ہیں مستِ مے شہود تو بھی میں بھی
ہیں مدّعی نمود، تو بھی میں بھی
یا تو ہی نہیں جہاں میں یا میں ہی نہیں
ممکن نہیں دو وجود، تو بھی میں بھی
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
اس سینہ میں کائنات رکھ لی میں نے
کیا ذکر صفات، ذات رکھ لی میں نے
ظالم سہی، جاہل سہی، نادان سہی،
سب کچھ سہی، تیری بات رکھ لی میں نے
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
غم میں ترے زندگی بسر کرتا ہوں
زندہ ہوں، مگر تیرے لئے مرتا ہوں
تیری ہی طرف ہر اک قدم اُٹھتا ہے
ہر سانس کے ساتھ تیرا دم بھرتا ہوں
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
بحر متلاطم میں بہا جاتا ہوں
ہر دم طرف لحد کھینچا جاتا ہوں
بازار فنا میں کیا ٹھہرتا ہے مجھے
میں صرف کفن لے کے چلا جاتا ہوں
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
لے لے کے خدا کا نام چلّاتے ہیں
پھر بھی اثر دعا نہیں پاتے ہیں
کھاتے ہیں حرام لقمہ پڑھتے ہیں نماز
کرتے نہیں پرہیز دوا کھاتے ہیں
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
اب روح قدم قدم پہ اتراتی ہے
ہر سانس میں تازہ زندگی پاتی ہے
اک روز قدم حضور کے چومے تھے
اب تک میرے منہ سے بوئے عطر آتی ہے
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
خالی ہے مکاں، مکیں پیدا کردے
دل میں میرے دل نشیں پیدا کردے
اے مردہ دلوں کو زندہ کرنے والے
شکی دل میں یقیں پیدا کردے
(ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
جذباتِ عالیہ
(حضرت امجد حیدر آبادی)
کام، کب حسبِ مُدّعا نہ ہوا
اُس کے فضل و کرم سے کیا نہ ہوا
ہم تو اک بار اُس کے ہوجائیں
وہ، ہمارا ہوا ، ہوا نہ ہوا
ڈھونڈتا ہوں میں ہر نفس اُس کو
اک نفس مجھ سے جوجُدا نہ ہوا
اب سویرے حضور جاگے ہیں
قافلہ، رات ہی روانہ ہوا
کیا مِلا وحدتِ وجودی سے
بندہ،...
لاَ اِلٰی ھَوٰلاَءِ وَلاَالیٰ ھوٰ لاَء
از:
حضرت امجد حیدرآبادی
کامل نہ جہالت ہے، نہ آگاہی ہے
سودا ئے گدائی، نہ سر شاہی ہے
سر ڈھانکتا ہوں، تو پاؤں کھل جاتے ہیں
کیا جامہء زندگی کی کوتاہی ہے
یہ نقشِ حیات، موت سے بدتر ہے
ہر سانس میں اک چھپا ہوا خنجر ہے
رباعی
سانچے میں اجل کے...
غزل
(جناب صفی اورنگ آبادی)
چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا ہوگیا
"چار دن کی چاندنی تھی پھر اندھیرا ہوگیا!"
پوچھتے کیا ہو کہ تیرا حال یہ کیا ہوگیا؟
تم نہ جانو توخدا جانے مجھے کیا ہوگیا!
عاشقی میں وہم بڑھتے بڑھتے سودا ہوگیا!
قطرہ قطرہ جمع ہوتے ہوتے دریا ہوگیا!
ان کا دامن کیا...
غزل
(جناب محمد جمیل خاں صاحب کوکب شاہجاں پوری)
اللہ اللہ، یہ حجاب کا رنگ!
روکشِ مہر ہے نقاب کا رنگ
اے تری شان یہ نقاب کا رنگ
زرد ہوتا ہے آفتاب کا رنگ
کس قدر شوخ ہے شباب کا رنگ
عرقِ رخ میں ہے شراب کا رنگ
لطف کس طرح دے شباب کا رنگ
کہ تصّور میں ہے حباب کا رنگ
پرتو عارضِ درخشاں...
غزل
(جناب محمد جمیل خاں صاحب کوکب شاہجاں پوری)
اللہ اللہ، اثر ناصیہ فرسائی کا!
داغِ سجدہ ہے کہ نقشہ تری رعنائی کا
عالم آئینہ ہے اُس محوِ خودآرائی کا
کیا تماشہ ہے؟ تماشہ ہے تماشائی کا!
دم بدم کیوں نہ بڑھے ذوق جبیں سائی کا
ذرّہ ذرّہ میں ہے عکس اس کی خود آرائی کا
خود نمائی کی کوئی...