بہ ظاہر اُردو زبان اور جاپان کا کوئی رشتہ ، یکسانیت یا تال میل نظر نہیں آتا، لیکن حقیقت ذرا مختلف ہے۔ یہ زبان اِس خطّے کے لیے اجنبی نہیں ،اُردو زبان اور جاپانی سر زمین کا رشتہ برسوں پُرانا ہے ۔ ٹوکیو یونیورسٹی میں شعبۂ اُردو،قیامِ پاکستان سے قبل قائم ہوا تھا۔تاہم، ابتدائی دَور میں اسے...