پھر یہ کہ عربی زبان میں تخاطب کا صیغہ ہی تو ، تم ، اے (یا) ہے ۔ حضرت حسان بن ثابت کی نعت اگر آپ پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ وہاں بھی تخاطب کے لیے یہی الفاظ استعمال کیے گئے ۔ہمارے ہاں کسی کو اے کہنا معیوب و گستاخی ہے مگر اہلِ عرب کے ہاں نفاستِ اظہار ہے ۔ قرآن میں جا بجا اے کےصیغہ سے انسانوں اور رسول...