میں جس میکینک کے پاس جاتا ہوں اُس کےپاس زمین پر ایک شخص بیٹھتا ہے جس کا باقاعدہ کام تو نہ جانے کیا ہے لیکن وہ بچوں کی سائیکلیں وغیرہ بنا دیتا ہے اور شاید کچھ جوتے وغیرہ سیتا ہے لیکن دونوں کام ہی باقاعدہ نہیں ہیں۔ تو اُس شخص نے ایک گتے پر لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ "پیٹ کے آپریشن کے لئے مدد کی ضرورت...