اظہر کے بلاگ سے پتہ چلا ہے کہ ان کے والد کا انتقال کچھ دن پہلے ہوا ہے۔
اللہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اظہر اور ان کی فیملی کو صبر عطاء فرمائے۔
کیا پاکستان کے مختلف قوانین اور اسمبلی میں پیش ہونے (یا پاس ہونے) والے بل کا متن آنلائن کہیں موجود ہے؟ اگر نہیں تو کوئی پاکستانی اس کام کا بیڑا کیوں نہیں اٹھاتا۔
عام طور پر آنلائن پاکستان کے قوانین کے متعلق خوب بحث پڑھی ہے خاص طور پر اگر بات کا اسلام سے کوئی ہلکا سا بھی تعلق ہو۔ مگر افسوس...
اپنے انٹرویو میں سکائی ڈائیونگ کا ذکر آیا تو سوچا اس کی تصاویر ہی پوسٹ کر دوں۔
کچھ سال پہلے مجھے اور ایک دوست کو شوق رچایا کہ جہاز سے جمپ کیا جائے۔ سو اپنی یونیورسٹی کے سکائیڈائیونگ کلب سے رابطہ کیا اور ایک دن ان کے ساتھ اٹلانٹا سے کوئی ایک گھنٹہ دور زرعی علاقے میں ایک چھوٹے سے ائرپورٹ گئے۔...
کمپیوٹر سائنس میں اس پر کافی کام ہوا ہے کہ اگر آپ کو کسی نامعلوم زبان کا متن ملے تو آپ کا ایلگوردم کسی طرح یہ معلوم کر لے کہ یہ کون سی زبان میں ہے۔
اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ متن میں n-grams کی frequency کیا ہے یعنی n لمبائی کے sequence کس باقاعدگی سے متن میں استعمال ہوئے ہیں۔
اس کام کے لئے...
اکتوبر 1 اور 2 کو یوم کپور ہے یعنی کفارہ کا دن۔ یہ شاید اہمترین یہودی تہوار (؟) ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں میں عاشورہ اسی یوم کپور کی تقلید ہے مگر یہ بات کچھ متنازع ہے۔
کیا آپ میں سے کسی نے اپنے شجرہ نسب پر کام کیا ہے؟
ڈیٹا اکٹھا کرنا تو بہت مشکل کام ہے مگر اگر یہ کسی نے پہلے سے کر رکھا ہو تو کام کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ پچھلے سال جب میں پاکستان گیا تھا تو اپنے اور عنبر دونوں کے شجرہ نسب والدین سے لے آیا تھا۔ یہ مکمل نہیں ہیں اور کچھ حصے گم بھی ہیں مگر پھر بھی...
افتخار راجہ کے بلاگ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی ان کی والدہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور افتخار اور دوسرے وارثین کو صبر عطا کرے۔ آمین!
یہ تانا بانا فیصل عظیم (مرحوم) کے لئے ہے۔ بڑے عرصے بعد فیصل واپس محفل پر آئے ہیں اور وہ بھی مرحوم بن کر۔ لگتا ہے عالم الارواح میں بھی WiFi لگ گیا ہے۔ :wink:
تو اس دھاگے میں آپ سب پلیز فیصل کی مغفرت کی دعا کریں۔ اور لمبی زندگی کی بھی۔ :D
میں ایسی سافٹویر کی تلاش میں ہوں جو دو یا تین ٹیکسٹ فائلوں کا موازنہ کرتی ہو (یعنی diff مگر گرافکل) لیکن کوئی ایسی سافٹویر نہیں مل رہی جو اردو یا دوسری دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کے ساتھ صحیح کام کرتی ہو۔
Beyond Compare اچھا ہے اور میں نے خرید بھی رکھا ہے مگر اردو کے ساتھ بہت برا...
یہ بحث عام چلتی رہتی ہے کہ ہمیں اردو ترجمہ کرتے ہوئے نئی تراکیب اور اصطلاحات وضع کرنی چاہیئیں یا انگریزی کی عام اصطلاحات ہی کو اردو میں لکھنا چاہیئے۔ یہ بحث کبھی ختم نہ ہو گی مگر عوام اس کا فیصلہ روز کر رہی ہے۔
آج مجھے اس کا خیال ایسے آیا کہ میں اردو وکیپیڈیا دیکھ رہا تھا کہ وہاں مجھے ایک...
یہ کھیل افتخار راجہ نے شروع کیا تھا اور محفل کا سب سے مقبول تانا بانا بن گیا۔
اب تک اس موضوع کے کئی تانے بانے ہو چکے ہیں۔ جب وہ زیادہ لمبے ہو جاتے ہیں تو انہیں مقفل کر کے نیا کھول دیا جاتا ہے۔ یہ اس سلسلے کا چھٹا تھریڈ ہے۔
آپ نے کرنا یہ ہے کہ تکا لگائیں کہ آپ کے بعد کون اس تانے بانے پر آئے...
ابھی انڈیا میں 12 بج چکے ہیں تو وہاں 15 اگست ہے یعنی آزادی کی سالگرہ۔ آپ سب کو انڈیا کا یومِ آزادی مبارک ہو!
اعجاز صاحب آپ ہمیں بتائیں گے کہ ہندوستان میں یہ دن کیسے منایا جاتا ہے؟