نتائج تلاش

  1. کاشفی

    اردو رباعیات

    ہستی کو حباب سے بھی تم کم سمجھو دنیا کی خوشی کو اپنا ماتم سمجھو اللہ سے پائی ہے اگر عقل سلیم ہر کام پہ مرنے کو مقدم سمجھو (محشر لکھنوی)
  2. کاشفی

    اردو رباعیات

    کیا پایا اگر کوئے صنم میں بیٹھے کیا مل گیا جا کر جو حرم میں بیٹھے دل مطمئن اس وقت ہوا اے محشر جس وقت کہ آخرت کے غم میں بیٹھے (محشر لکھنوی)
  3. کاشفی

    چاھت کو ھم نے اُس کی نشانی سمجھ لیا - فاخرہ بتول

    عمدہ انتخاب ہے جناب۔ بہت خوب۔
  4. کاشفی

    ٹیپو سلطان - از: شاکر میرٹھی

    شکریہ شمشاد بھائی۔ جزاک اللہ۔ صفحے زیادہ نہیں ہیں شمشاد بھائی۔۔ کچھ دنوں میں مکمل کرلوں گا انشاء اللہ۔
  5. کاشفی

    ٹیپو سلطان - از: شاکر میرٹھی

    کٹاب شے ڈیکھ کے تائپ کل لہا ہوں۔:)
  6. کاشفی

    ٹیپو سلطان - از: شاکر میرٹھی

    گذشتہ سے پیوستہ: اس سے مدراس کی کونسل پر اس قدر ہیبت طاری چھاگئی کہ اُنہوں نے فوراَ حیدر علی سے صلح کر لی اور یہ شرط قرار پائی کہ لڑائی سے پیشتر جو صورت تھی وہی بحال رہے گی۔ اس طرح میسور کی اوّل لڑائی کا خاتمہ اس عہد نامے سے ہوا۔ 1779ء میں مادھوراؤ پیشوا نے پھر حیدر علی پر چڑھائی کی اور...
  7. کاشفی

    گورِ غریباں کا پرنس - ممتاز جونپوری - 1902ء

    گورِ غریباں کا پرنس (ممتاز جونپوری - 1902ء) کل سو گیا میں فکرِ عذاب و ثواب میں ویرانہ ایک مجھ کو نظر آیا خواب میں گو دیکھنے میں تھا وہ بیاباں ہولناک تھیں بستیاں زمیں کے نیچے ہجاب میں مٹی کے پُتلے، خاک کی بالیں پہ سر دھرے لیٹے تھے مُنہ چھپائے ردائے تراب میں یوں سنگ ریزے خاک پہ تھے منتشر...
  8. کاشفی

    تعارف میں ہوں چوہدری پرویز

    السلام علیکم ۔ چودھری پرویز صاحب خوش آمدید!
  9. کاشفی

    وہ خوگر ہیں اگر جور و جفا کے - مضطر بدایونی

    غزل (جناب مضطر بدایونی) وہ خوگر ہیں اگر جور و جفا کے تو بندے ہم بھی ہیں صبر و رضا کے میں قربان آپ کے ظلم و ستم پر میں صدقے آپ کی جور و جفا کے پریشان پھر رہی ہیں کیوں نگاہیں اُٹھا دیں مل کے سب پردے حیا کے نہیں بیباکیاں اچھی ستم گر ابھی دن ہیں ترے شرم و حیا کے پڑے گا صبر مضطر کا کسی دن...
  10. کاشفی

    ہمیں اب فرشتے نظر آرہے ہیں - وسیم خیرآبادی

    شکریہ فرحت کیانی صاحبہ!
  11. کاشفی

    ہمیں اب فرشتے نظر آرہے ہیں - وسیم خیرآبادی

    بہت شکریہ جناب! خوش رہیں۔۔
  12. کاشفی

    محسن نقوی تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا

    بہت ہی عمدہ ، بہت ہی خوب!
  13. کاشفی

    ہمیں اب فرشتے نظر آرہے ہیں - وسیم خیرآبادی

    غزل (جناب سید محمد عسکری صاحب وسیم خیرآبادی) ہمیں اب فرشتے نظر آرہے ہیں ہٹو بھی کہ پیشِ خدا جارہے ہیں تپِ ہجر سے داغ کمھلا رہے ہیں کڑی دھوپ ہے، پھول مرجھا رہے ہیں سمجھتا ہوں گلزارِ جنّت کو وعظ کسے سبز باغ آپ دکھلا رہے ہیں وہی مجھ سے ہیں اُن کی ترچھی نگاہیں دمِ نزع بھی تیر برسا رہے ہیں...
  14. کاشفی

    غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں - فضا بسوانی

    شکریہ شمشاد بھائی۔ جی سب کے سب بسوانی ہی ہیں۔ شکریہ محمد وارث صاحب!
  15. کاشفی

    غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں - فضا بسوانی

    غیر کا قصہء غم سن کے کہا یہ ہنس کر وہ کہاں بات، جو ہے شاد کے افسانے میں (جناب شاد بسوانی)
  16. کاشفی

    غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں - فضا بسوانی

    آج کچھ پیرِ خرابات ہے ساقی ناراض رنگ اچھا نظر آتا نہیں میخانے میں (جناب ساقی بسوانی)
  17. کاشفی

    غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں - فضا بسوانی

    لطفِ ساقی سے جو محروم ہیں میخانے میں آنکھ سے اشک ٹپک پڑتے ہیں پیمانے میں چشمِ ساقی کی محبت نہیں چھپتی دل میں بادہء تند ٹھہرتی نہیں پیمانے میں (جناب خلیل بسوانی)
  18. کاشفی

    غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں - فضا بسوانی

    جان جب لی تھی، حیا اُن کو نہیں آئی تھی شرم آتی ہے اُنہیں قبر پر اب آنے میں (جناب ثمر بسوانی)
Top