اس طرح کا ایک مسخرہ میں نے ادھر ٹورنٹو کی ایک مسجد میں بھی دیکھا تھا۔ بس ہاتھ میں ٹوکا نہیں تھا باقی اداکاری اسی طرح کی تھی۔ خطبہ کے دوران سینکڑوں نمازی منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔ اور تو اور موصوف نے خطبہ شروع کرنے سے پہلے وہیں منبر پر گرما گرم چائے کی فرمائش کردی۔...