ہاں بالکل اسے مرد بھی پہنتے ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں تو یہ کافی پسند کیا جاتا ہے اور مختلف تہواروں پرپہننے کے لئے اعلٰی کھُسے آرڈر پر تیار کروائے جاتے ہیں۔
نبیل بھائی ، پارٹی کے دنوں میں آپ پاکستان ہی میں تھے اور ہم نے بہت کوشش کی کہ آپ سے رابطہ ہو سکے۔ ہو جاتا تو ہم نے ارادہ کر رکھا تھا کہ بل آپ سے دلوائیں گے اور محفل کے اراکین کو آپ کے درشن بھی کروائیں گے۔ لیکن آپ بچ نکلنے میں کامیاب رہے :)
بھلا یہ کیسے یار ہیں جو تلواروں اور جوتوں کی دکانوں میں پائے جاتے ہیں؟
پہچانئے تو آپ ان میں سے کِتنوں کو جانتے ہیں؟
تھوڑا انتظار کریں ایک زبردست روداد آپ سب کو پڑھنے کو ملے گی۔ یہ حادثہ کب اور کہاں ہوا تبھی پتہ چلے گا۔
عبیداللہ عبید ، اللہ تعالی آپ کی پھوپھو کو حج مبرور کی سعادت سے نوازے ۔آمین۔
آپ کا پیش کردہ ربط اولین مراسلے مین شامل کر دیا گیا ہے قبل ازیں شاید قیصرانی بھائی نے اس میں اسی خبر کا ایک دوسرا ربط شامل کیا تھا۔ آپ سب کے تعاون کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔
داغ نے کہا تھا
لُطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اُٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
پر یہاں ایسے معلوم ہوتا ہے کہ عشق کے ملزموں پر تو یہ الزام بھلے ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یارانِ نکتہ سنج نے اس سے کافی لطف اٹھایا ہے۔ اب ان مشکوک عاشقوں کے لئے شاید رنج ہی باقی بچے گا :)