An Artist, A Talent Without Recognition....!! Great Work
ہمیں اپنے معاشرے میں موجود ٹیلنٹڈ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔۔۔!
We Have To Encourage Talented People In Our Society....!!
مُسلماں کو کیا ہوا ؟
(جوش ملیح آبادی)
اے دل! جنونِ عشق کے ساماں کو کیا ہوا؟
ہوتا نہیں ہے چاک، گریباں کو کیا ہوا؟
فکرِ سُخن کا نور کہاں جا کے چھپ گیا؟
تخئیل کے تبسمِ پنہاں کو کیا ہوا؟
رسمِ وفا کی کاہشِ پیہم کدھر گئی؟
ذوقِ نظر کی کاوشِ پنہاں کو کیا ہوا؟
گلشن ہیں زرد، پھول کہاں جا کے بس...
غزل
(سلیم غوری)
شاید اک آخری ندا ہے اب
آزمائش ہے ابتلا ہے اب
جینا مشکل سے اور مشکل ہے
زندگی کیا ہے بس سزا ہے اب
دین و اقدار کھو گیا سب کچھ
غیر پر ملک بھی فدا ہے اب
شرم و اخلاق کا جنازہ ہے
کچھ نہ باقی رہی حیا ہے اب
اب عدو دیس میں گھسا بیٹھا
کیا کسی نے بھی کچھ کہا ہے اب؟...
غزل
(اختر علی خان اختر چھتاروی)
ٹھٹھر رہے ہیں شبِ تار میں، گُلِ نوخیز
اَلاؤ، جاں کے جلاؤ، ہےگِل ابھی زرخیز
دروغِ مصلحت آمیز کا، جواز ہے کیا؟
ہو مصلحت ہی اگر دوستو! دروغ آمیز
نہ بازی شیریں نے جیتی، نہ کوہکن ہارا
عجیب چال یہاں چل گیا، کوئی پرویز
پیالہ خالی ہو آدھا، تو اس کا شکوہ...
نعتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
( ڈاکٹر سعید عارفی )
تہذیب سیکھا دینا، اخلاق بتا دینا
مقصد تھا نبوت کا سوتوں کو جگا دینا
اس پیکرِ رحمت نے دنیا کو سکھایا ہے
بدلے میں اذیت کے دشمن کو دعا دینا
یہ کام انہیں کا ہے، یہ وصف انہیں میں ہے
ظلمت دہ ذہنوں کو آئینہ بنا دینا
سرکار سے...