ماشاءاللہ تابش بھائی!
بہت بہت مبارک ہو!
آپ کے دس ہزار پیغامات محفل کے سافٹ امیج کے لئے بے حد اہم ہیں۔
اللہ آپ کو محفل سے وابستہ رکھے اور یوں ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہے۔
تابش بھائی ہر معاملے میں اس خوبصورتی سے ٹانگ اڑاتے ہیں کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ اس معاملے میں بھی گھس گئے ہیں۔
اللہ کرے مراسلہ میٹر اور سبک تر :)
محفل کے لگے بندے میٹھے نمکین لہجوں میں ایک ہلکا سا ترش لہجہ ایچ اے خان صاحب کا ہے جو محفل کو کھٹا میٹھا بنا دیتا ہے۔ :) :) :)
بہت بہت مبارکباد خان صاحب!
کرکٹ کے دھاگوں کے علاوہ ہر جگہ آپ کا خیر مقدم ہے۔ :) :) :)