بالکل جناب ہم جمہوریت میں جبر کے قائل نہیں۔ اگر عوام تحریکِ انصاف کو پسندیدگی دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔ لیکن اگر معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے تو پھر میرے "مشورے" کو حکیم لقمان کا ٹوٹکا سمجھنا چاہئیے۔:)
بندہ پرور ، رُخِ انور ، مجسمِ کمال ، مٹھائی کے تھال جناب قیصرانی صاحب ؛ یہ روٹھنے منانے کا کیا سلسلہ ہے اور ہمیں یہ سلسلہ پڑھ کر اپنی شادی کے ابتدائی سہانے ایام کیوں یاد آنے لگے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے اس دور میں کچھ روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے آپ؟۔
لیکن وہ تو ہماری "شہید" بی بی کی آل اولاد بھی وہیں پرورش پا کر جوان ہوئی اور اب ہمارے سر پر سوار ہونے کو تیار ہے۔:)
اور اُن کا "دیسی" ابا بھی پاکستان کی خوب "خدمت" کر رہا ہے۔
جمہوریت کیا ہوتی ہے بھلا؟۔ :)
شاید عمران نے یہ اپنے کارکنوں کو نہیں بتایا۔ یا پھر کارکنان خود ہی جمہوریت کے مفہوم سے نا آشنا ہیں۔ میں جسے ووٹ دینے کاارادہ ظاہر کروں وہ Idiot اور جسے ووٹ دینے کا ارادہ زرقا مفتی کا ہو وہ ____ ؟؟؟۔ (خالی جگہ مناسب الفاظ سے خود ہی پُر کر لیجئے)۔:)