جی وہ تو ہے لیکن آج کی ہار کے باوجود سیریز ہارنے کے لئے مزید ایک میچ ہارنے کی محنت کرنی ہوگی چونکہ سیریز 6 میچز کی ہے-
اور افریقہ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگلا میچ جو کہ پنک کٹ میں ہوگا میں ڈی ویلئیرز جی دستیاب ہونگے-
کپتان مارکرم جی آج موڈ میں دکھائی دے رہے
جبکہ ڈومینی جی بھی کرسی بچانے والی اننگ کھیلنے کی کوشش میں-
8 اوورز کے بعد 40-1
چیس کافی دلچسپ ہو سکتا ہے- اگر یہ پارٹنر شپ 5 کی اوسط سے بھی چلتی رہے اور اسکور کو 30 اوورز تک 150-160 کے قریب پہنچا دے-
کلر ملر اور مورس جی ہوتے ہوئے آخری 20 اوورز میں 7-8...
ڈی ویلئیرز اور فیف کے بعد آج ڈی کوک بھی انجری کے باعث نہیں کھیل رہے-
انکی جگہ کلاسن نامی کیپر نے لی ہے-
جبکہ لنگی نگیڈی جی بھی آج ڈیبیو فرما رہے-
تھوڈی سی باؤلنگ کو مدد مل رہی ہے-
250-270 تک کا ٹوٹل کافی اچھا ہو سکتا ہے-
فیف جی کی انجری کیبعد افریقہ نے صرف تیسرا ونڈے کھیلنے والے بلے باز ایڈن مارکرم کو کپتان مقرر کیا ہے-
حلقہ یاراں و کرکٹ میں اس فیصلے کو گریم اسمتھ کی طرز کا قرار دیا جا رہا ہے- خیر دیکھتے ہیں ابکی بار یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے نہیں-
کوہلی جی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ!!
بگ بیش کا فائنل جاری-
ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ دونوں ہی پہلے ٹائٹل کے تعاقب میں-
سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے-
جواباً ہریکینز کا بھی عمدہ آغاز
2 اوورز 18-1
دلچسپ چیس دیکھنے کو ملنے والا ہے-