متفق۔ یہی بات ہم بھی کہتے ہیں کہ متوازی نظام جائے تعلیم کے پیچھے لٹھ لے کر پڑنے کے بجائے گورنمنٹ اسکولوں کی پہلے حالت درست کریں۔ حکومتی اسکولوں میں مفت بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہوں تو والدین کو بھی پاگل کتے نے نہیں کاٹا کہ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو مہنگے ترین پرائیویٹ اسکولوں میں بھجوائیں۔
اللہ پاک آپ کو تمام آفات سے محفوظ رکھے، آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم بھی بہت فکر مند تھے کہ آپ اور سید عمران بھائی دونوں پیر کے روز سے محفل اور واٹس ایپ سے غائب تھے
عمران بھائی نے تو دانستہ طور پر واٹس ایپ گروپ اور شاید (اردو محفل) چھوڑدی۔
یہ ہماری ٹائپنگ کی غلطی ہے جس نے موذی کو موزی بنادیا۔ یہ چڑیا گھر کے ایک اژدھے کا تذکرہ ہے، جس سے ہیری پارسل ٹنگ میں سوال کرتا ہے کہ تم کہاں سے لائے گئے ہو تو وہ "بوا کنسٹرکٹر" اپنے پنجرے کے بورڈ کی طرف اشارہ کرتا ہے جس پر لکھا ہے "بریڈ اِن کیپٹی وٹی".
متفق۔ یہی بات ہم نے بھی کہی تھی کہ ایلیٹ کلاس کے لیے تو کوئی مشکل ہی نہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے بچے ہوں، نواز شریف کے بچے ہوں یا عمران خان کے بچے۔ یہ تو باہر ہی پڑھیں گے۔
ہم اپنے بچوں کو اپنا پیٹ کاٹ کر بھی اچھی تعلیم دلانا چاہیں تو یہ بات لغو اور لچر گردانہ جاتی ہے۔ دنیا ٹوٹیلیٹیرین ازم سے دور...
ُاُگ رہی ہے فصلِ انساں لہد کی ہر کوکھ سے
مر چکے تھے ہم جو زندہ آج کیسے ہوگئے
دیکھ کر چاروں طرف اوسان اپنے کھوگئے
اِک کھلا میدان ہے اور ہر طرف آہ و بکا
ہے کہاں پر کس کی منزل آج کِس کو ہے پتا
استادِ محترم شاید اس شعر میں شاعر نے کہنا چاہا ہے کہ اب مجھ میں اتنی ہمت باقی نہیں کہ آٹھ سکوں لہٰذا اے
مرے ہمدم مجھے سہارا دے کر دلِ مرحوم کی قبر سے اٹھا لے جاؤ۔
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟
از محمد خلیل الرحمٰن
آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی
ھُو از نیرلی ہیڈلیس نک اینڈ وئر یو سی ہِم ان ہوگ ورٹس*
دروازے پر کیسے کہیں گے "کھُل جا سِم سِم" اِن ہوگ ورٹس
پونے دس نمبر کا پلیٹ فارم کس اسٹیشن پر ہوگا
"بریڈ...
جزاک اللہ ظہیر بھائی! آپ کے مشوروں کے بعد نظم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ امید ہے بہتر لگے گی۔ نظرِ ثانی کی درخواست ہے۔
پیارے اختر!،
کل ہی تُم کو خط لکھا ہے،
دل تمہاری خیریت میں ہی لگا ہے،
نظم پڑھ لی انجمن میں؟،
یہ غزل جو تُم نے لکھی ہےتمہارے دور سے دو سو برس پہلے کے شاعر کا تغزل لگ رہا ہے،...
شعر میں شتر گربہ ہے۔ دوسرے مصرع میں "تجھے" کو " تمہیں" ککردیجیے، درست ہو جائے گا۔
شعر میں غلط املا کے باعث یہ کہنا دشوار ہے کہ کیا لکھا ہے۔ یوں کرسکتے ہیں
نہیں ہمت کہ اُٹھ پاؤں، مرے ہمدم سہارا دو
پہلے مصرع کو یوں کرسکتے ہیں
"جب اپنے شوق سے پالے، گلہ کیا کیجے سانپوں سے"
پہلے مصرع کے آخر...
خوبصورت نعت۔ اللہ پاک آپ کے حق میں اور ہم سب مسلمان شاعروں کے حق میں قبول فرمائے۔
پہلے مصرع میں
"اتنی نعمت" کو ایسی نعمت" سے بدل دیجیے، اتنی نعمت میں گستاخی کا پہلو نکل رہا ہے کہ اللہ سے چھوٹی سی نعمت مانگ رہے ہیں جبکہ ہم گناہ گاروں کے لیے تو اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔