بچوں کے لیے نظمیں کیسے لکھی جائیں؟ نظموں ہی پر کچھ موقوف نہیں ، بچوں کا ادب کیسے لکھا جائے؟ ہمارے نزدیک اس کا ایک نہایت آسان فارمولہ ہے۔آپ آسان پر ضرور چونک اٹھے ہیں۔جی ہاں، بہت آسان ۔ اساتذہ اور معزز محفلین کے بیان کیے گئے تکنیکی بیانات اپنی جگہ پر بالکل درست ہیں لیکن ان سے بھی پہلے ضرورت اس...