشرف کی وجہ سے ، فوج کے خلاف بر انگیختگی پائی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں نئے آرمی چیف بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ عوام میں فوجی حکومت کے خلاف اس قدر نفرت پائی جاتی ہے۔ اگرچہ اس نفرت کا...
  7. س

    تعارف محفل کےسپ مبمران کو سلام

    ملک ابوبکر صاحب ، اردو محفل مییں آپ کا خیر مقدم ہے۔ آپ کے تعارفی دھاگے کا عنوان پڑھ کے تو میں خوف زدہ ہو گیا تھا کہ شاید محفل میں سپ ( سانپ ) نکل آیا ہے۔ وہ تو تفصیل پڑھ کر پتہ چلا کہ کتابت کی غلطی ہو گئی تھی۔ :cool: امید ہے آپ محفل میں آتے جاتے رہیں گے اور آپ سے اچھی گپ شپ چلے گی۔
  8. س

    عمران خان، امید کی کرن؟

    چھوٹے بھائی ، اتنا زیادہ سچ مت بولا کرو ۔ مت بھولئیے کہ آپ بے نظیر اور الطاف کے سندھ میں رہتے ہیں ، جن کی سیاست کا دار و مدار ہی صوبائیت کو فروغ دینے پر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کسی دن آپ کی بازیابی کے لئیے ہمیں مظاہرے کرنا پڑیں۔
  9. س

    آخری مکا

    ہمت بھائی ، نفاذِ نظامِ مصطفیٰ کی تحریک کو جنرل ضیاء نے مہمیز دی تھی تا کہ اسلام کے نام پہ عوام کو بے وقوف بنا کر اپنا الو سیدھا کر لے ، اور وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔ اس سے پہلے بھٹو کے دور میں یہ تحریک مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تھی اور اس میں مذہب کا دخل صرف اس حد تک تھا کہ بھٹو صاحب کی حد سے...
  10. س

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    فاتح بھائی بہت دنوں سے غائب ہیں۔ پڑھیں تو خود ہی واپس محفل پہ آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
  11. س

    موسم کا حال!

    دل سے دل کو راہ ہوتی ہے ، شمشاد بھائی۔
  12. س

    پشتو کا دیوانہ جرمن طالب علم

    سبحان اللہ ۔ و ما توفیق الا باللہ۔
  13. س

    تعارف اجازت؟

    زیور ، اردو محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے آپ کی آمد سے اردو محفل کی قدر و قیمت میں یقینا اضافہ ہوا ہے ۔
  14. س

    تعارف سلام

    صرف علی صاحب ، اردو محفل میں ، مَیں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کی تحریر بہت شگفتہ اور سلیس ہے۔ بھیا ، آپ کراچی کے لہجہ میں بات کیجئیے یا پشاوری لہجہ میں ، اردو محفل پہ سب چلتا ہے کہ یہ سب کی محفل ہے۔ جان کر اچھا لگا کہ آپ ایران میں تعلیم کے " چکر" میں ہیں اور اردو محفل پہ عمران سیریز کے "...
  15. س

    لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

    منتظمین و ناظمینِ اردو محفل سے التماس ہے کہ اگر آپ بندہ کو مکتبہ اردو محفل ( لائبریری ) کے قابل گردانتے ہیں تو براہِ مہربانی اراکین کی فہرست میں فدوی کا نام شامل فرما لیں۔ بندہ ، قراتِ احتیاط ( پروف ریڈنگ) کے لئیے خود کو پیش کر رہا ہے۔ جیسے ہی انٹر نیٹ کے خطِ رقمی ( ڈی ایس ایل ) تک رسائی پا لے...
  16. س

    موسم کا حال!

    مکۃ المکرمہ کا موسم ، دسمبر کے مہینے میں ، صرف رات کو ٹھنڈا ہوتا ہے دن میں دھوپ کی تمازت برقرار رہتی ہے لیکن کبھی کبھار بادل آ جائیں تو ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی ہیں لیکن ان کی برودت زیادہ نہیں ہوتی۔ مدینۃ المنورہ میں دسمبر سے لے کر فروری کے وسط تک رات کے وقت اچھی خاصی ٹھنڈ ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی...
  17. س

    تعارف ایک اور تعارف

    شمشاد بھائی ، دہشت عوام کے لئیے ہوتی ہے ۔ آپ تو ہمارے بڑے بھیا ہیں ۔ مابدولت کو کان سے پکڑ کر بھی سوالات پوچھ سکتے تھے۔ سب کچھ کہہ لیں لیکن ہماری جلالت اور مشرفی ذلالت کا تقابل نہ کریں۔;)
  18. س

    خلیل جبران

    بہت اچھی تحریر ہے۔
  19. س

    تعارف ایک اور تعارف

    حضورِ والا ، میرا سوال ، ہنوز ، جواب کا منتظر ہے۔
  20. س

    تعارف ایک اور تعارف

    شمشاد بھائی ، مجھے آپ سے گلہ ہے۔ جب مابدولت نے محفل میں قدم رنجہ فرمایا تھا اُس وقت آپ نے یہ سوالنامہ کیوں نہیں ارسال کیا۔ کیوں نہ آپ کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے کے قانون ، مجریہ 999 قبل مسیح ، کے تحت کارروائی کی جائے۔:)
Top