کیوں بھیا ، بری کیوں لگنے لگی ، آپ کا نکتہِ نظر ہے ۔ اختلافِ رائے تو حصولِ علم کا دروازہ ہے ۔ رہی بات کان پکڑنے کی تو میں ، میں جب پنڈی شریف آؤں گا تو کھینچ لوں گا :devil:
جب کہ مجھے جو مقدور بھر علم ہے اس کے تحت یہ بات تیسرے درجے میں آتی ہے ، پہلا مرحلہ زبان اور بولی میں تفریق کا ’’ رسم...
خرم بھیا ،
اول تو میرا موضوع یہ نہیں بہر حال آپ نے سوال کیا ہے تو میں ظفر اقبال کا ایک مراسلہ ارسال کیے دیتا ہوں۔ ویسے مطالعہ بڑھائیے ۔ اور سب کچھ پڑھ ڈالیے ۔ علم العروض کی میں ابجد سے بھی واقف نہیں اور نہ رموزِشاعری سے نہ مجھے نثری نظم لکھنی ہے اور نہ ہی کسی کو اس طرف راغب کرنا ہے ۔ علمی...
بہت خوب جناب کیا بات ہے ۔ واہ ،
داخلی کیفیات کا احاطہ کیے ہوئے ایک اچھی غزل ہے ۔
میری جانب سے اس اعلی کلام کے پیش کرنے پر مبارکباد قبول کیجیے ۔
سد ا خوش رہیں فرحت صاحبہ
والسلام
آپ بھی کوشش کیجیے اور نیا مصرع لکھنے کی کوشش کیجیے ۔ تجربات چلتے رہتے ہیں کامیاب ہونا یا ناکام ہونا عزم میں کمی
لانے سے رہا ۔۔۔ دل جمعی سے کام کیجیے ۔ قدما ء کے علاوہ جدید شعرا کو پڑھیے ۔ مثلا ، آنس معین ، ثروت حسین، شکیب جلالی،
قمر جمیل ( جنہوں نے نثری نظم پر خوب کام کیا، ضروری نہیں کہ...