زمین ظالم ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن
اورنگی پائیلٹ پراجیکٹ کا نام سنتے ہی پروین رحمان کا نام ہمارے ذہن میں در آیا اور جب ہم ڈھونڈ ڈھانڈ کر اُن کے دفتر پہنچے تو وارفتگیٗ شوق کا عجب عالم تھا ۔ قدم رکھنا کہیں چاہتے تھے اور رکھتے کہیں اور تھے۔
چھوٹے سے ہال کے سامنے جاکر رکے تو پیچھے سے ایک باوقار سی...