نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمیں طعنہ نہ دیں، نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی، چیف جسٹس

    تبصرہ نگاروں کی رائے میں عزت مآب وزیراعظم بلا سوچے سمجھے بولتے ہیں، لیکن بعد میں یوٹرن کی سہولت تو ہے ہی!
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ : غزل برائے اصلاح

    مراسلہ لکھتے ہوئے اطلاع مل گئی تھی کہ اس دھاگے میں مزید مراسلے پوسٹ ہوچکے ہیں۔ گمان غالب تھا کہ استاد محترم ہی ہوں گے، لہٰذا اپنے مراسلے کو ادھورا پوسٹ کیا۔ استادِ محترم کی رائے آجانے کے بعد ہمارے مراسلے کو یکسر نظر انداز کر دیجیے۔
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے شہر میں عمران چھڑ گئی ہے جنگ : غزل برائے اصلاح

    ہماری صلاح اس شعر کو واوین میں پیش کرنے سے مراد ہے کہ یہ شعر آپ کا نہیں، درست؟ اور "اَر" تقطیع ہو رہا ہے۔ نظر میں پھیل گئے کردیجیے
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    لاہوری برگر بچے، انقلاب اور لڑکی کی لیدر جیکٹ

    اس لڑی کو اسی عنوان کی پرانی لڑی میں ضم کرچکے ہیں۔ اب پوسٹ کیجیے۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    لاہوری برگر بچے، انقلاب اور لڑکی کی لیدر جیکٹ

    کیا خبر یہ بچے اشتراکیت کی تنظیمِ نو کی پہلی لہر ثابت ہوں۔ یادش بخیر سجاد ظہیر، رشید جہاں وغیرہ غریب طبقے سے نہیں تھے۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ۔ رام پرساد بسمل

    اس غزل کی شعری اہمیت تو ایک طرف، پچھلے دنوں فیض فیسٹیول میں اس کی صدائے بازگشت سنائی دی۔
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    لاہوری برگر بچے، انقلاب اور لڑکی کی لیدر جیکٹ

    لاہوری برگر بچے، انقلاب اور لڑکی کی لیدر جیکٹ 1 ’فیض انٹرنیشنل فیسٹیول‘ نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی، جتنی شہرت اسی میلے کے اختتام پر انقلابی گیت گانے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ہجوم کو ملی۔ فیض میلے میں تین دن کے دوران جہاں آرٹ، ادب، فلم، ڈرامہ، شاعری، سیاست اور سماجی مسائل پر بات...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے: میجر جنرل آصف غفور

    دیکھنا ہے کب تک سیلیکٹڈ صاحب شہ سرخی بنے رہتے ہیں اس پیج پر اور کب انہیں یک کالمی اعتذار بناکر آخری پیج پر پھینکا جاتا ہے۔
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ۔ رام پرساد بسمل

    سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے اے شہید ملک و ملت میں ترے اوپر نثار لے تری ہمت کا چرچا غیر کی محفل میں ہے وائے قسمت پاؤں کی اے ضعف کچھ چلتی نہیں کارواں اپنا ابھی تک پہلی ہی منزل میں ہے رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میں لذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیراعظم

    درست کہتے ہیں۔ نظام سقے کو ایک دن کی بادشاہت دینے کے بجائے اگر پانچ سال تک مسلط کردیا جائے تو اسے ہمارے گناہوں کی سزا سے ہی تعبیر کرسکتے ہیں۔ ایک کھلاڑی جس نے کرکٹ کھیلنے کے علاؤہ آج تک کوئی اور کام کیا ہی نہ ہو، اسے اچانک چیف ایگزیکیٹیو کی پوسٹ پر بٹھادیا جائے تو ایسی ہی بونگیاں مارے گا جیسی...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    کتوں کی کراچی مار مہم !!!

    اردو محفل میں بارِ دگر خوش آمدید جناب۔ ہم تو پریشان ہوگئے تھے۔ بھائی ٹانگ تڑوابیٹھے، آپ نے کہیں اور شغل لگالیا، محفل ویران ہوچلی تھی۔ اب ذرا آپ آئے تو ہماری جان میں جان آئی۔
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ’جنرل جیلانی کے گھر کا سریا لگاتے لگاتے لوگ وزیر بن گئے، کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘

    سوری جناب! ہم مصروف تھے اس لیے کچھ نہ کرسکے۔ ہم انتقامی کارروائیوں میں مصروف تھے۔
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    ’جنرل جیلانی کے گھر کا سریا لگاتے لگاتے لوگ وزیر بن گئے، کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘

    سوائے نواز شریف کے کسی کو این آر او نہیں دوں گا! اگر کسی اور کو این آر او دینا پڑا تو خیر ہے، دودن کی مزید چھٹی لے لوں گا۔
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    میرا بھالو، گول کچالو :نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    کچالو اروی کی ایک قسم ہے جو چاٹ کے طور پر ابال کر نمک وغیرہ لگا کر کھائی جاتی ہے۔ اسی طرح کچے آلو کو بھی کچالو کہتے ہیں۔
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    عبیداللہ علیم کاش ہم بچہ ہی رہتے

    کاش ہم بچہ ہی رہتے عبیداللہ علیم فلسفی بولے زمیں کے ہاتھ میں اک شاخ ہے زیتون کی بجھ گئی تو بجھ گئی اور کھِل اٹھی تو کھِل اٹھی ہم ہی مر جائیں گے اک دن وقت تو مرتا نہیں کاش ہم بچہ ہی رہتے اور کبھی نہ ٹوٹنے والے کھلونے کھیلتے
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    خوبصورت خوبصورت! خاص طور پر یہ جملہ اتنی خوبصورت غزل پر بہت سی داد کے ساتھ مزید پھڑکتی ہوئی پرانی اور تازہ غزلوں کے منتظر!
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    میرا بھالو، گول کچالو :نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    آداب۔ آداب! سج گئی نظم آپ کی اصلاح سے۔ استادِ محترم الف عین کی رائے کے ساتھ سید عاطف علی بھائی۔ اور آپ کی آرا کا بھی شدت سے انتظار رہتا ہے۔
Top