حاشا و کلا ہم نے نہیں شروع کی۔بڑی سے بڑی قسم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
ویسے ہم نہیں سمجھ پائے کہ آپ کا یہ سوال سنجیدہ ہے یا پھر آپ آزاد نظم کے معتبر ہونے پر سوال اٹھاتے ہیں۔
ذیل میں آزاد نظم کی تاریخ پر ایک مضمون کا لنک حاضر ہے۔
http://nyazamana.com/2016/01/noon-meem-rashid/
بافقیہ بھائی یہ نثری نظم نہیں بلکہ آزاد نظم ہے جس میں قافیہ ردیف بحر کی پابندی نہیں کی جاتی بلکہ کسی ایک رکن یا اراکین کی تکرار ہوتی ہے۔ مثلاً اس نظم میں فاعلاتن کی تکرار ہے۔
اس کے برعکس نثری نظم ہماری رائے میں (جو یکسر غلط بھی ہوسکتی ہے) محض شاعرانہ خیالات کا نثر میں لائن بریکس کے ساتھ اظہار ہے۔
جزاک اللہ La Alma بٹیا اور ظہیراحمدظہیر بھائی۔
صفو اختر ہوسکتا ہے ف پر تشدید کے ساتھ۔ لکھاری نے اکثر صفو لکھا ہے اپنے خطوط کے آخر میں۔
ظہیر بھائی آپ کی مصرع میں تبدیلی بھی پسند آئی۔
آج چھ دن کی غیر حاضری پر فکرمند ہوکر نقیبی بھائی کو فون کیا تو پتہ چلا کہ پاؤں مڑ جانے کے باعث پاؤں میں فریکچر ہوگیا ہے۔ پلستر لگادیا گیا ہے اور بھائی گھر پر آرام فرمارہے ہیں۔ کچھ دن نیٹ سے اور ان کی محبوب اردو محفل سے دوری رہے گی۔ تمام محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Sharing of blasphemy, pornography, terrorism and other unlawful content on social media/internet is illegal. Users are advised to report such content on content-complaint@pta.gov.pk for action under PECA- 2016
ایک جوب سے ہم مطمئین نہیں، باقی جوابات درست ہوئے۔
جی ہاں ہم نے ہی کنفیوز کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہمارے خیال میں یہ وہ بوا کنسٹرکٹر ہے جسے ہیری پوٹر نے چڑیا گھر کی قید سے رہائی دلائی تھی۔ بٹیا رانی چیک کرلیں۔