ماشاء اللہ۔ چشمِ بددور
دونوں بہت پیارے ہیں۔ اللہ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔ان کے نصیب اچھے بنائے۔ اور ماں باپ اور ان کے پیاروں کا سایا ان پر تادیر قائم و دائم رکھے۔۔آمین
syed Zubair نے کہا ہے: ↑
پیارے بھائی کاشفی صاحب ،مادری زبان تو مری بھی اّگرہ سے اّئی ہے مگر رنگ خیبر پختون خوا کا غالب ہو گیا ایک عجیب عجیب سے حادثے سے عجیب سا امتزاج۔ یاروں کے لیے عجیب سا مزاق بن گیا۔
زبیر بھائی میرا مقصد دل دُکھانا نہیں تھا۔ اگر دل دُکھا ہے تو معذرت۔ سب زبانیں پیاری ہیں۔...
بہت شکریہ محمدوارث صاحب!
غزل
(جگن ناتھ آزاد)
دلِ اندوہگیں میں آج یہ پھر کس کی یاد آئی
کہ رخصت ہوگئے صبرو سکوں، تاب و توانائی
خس و خاشاکِ گلشن میں یہ رعنائی یہ زیبائی
چمن میں ہے کسی سحر آفریں کی کارفرمائی
وہ گردوں پر گھٹا چھائی، پیامِ زندگی لائی
فضا نے تازگی پائی، گلستاں میں بہار آئی
کس...
آمین۔ دُرست فرمایا جناب نے۔۔ جیتے رہیں اورخوش رہیں۔۔ میری مادری زبان اُردو ہے۔۔
یارب رہے سلامت اردو زباں ہماری!
ہر لفظ پر ہے جس کے قربان جاں ہماری!
دنیا کی بولیوں سے مطلب نہیں ہمیں کچھ
اردو ہے دل ہمارا ،اردو ہے جاں ہماری!
اپنی زبان سے ہے عزت جہاں میں اپنی
گر ہو زباں نہ اپنی عزت کہاں ہماری...